SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: عبادت ۔دلچسپ ترین عمل

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      عبادت ۔دلچسپ ترین عمل

      عبادت ۔دلچسپ ترین عمل

      سید مشکور حسین یادؔ
      عبادت کے بارے میں عام تصّور یہ ہے کہ یہ کوئی بہت ڈر کر خوف زدہ ہو کر یا ہانپتے کانپتے کرنے والا کام ہے۔ لیکن یہی بات کہ سورۃ فرقان کی آخری ساتویں آیت نے اس تصور کو ختم کر دیا ہے عبادت تو بہت دلچسپ کام ہے کیونکہ انسان کا اپنے لیے اچھی اچھی خواہشات رکھنا اپنے بارے میں اچھی اچھی باتوں کو عمل میں لانا اور اصل عبادت تو یہ ہے گویا آدمی اپنے لیے اچھا سوچتا ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے جس قدر زیادہ اچھا سوچتا ہے اسی نسبت سے اس کی عبادت بلند سے بلند تر ہوتی جاتی ہے۔ اپ نے غور فرمایا عبادت کے بارے میں عام تصور کس قدر غلط ہے کہ عبادت کوئی بہت ہی زیادہ بوجھل کام ہے جس کو کم از کم عام آدمی بے چارہ مشکل سے سنبھال سکتا ہے حالانکہ ایسی بات ہرگز نہیں ہے۔ انسان کااپنے لیے اچھی اچھی عمدہ خوبصورت باتیں سوچنا اور ان پر عمل کرنا بور کام یا اکتا دینے والا کام کس طرح ہو سکتا ہے۔ دراصل عبادت کے بارے میں یہ تصور ایسے ملائوں نے عام کیا ہے جو خدا کے بارے میں کوئی عمدہ تصور نہیں رکھتے خدا کو کوئی بہت ہی ڈرائونا قسم کا حکم تصور کرتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں جب خدا اتنی بڑی کائنات کوپیدا کرتا ہے تو وہ اپنے آپ کو بہت ہی اونچا بہت ہی بلند کیوں نہیں خیال کرے گا۔ اصل میں لوگ خدا کو اپنی طرح کا سوچنے اور سمجھتے ہیں۔ انہیں یہ خیال نہیں آتا کہ جس نے اتنی بڑی کائنات بنا دی ہے وہ اس کے لیے اچھی اچھی عام سہل سی باتیں کیوں نہ سوچتا ہو گا وہ اپنی مخلوق میں کیوں ڈالے گا۔ وہ تو اپنی مخلوق کے لیے آسان سے آسان خوشیاں دینے کے لیے ہر وقت تیار ہوتا ہے۔ عبادت کے معنی جب یہ ہیں کہ انسان اپنے لیے نہ صرف اچھی اچھی باتیں سوچے بلکہ ان کو عمل میں لائے تو پھر عبادت زیادہ دلچسپ کام اور کون سا ہو سکتا ہے۔ عبادت یہ ہے کہ آدھی اچھی غذا کھائے۔ عبادت یہ ہے کہ آدھی اچھے گھر میں رہے۔ عبادت یہ ہے کہ آدمی اچھے ماحول میں رہے۔ تمام انسانوں کو اپنی طرح کا سمجھے۔ جس طرح آدمی اپنا خیال رکھتا ہے اس طرح دوسرے لوگوں کا بھی خیال رکھے۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: عبادت ۔دلچسپ ترین عمل

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: عبادت ۔دلچسپ ترین عمل


      ماشاءاللہ
      پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا


      ماشاءاللہ
      پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •