SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: حسن و دلکشی کے ماہرین کے مشورے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حسن و دلکشی کے ماہرین کے مشورے

      حسن و دلکشی کے ماہرین کے مشورے



      حسن و دلکشی کے ماہرین کا اصرار ہے کہ قیمتی ترین لوشن اور کریمیں بھی آپ کو وہ تازگی اور حسن نہیں دے سکتیں جو غذائیں فراہم کرتی ہیں جب کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان غذاؤں میں موجود اہم اجزا جلد کو اندر سے خوبصورت بناکر دیرپا اثرات مرتب کرتے ہیں۔سامن مچھلی:سامن مچھلیاں امریکا اور یورپ میں رغبت سے کھائی جاتی ہیں۔ ان مچھلیوں کی صحت کے لیے افادیت ثابت ہوچکی ہے۔ سامن میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دل کو محفوظ رکھتے ہیں اور جلد کی بیرونی پرت (ایپی ڈرمس) میں پانی کے نفوذ کو ممکن بناتے ہیں۔ اس طرح جلد تروتازہ اور شاداب رہتی ہے۔اسی طرح دریا کی ٹراؤٹ مچھلی، ٹیونا، میکرل، ہیرنگ اور سارڈین مچھلیوں میں بھی یہ جزو پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب السی اور کدو کے بیجوں میں بھی اومیگا تھری موجود ہوتا ہے۔ٹماٹر:گرمیوں میں گھر سے باہر نکلنے سے قبل ایک دو ٹماٹر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہوتا ہے۔ ٹماٹروں میں موجود لائسوپین جزو دھوپ سے جھلسن کو کم کرتا ہے اور جلد کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا۔ بہتر یہ ہے کہ نیم پکے ہوئے ٹماٹر کھائے جائیں کیونکہ ان کا لائسوپین جلد میں بہتر انداز میں جذب ہوتا ہے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ٹماٹر کا سوپ بھی پیا جاسکتا ہے۔گاجریں:بچوں کو کم عمری سے ہی گاجر کھانے کی ترغیب دینی چاہیے۔ گاجروں میں اینٹی آکسیڈنٹس اجزا، فلیوونوئیڈز اور دیگر اجزا موجود ہوتے ہیں جو سورج کی مضر شعاعوں کے جلد پر اثرات کم کرتے ہیں جب کہ جلد کو شگفتہ رکھتے ہیں۔گاجروں میں پایا جانے والا بی ٹا کیروٹین جسم میں وٹامن اے جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے خلیات بڑھتے اور ان کی مرمت ہوتی ہے۔ گاجر کا استعمال بصارت کو بہتر بناکر آپ کو اندھیرے میں بہتر طور پر دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔بادام:باداموں میں وٹامن ای کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ دھوپ میں موجود الٹراوائیلٹ شعاعوں کے مضراثرات سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے۔ ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ بادام کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔دہی:دہی بدن میں سوزش اور جلن کم کرتا ہے۔ ہاضمے کو بہتر بناکر جلد کے لیے ضروری اجزا جذب کرتا ہے۔ دوپہر کے وقت دہی کا استعمال جلد کے لیے بہترین نسخہ ہے۔رس دار پھل:کینو، نارنجی اور دیگر رس بھرے پھل جلد کی اوپری سطح میں موجود کولاجِن کو لچکدار اور ہموار بناتے ہیں۔ رات کو نارنجی کا ایک ٹکڑا یا لیموں پانی جلد کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔بلوبیریز:بلو بیریز میں پوٹاشیم اور وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس میں شامل اجزا بڑھاپے کو روکتے ہیں اور جلد کو جوان رکھتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق بلو بیریز میں جلد دوست اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں ۔ یہ ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ اور بڑھاپے کو روکتے ہیں۔ غذائی ماہرین کا مشورہ ہے کہ دوپہر اور شام کے کھانے کے درمیان ایک کپ بلو بیریز کھانے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: حسن و دلکشی کے ماہرین کے مشورے

      V good


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حسن و دلکشی کے ماہرین کے مشورے

      رائے کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •