SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: قدم بہ قدم پاکستان

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      قدم بہ قدم پاکستان

      قدم بہ قدم پاکستان
      تحریک آزادی کی عظیم الشان یادگار ،مینار پاکستان پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع ہے۔ یہ مینار عین اس جگہ تعمیر کیا گیاہے جہاں 23 مارچ 1940 کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی صدارت میں منعقدہ آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں تاریخی قرار داد لاہورمنظور ہوئی



      تحریک آزادی کی عظیم الشان یادگار ،مینار پاکستان پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع ہے۔ یہ مینار عین اس جگہ تعمیر کیا گیاہے جہاں 23 مارچ 1940 کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی صدارت میں منعقدہ آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں تاریخی قرار داد لاہور جسے بعد میں قرار داد پاکستان کا نام دیا گیا منظور ہوئی۔ تب اس جگہ کو منٹو پارک کہا جاتا تھا لیکن بعد میں مصور پاکستان شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی نسبت سے اس کا نام اقبال پارک رکھا گیا۔ مینار پاکستان اس جگہ بنایا گیا ہے جہاں 23 مارچ 1940 کو جلسے کا اسٹیج بنایا گیا تھا۔ اس جگہ کی نشاندھی میاں امیر الدین نے کی جو اس جلسے میں شریک تھے۔قیام پاکستان سے پہلے دو مرتبہ حکومت برطانیہ نے منصوبہ بنایا کہ منٹو پارک میں شاہ جارج پنجم کا مجسمہ نصب کیا جائے اور اسے ایک سیر گاہ بنایا جائے لیکن دونوں مرتبہ عالمی جنگوں کی وجہ سے یہ منصوبہ پایۂ تکمیل تک کو نہ پہنچ سکا کیونکہ قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ یہاں عظیم الشان مینار پاکستان تعمیر ہوا جس کی وجہ سے قرار داد پاکستان کو بقائے دوام حاصل ہوئی۔ قیام پاکستان کے بعد عوام کی طرف سے یہ مطالبہ سامنے آیا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی، مسلم لیگ کے تاریخی جلسے اور اس میں منظور ہونے والی قرار داد کی کوئی یادگار تعمیر کی جائے۔ 23 مارچ 1959 کو بلدیہ لاہور کے ایڈمنسٹریٹر ملک عبدالطیف خان نے باقاعدہ ایک قرارداد کارپوریشن کے اجلاس میں پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
      صدر ایوب خان نے بھی اس خیال کی تائید کی اور پاکستان ڈے میموریل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمشنر لاہور ڈویژن اس کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ بائیس ارکان پر مشتمل اس کمیٹی میں اہم شخصیات شامل تھیں۔
      مینار پاکستان کا ڈیزائن ترک نژاد ماہر تعمیرات نصرالدین مرات خان نے تیار کیا تھا کچھ لوگ انہیں نصیرالدین مراد خان کہتے اور لکھتے ہیں جو کہ غلط ہے۔ ابتدا میں قرار داد پاکستان کی منظوری کی یادگار کیلئے وسیع عمارت کا ڈیزائن بنایا گیا تھا۔ مارچ 1960ء میں اس کا سنگ بنیاد گورنر مغربی پاکستان اختر حسین نے رکھا۔ اس موقع پر اس کا ایک تین فٹ اونچا لکڑی کا ماڈل بھی نمائش کیلئے رکھا گیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق ایک عمارت ہلال نما سبزہ زار کے وسط میں ستارے کی شکل کے چبوترے پر ایستادہ تھی۔ یہ وسیع ہال یا آڈیٹوریم تھا جہاں جلسے منعقد کئے جا سکتے تھے۔ اس کے ساتھ ایک لائبریری اور ساتھ ایک بلند مینار تھا۔ یہ ایک خوبصورت ماڈل تھا لیکن اس پر لاگت زیادہ آتی تھی۔ کمیٹی کی کوششوں کے باوجود جب اس کیلئے مطلوبہ سرمایہ جمع نہ ہو سکا تو 2 نومبر 1962ء کو موجودہ سادہ ڈیزائن منظور کیا گیا جسے مینار پاکستان کا نام دیا گیا۔
      ترک نژاد نصرالدین مرات خان راسخ العقیدہ مسلمان تھے۔ روس میں انہوں نے سول انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کر کے تعمیراتی مصروفیات کے ساتھ روسی مسلمانوں کے لئے فلاحی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں جس پر روسی سامراج نے انہیں قید و بند کی صعوبتوں سے بھی گزارا۔ آخر وہ روس سے جرمنی منتقل ہو گئے وہاں انہیں قیام پاکستان کے پس منظر کا پتہ چلا تو وہ بہت متاثر ہوئے اور 1950ء میں پاکستان آ کر رہائش اختیار کر لی اور 15 اکتوبر 1970ء کو لاہور میں ہی انتقال کیا۔
      مینار پاکستان کی تعمیر میں مالی مشکلات کے پیش نظر نصرالدین مرات خان نے اپنی فیس جو کہ ڈھائی لاکھ روپے سے زائد بنتی تھی وہ بھی نہ لی اور فیس کے خانے میں یہ تاریخی جملہ لکھا۔''A HUMBLE DONATION TO THE NATION'' یہی نہیں انہوں نے اپنے عملے کو تنخواہیں بھی اپنی جیب سے ادا کیں اور یوں دو تین لاکھ روپے مزید اپنی طرف سے خرچ کئے۔ ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔محمد نعیم مرتضیٰ نے اپنی کتاب نیا لاہور میں ان کے حالاتِ زندگی اور مینار پاکستان کی تعمیر کی کہانی تفصیل سے بیان کی ہے۔
      نوزائیدہ مملکت کو درپیش مالی مشکلات اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے باعث مینار پاکستان کی تعمیر کئی بار التوا کا شکار ہوئی اور آخر کار 31اکتوبر 1968ء کو مینار پاکستان مکمل ہوا۔ اس کی تعمیر پر 75لاکھ روپے لاگت آئی۔ اس کی تعمیر کا ٹھیکہ تحریک پاکستان کے کارکن میاں عبدالخالق کو دیا گیا تھا۔ تعمیر کی نگرانی میں عبدالرحمن خان نیازی، جمال الدین، اعجاز حسین کاظمی، اقبال علی اسماعیل، مسٹر سلیم، اقبال علی اور میاں احمد علی وغیرہ شامل تھے۔مینار کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹریل پاکستانی ہے۔ سنگ مرمر ضلع ہزارہ اور سوات سے منگوایا گیا تھا۔ مینار کی بلندی 196 فٹ ہے۔ جو 180 فٹ تک لوہے اور کنکریٹ سے بنا ہے اس سے اوپر کا حصہ اسٹیل کا ہے۔ اس کی پانچ گیلریاں اور بیس منزلیں ہیں۔ پہلی گیلری تیس فٹ اونچائی پر ہے۔ مینار پر چڑھنے کے لیے 334 سیڑھیاں ہیں۔ جبکہ لفٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔مینار کی تعمیر اس انداز سے کی گئی ہے کہ یہ جدوجہد آزادی کی داستان بیان کرتا ہے۔ اس کے ابتدائی چبوترے کی تعمیر کھردرے پتھروں سے کی گئی ہے جو اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ کس طرح بے سروسامانی کے عالم میں مشکل مراحل طے کر کے پاکستان حاصل کیا گیا۔اس سے اوپر والے چبوترے کی تعمیر میں قدرے ملائم پتھر استعمال کیا گیا ہے جس سے مسلمانوں کی حالت میں بہتری کی عکاسی ہوتی ہے۔ جوں جوں بلندی کی طرف جائیں نفاست میں اضافہ ہوتا جاتا ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ پاکستان بتدریج ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ مینار کے آخر پر چمکنے والا گنبد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان عالم اسلام میں خوب روشن مقام رکھتا ہے۔ مینار کی پہلی منزل کی چھت گنبد نما ہے اس پر خوبصورت جالی دار پھول اور بیل بوٹے بنے ہوئے ہیں۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: قدم بہ قدم پاکستان

      wow nice sharing janab

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    3. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      intelligent086 (03-06-2017)

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قدم بہ قدم پاکستان

      رائے کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 2 users browsing this thread. (0 members and 2 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •