SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: نہر سویز

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      نہر سویز

      نہر سویز


      مؤرخین لکھتے ہیں کم و بیش دو ہزار سال قبل مسیح میں بھی دریائے نیل اورخلیج سویز کو ملانے کے لیے ایک نہر کھودی گئی تھی جو بالواسطہ بحرہ روم اوربحیرہ احمر کو آپس میں ملاتی تھی اور یہی وہ نہر تھی جو مشرق و مغرب کے درمیان سب سے پہلا معلوم بحری راستہ مانی گئی ہے۔ کہتے ہیں اس نہر کو کامیاب بنانے کے لیے دریائے نیل کے اتارچڑھائو کا پورا پورا ریکارڈ رکھا جاتا تھا۔ مورخین یہ بھی لکھتے ہیں کہ اس کے کئی صدیوں بعد عربوں کے دور حکومت میں ایک مسلمان سائنس دان الفرغانی نے نیل کے سیلاب کی پیمائش کے لیے ایک نیل پیما ایجاد کیا تھا جو آج بھی سائنس کی دنیا میں Nilometreکے نام سے جانا جاتا تھا۔ ایک اور روایت کے مطابق سیٹی اوّل فرعون مصر جو کہ حضرت موسیؑ والے فرعون کا دادا تھا نے بحیرہ قلزم سے ایک نہر نکلوا کر دریائے نیل میں ڈلوا دی تھی اور اس کے جانشینوں میں سے کئی ایک نے اس پرانی نہر کی مرمت و تجدید جاری رکھی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ اٹھارہویں صدی کے آخر میں نپولین نے بحیرہ روم اور بحیرہ قلزم کو ایک ایسی نہر سے ملانے کی تجویز دی جس میں جہاز رانی ہو سکے۔ بالآخر ایک فرانسیسی انجینئر موسوفرڈی نسینڈ ڈیسپ نے اس کام کا بیڑا اٹھایا۔ کمپنی بنائی گئی جس میں نصف کے قریب حصص فرانس کے تھے اور باقی خدیو محمد سعید پاشا کے؛ نہر کی کھدائی پر تقریباً دس برس صرف ہوئے تین کروڑ پائونڈ سرمایہ خرچ ہوا اور نومبر 1869ء میں اس کا افتتاح ہوا۔ رسم افتتاح کے موقع پر ملکہ نپولین کا استقبال خدیو مصر اسماعیل پاشا نے کیا۔ نہر سوئیز ایک سو آٹھ میل لمبی ہے اس کی چوڑائی 200فٹ اور گہرائی 42فٹ کے لگ بھگ ہے اس نہر میں سے ایک وقت میں صرف ایک ہی بڑا جہاز گزرسکتا ہے اور وہ بھی تقریباً آٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے۔ برطانیہ نے اپنے مشرقی مقبوضات کو ہاتھ میں رکھنے کے لیے اس بحری گزرگاہ میں بے حد دلچسپی لینی شروع کر دی اور آخر کار وزیر اعظم ڈسرائیلی1875ء کے زمانہ میں لارڈ بیکنسفیلڈ نے خدیو مصر کے بہت سے حصص برطانیہ کے لیے خرید لیے۔ اس طرح برطانیہ کو بھی نہر پر اقتدار حاصل ہو گیا اور خدیو مصر کا تعلق بہت کم رہ گیا۔1888ء کے بین الاقوامی معاہدہ کی روسے اس نہر کو بین الاقوامی حیثیت دے دی گئی جس کا مطلب یہ تھا کہ صلح اور جنگ دونوں صورتوں میں ہر ملک اور قوم کے جہاز اس نہر میں سے بلا مزاحمت گزر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس بین الاقوامی معاہدہ کی رو سے نہر کی حفاظت کے لیے برطانیہ کو مصر میں اپنی افواج رکھنے کا بہانہ ہاتھ آ گیا اور اسی کے ساتھ مصر کی نئی غلامی کا دور شروع ہو گیا۔ (نہر سویز کے اس پار سے اقتباس




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: نہر سویز

      Excellent


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نہر سویز

      شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    نہر سویز

    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •