SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: نسب اور نسبت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      نسب اور نسبت

      نسب اور نسبت

      قاہرہ کے ایک بڑے گھر میں مولاناسید ابوالخیرمودودی اپنے میزبان کی اضطراری و اضطرابی کیفیت سے خاصے حیران اور پریشان تھے۔ میزبان کا تعلق شہر کے امرا سے تھا۔ وہ تھوڑے تھوڑے وقفے سے گھر سے باہر جاتے اور ہر مرتبہ انکے ساتھ ایک نیا مفلوک الحال شخص ہوتا۔ وہ گھر میں لا کر اسکی خاطر تواضع کرتے۔ نئے کپڑے پہنوا کر تحفے تحائف دیتے اور کسی نئے غم کے مارے کی تلاش میں نکل جاتے۔ سید ابوالخیر نے ملازموں کے سامنے یہ معمہ رکھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا آقا ایک دن اپنے کاروباری مرکز پر بیٹھا تھا۔ یوں سمجھئے کہ وہ بہت بڑا سٹور تھا۔ سپرسٹور‘ ایک خاتون نے آکر فریاد کی کہ وہ ایک مجبور سید زادی ہے اسکی مدد کی جائے۔ سٹور مالک بھی سید تھا‘ اسکی کوئی مدد کرنے سے قبل پوچھا۔ ”بی بی آپکے پاس کیا ثبوت ہے سید زادی ہونے کا“؟ خاتون نے یہ الفاظ سنے تو خاموشی سے واپس چلی گئی۔ سیدزادے کی نظریں‘ سوالی خاتون کے تعاقب میں تھیں۔ وہ سامنے والے سٹور میں داخل ہوئی تھوڑی دیر بعد واپس آئی تو اسکے ہاتھ میں سامان کے بیگ تھے۔ وہ سٹور ایک یہودی کا تھا.... اسی رات سید زادے نے خواب میں دیکھا کہ ایک نورانی صورت والے بزرگ کے اردگرد چند لوگ جمع تھے۔ یہ صاحب بھی اس مختصر مجمع کی طرف چل دیئے۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ حضور سے لوگ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ اس نے اپنا نام سید.... بتاتے ہوئے مصافحہ کےلئے ہاتھ بڑھایا تو رسول اللہ نے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچتے اور رخ انوردوسری طرف پھیرتے ہوئے فرمایا تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ تم سید ہو؟ آج ہماری بیٹی تمہارے پاس آئی تم نے کہا کہ تمہارے پاس سید زادی ہونے کا کیا ثبوت ہے؟.... اس خواب کے بعد سے سید زادہ بے چین اور بے قرار رہے۔ اس نے سید زادی کی تلاش کی اپنی سی کوشش کر لی وہ تو نہ ملی‘ اب غریبوں کی خدمت کو شعار بنا لیا ہے....
      پیر صاحب بھرچونڈی شریف کے عقیدت مندوں کی مجلس سجی تھی، جس میں ایک مفلوک الحال شخص بھی شامل ہو گیا۔ وہ کچھ بے چین اور بے قرار دکھائی دے رہا تھا۔ پیر صاحب نے اسکی اضطراری حالت کو بھانپتے ہوئے پوچھا ”نوجوان کیا بات ہے پریشان دکھائی دیتے ہو۔“ اجنبی نے کہا ”جناب، سید ہوں۔ گھر میں بھوک کے ڈیرے ہیں۔ آپکے پاس مدد کےلئے حاضر ہوا ہوں“ پیر صاحب اس شخص کی بات سنتے ہی جھٹکے سے اٹھ کر کھڑے ہو گئے اپنے اوپر اوڑھی ہوئی اجرک اپنے سامنے بچھا کر اسے بڑے احترام سے اس پر بٹھا دیا۔ خدمت گاروں کو حکم دیا کہ اسے ایک گھوڑا، گندم، گھی اور دیگر ضروریات دے دی جائیں۔ سارا سامان تیار ہوگیا تو پیر صاحب نے اسے بڑے احترام سے رخصت کرتے ہوئے فرمایا ”آتے جاتے رہا کرو“ اس ضرورت مند کی روانگی کے بعد ایک مرید نے کہا پیر سائیں ”آپ کو پتہ ہے یہ شخص کون تھا؟“ پیر صاحب نے فرمایا ”نہیں۔ لیکن ہمیں اسکے بارے میں جاننے اور آپ کو بتانے کی ضرورت بھی نہیں، اس نے جس نسبت سے بات کی ہم نے اس کا احترام کیا۔“
      اعلیٰ و بالا نسب والے سے نسبت کے احترام، مقام اور اکرام کے ایسے درجات سبحان اللہ۔ ذرا آپ کی عظمت، عزیمت اور شان کا اندازہ کیجئے! ہم مسلمان اسلامی تعلیمات کو حرز جاں بنائیں یا نہ بنائیں مگر اس حدیث مبارکہ پر اسکی روح کے مطابق یقین رکھتے اور اپنے عمل سے ثابت بھی کرتے ہیں۔
      ”آپ میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس اولاد اور ماں سے بڑھ کر پیارا نہ ہو جاﺅں“
      جہاں غازی علم الدین شہید، غازی عبدالرشید شہید (کراچی) اور ممتاز قادری جیسے عشاقان رسول کی ایک لسٹ موجود ہے وہیں ملعون اور شاتمین بھی موجود ہیں۔
      ناموس رسالت کی خاطر مسلمان اپنی جان دینے اور شاتم کی جان لینے سے گریز نہیں کرتے۔ توہین رسالت کا ارتکاب کرنےوالے اپنی جان بچانے کیلئے چھپتے ہیں، دبک جاتے ہیں جبکہ شمع رسالت کے پروانے عدالت میں شاتم کو جہنم واصل کرنے پر سینہ تان کر اعتراف کرتے ہیں۔
      آج پھر نئے روپ، نئے رنگ اور نئے ڈھنگ میں اسلام کی توہین کے مظاہر سامنے آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اہل اسلام کی دل آزاری کی جا رہی ہے۔ جسٹس شوکت صدیقی کے سامنے کیس آیا تو وہ سوشل میڈیا کے مندرجات پر تڑپ اٹھے‘ انکے جاری کردہ احکامات ہر مسلمان کے دل کی آواز ہیں۔ سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹیں کرنےوالے ملک سے فرار کرا دیئے گئے۔ ایسا ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے مگر بھگانے والے عبرت ناک انجام سے دو چار ہوئے۔ عامر لیاقت کی سیاست سے اختلاف کیا جا سکتا ہے مگر وہ جس طرح شاتمان کی بیخ کنی کر رہے اور ان کو ڈھونڈ نکالنے کی تجاویز پیش کر رہے ہیں اس سے اختلاف ممکن نہیں ہے۔ کیپٹن صفدر کا اس حکمران پارٹی سے تعلق ہے جس کے لیڈر اپنے قائد کےخلاف بات سن کر آگ بگولہ ہو جاتے ہیں مگر توہین رسالت پر انکے ضمیر میں خلش پیدا نہیں ہوتی۔ کیپٹن صفدر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی جا کر کہا کہ سوشل میڈیا پر نبی کی شان میں گستاخانہ تصاویر اور باتیں گردش کر رہی ہیں مگر بد قسمتی سے پارلیمنٹ خاموش ہے، میں آج ایوان کا ضمیرجھنجوڑنے آیا ہوں کہ اٹھو آقا کی شان میں، وزارت کہاں سو گئی ہے ، ملک انارکی کی سمت جا رہا ہے۔ کیپٹن صفدر کے اس بیان سے میرے دل میں ان کا احترام و وقار دو چند ہو گیا۔ علامہ خادم حسین رضوی شاتمان کے خلاف اپنے کارکنوں کو پھر متحرک کر رہے ہیں۔
      جو توہین رسالت کے مرتکب ہوئے، ان کیلئے آئین و قانون میں سزا موجود ہے، انکی حمایت کرنےوالے خوامخواہ اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ حکمران خاموشی اختیار کر کے اپنی عاقبت برباد کر رہے ہیں، جس کی شاید انہیں دنیا کی چکا چوند میں کوئی پروا نہیں ہے۔ آزادی اظہار کا حق بلاشبہ کسی سے نہیں چھینا جا سکتا۔ یہ حق آپ اپنے معاملات تک رکھیں۔ سیاست میں اسے آزمائیں، حقوق انسانی اور انسانیت کے بڑے معاملات ہیں۔ مذہبی معاملات میں ایسے سر پھرے رویے کا اظہار کرینگے تو سر سلامت رہنے کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: نسب اور نسبت

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-07-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نسب اور نسبت


      ماشاءاللہ
      پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •