SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: سفیرِکربلا :زینب بنت علی ؓ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سفیرِکربلا :زینب بنت علی ؓ

      سفیرِکربلا :زینب بنت علی ؓ



      عبدالستار ہاشمی
      حضرت زینبؓ پانچ جمادی الاول کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا اسم گرامی زینب اور کنیت ام الحسن ہے۔ القاب ثانیِ زہرا، عالمہ، معلمہ، عقیلہ بنی ہاشم، صدیقہ صغریٰ، محدثہ، زاہدہ، فاضلہ، راضیہ بالقدر والقضاء ہیں۔ آپ کے والد گرامی مولائے کائنات حضرت علیؓ ابن ابی طالب اور مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا ؓ ہیں۔ روایت ہے ،رسول کریم ؐنے اس نومولود کو طلب کیا اور اسے سینے سے لگایا اور اس کا نام زینبؓ رکھا۔ اور فرمایا: میں اپنی امت کے حاضرین اور غائبین کو وصیت کرتا ہوں کہ اس بیٹی کی حرمت کا پاس و لحاظ رکھیں اس لیے کہ یہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی مانند ہے۔حضرت زینب ؓ کو حضرت محمدؐ کی زیارت کرنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ جب وہ سات سال کی تھیں تو ان کے نانا حضرت محمدؐکا انتقال ہو گیا۔ اس کے تقریباً تین ماہ بعد ان کی والدہ حضرت فاطمہ ؓ بھی انتقال فرما گئیں۔ حضرت زینب ؓ کی شادی حضرت عبداللہ بن جعفر طیار ؓ سے ہوئی۔ ان کے پانچ بچے ہوئے جن میں سے حضرت عون ؓاور حضرت محمدؓ کربلا میں حضر ت امام حسینؓ کے ہمراہ شہید ہو گئے۔مکتبہ رسولؐ اور حضرت فاطمہؓو حضرت علیؓکی تربیت گاہ کا موتی حضرت زینبؓکا کردار امام حسینؓ کے کردار کا مظہر اور ہر دورکی عورت کیلئے بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے میدان کربلا میں اپنی ایمانی طاقت سے صبروحوصلہ اور شجاعت کی عظیم الشان تاریخ بھی رقم کی۔ جناب زینب ؓ تاریخ اسلام کی وہ عظیم المرتبت خاتون ہیں جن کے علم و فضل ان کی ذہانت وفطانتفصاحت وبلاغتحق گوئی وبے باکی تسلیم و رضاصبر واستقامت کے واقعات سے تاریخ کے اوراق آج تک جگمگارہے ہیں اور تا ابد تک جگمگاتے رہیں گے۔خود حضرت زینبؓ کربلا میں موجود تھیں۔ واقعہ کربلا کے بعد حضرت زینبؓ کا کردار اور بھی اہمیت اختیار کر جاتا ہے ۔ آپ نے تحریکِ کربلا میں شامل ہو کر واقعہ کربلا کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی عظیم ذمّہ داری کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ شام و کوفہ کے بازاروں میں حضرت زینبؓ کے خطبوں نے لوگوں کے ذہنوں میں آپ کے والدِ گرامی امیر المؤمنین حضرت علی ؓ کے خطبوں کی یاد تازہ کردی۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (03-20-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: سفیرِکربلا :زینب بنت علی ؓ

      Subhan Allah
      Jazak Allah


    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (03-25-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سفیرِکربلا :زینب بنت علی ؓ



      ماشاءاللہ
      پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •