SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: ایک دو تین

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ایک دو تین

      ایک دو تین



      ڈرائنگ روم اوربیڈ روم کے تصور نے دراصل اسی روز جنم لے لیا تھا جب انسان نے خود کو چاردیواری میں محبوس کرنے کا فیصلہ کیا تھا، یا یوں کہہ لیجیے کہ تہذیب و تمدن کے دائرے میں پائوں رکھتے ہی اس نے اپنی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کرڈالا۔ ان میں سے ایک حصہ اس کا سماجی یا خارجی روپ کہلایا، جس نے خود کو ڈرائنگ روم کے روپ میں آشکار کیا جبکہ دوسرے حصے نے جو ایک طرح سے اس کا داخلی عکس تھا، بیڈ روم کے لباس میں خود کو منکشف کیا، گویا انسان کی ذات ڈرائنگ روم اور بیڈ روم کید اکائیوں میں پہلے دن ہی بٹ گئی تھی۔ ہر چند کہ جدید زمانے کے رہائشی مکانوں میں ڈرائنگ روم اور بیڈ روم کے علاوہ کچن، باتھ روم اور ڈائننگ روم کا وجود بھی ایک لازمہ بن چکا ہے، مگر میرے نزدیک ڈرائنگ روم اور بیڈ روم کی ثنویت ہی مکان کے شجرکی اصل بنیاد ہے۔ دیگر کمرے تو فقط اس کی شاخیں ہیں۔ دیکھا جائے تو ڈرائنگ روم اب محض مالک مکاں کی مالی اورسماجی حیثیت کا نمائندہ نہیں رہا، اس کی ذہنیت کا کھلا اشتہار بھی بن چکا ہے۔ ہم جب کسی گھر میں بطور مہمان یا، بعض حالات میں بن بلائے مہمان کی حیثیت سے داخل ہوں تو صاحب خانہ، رسمی یا غیر رسمی انداز میں ہمارا سواگت کرتا ہے اور ہمیں ڈرائنگ روم میں لے جا کر بیٹھا دیتا ہے۔ البتہ اب کچھ جہاں دیدہ لوگوں نے چھوت چھات کی روایت کی پاس داری میں ڈرائنگ روم کی بغل میں یا اس سے کچھ فاصلے پر ایک چھوٹی سی بیٹھک، جسے عرف عام میں نشست گاہ یا Sitting Room سے موسوم کیا جاتا ہے، تعمیر کرنے کا رواج بھی ڈال دیا ہے۔ وہاں اکثر و بیشتر ، بلائے درماں کی صورت نازل ہونے والے یا سراپا مسائل قسم کے ملاقاتیوں کو بٹھایا اور ان کی آمد کا سبب دریافت کیا جاتا ہے۔ بعدازاں ان کی آمد کی وجوہات اور مقاصد کے عیاں ہو جانے پر ان سے مناسب ’’حسن سلوک‘‘ روا رکھا جاتا ہے ایسا ہی کوئی بظاہر پسماندہ ملاقاتی اگر اپنی جیب سے کسی مقتدر ہستی کے ہاتھ کا لکھا ہوا رقعہ نکال کر صاحب خانہ کے ہاتھ میں تھما دے تو رقعے کا مطالعہ کرتے ہی اس کے چہرے کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے۔ تب وہ اپنے طرز تکلم میں لوچ پیدا کرتے ہوئے بے اختیار کہہ اٹھتا ہے۔ میرے خیال میں یہاں کچھ حبس ہے۔ آئیے، ڈرائنگ روم میں چل کر بیٹھتے ہیں! گویا کاغذ کے ایک پرزے نے ملاقاتی کوسٹنگ روم کی کرسی سے اٹھا کر ڈرائنگ روم کے صوفے پر متمکن کردیا۔ سلیم آغا قزلباش کی کتاب سے انتخاب




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      KhUsHi (03-19-2017)

    3. #2
      New Member PaRdEsI RaJa's Avatar
      Join Date
      Oct 2015
      Posts
      49
      Threads
      3
      Thanks
      6
      Thanked 3 Times in 3 Posts
      Mentioned
      0 Post(s)
      Tagged
      254 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: ایک دو تین

      Nice post








    4. The Following User Says Thank You to PaRdEsI RaJa For This Useful Post:

      intelligent086 (03-19-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک دو تین

      شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: ایک دو تین

      Achi post hay






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک دو تین

      پسند اور رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •