SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اجلااور بے داغ کردار

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اجلااور بے داغ کردار



      اجلااور بے داغ کردار
      اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے محبوب دلنواز محمد مصطفےٰ(ﷺ) کو ایسا پاکیزہ اجلا اور بے داغ کردار عطا کیا کہ کسی بڑے سے بڑے دشمن کو بھی کبھی اس پر انگلی اٹھانے کی جسارت نہ ہو سکی۔
      آپ اپنی ولادت کے روز اوّل ہی سے حفاظتِ الہیٰہ میں تھے، قدرت نے اس درِ یتیم کی خود نگہداشت فرمائی۔ آپ نے اس وقت کے نہایت ہی آلودہ ماحول میں ایک معصوم بچپن اور پاکیزہ ترین جوانی بسر کی اور اس وقت عزیز میں آپ نے ایک بھرپور عائلی اور سماجی زندگی بسر فرمائی بہت سے اجتماعی معاملات میں حصہ لیا، تجارتی مقاصد کےلئے سفر بھی کئے۔ لوگوں نے آپکی امانت، دیانت، صداقت اور صدقِ معاملات کو کھلی آنکھوں سے دیکھا اور مرّوج کردار و عمل کی کسوٹی پر پرکھا بھی۔
      قیس بن سائب کو آپکے ساتھ بہت سے کاروباری معاملات میں شریک ہونےکا موقع ملا ۔وہ آپکے بارے میں شہادت دیتے ہیں۔ میں نے کاروبار میں محمد(ﷺ) سے بہتر کوئی اور ساتھی نہیں پایا۔ اگر ہم انکا سامان لے جاتے تو واپسی پر وہ ہمارا استقبال کرتے۔ ہماری خیر و عافیت پوچھتے اور گھر چلے جاتے اور بعد میں حساب کتاب دینے کے معاملے پر قطعاً کوئی تکرار یا کسی قسم کی کوئی حجت نہ کرتے۔ حالانکہ دوسرے لوگ سب سے پہلی بات صرف اپنے مال کی کیفیت کے متعلق پوچھتے تھے۔ اسکے برخلاف اگر آپ خود ہمارا سامان لے کر جاتے تو واپسی پر جب تک پائی پائی بے باک نہ کر لیتے، کبھی اپنے کاشانہ اقدس کیطرف نہ تشریف لے جاتے۔ اپنے ان خصائل حمیدہ کی بنا پر وہ ہمارے درمیان الامین کے لقب سے معروف ہوگئے۔
      جب کعبہ مقدّسہ کی تعمیر نو ہوئی اور حجرئہ اسود کی تنصیب کے معاملے میں اختلاف پیدا ہو گیا۔ طے یہ ہوا کہ جو بھی شخص سب سے پہلے حرم میں آئے اسے ثالث مان لیا جائے، اچانک آپ تشریف لے آئے آپکو دیکھ کر سب لوگ بے ساختہ پکار اٹھے۔ ”یہ تو امین آرہا ہے۔ ہم اس پر راضی ہیں۔ یہ محمد(ﷺ) ہے ہم اسی کے فیصلہ پر رضا مند ہیں۔ اسیطرح جنگ بدر کے موقع پر ایک مشرک نے ابوجہل سے تنہائی میں سوال کیا۔
      ”یہاں میرے اور تمہارے سوا کوئی تیسرا موجود نہیں ہے، مجھے سچ سچ بتاﺅ کہ تم محمد(ﷺ) کو سچا کہتے ہو یا جھوٹا، ابوجہل نے جواب میں کہا۔ خدا کی قسم محمد ایک سچے انسان ہیں۔ انھوں نے عمر بھر کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ مگر تم ذرا دیکھو تو سہی کہ جب سقایت، حجابت اور نبوت سب کچھ بنو ہاشم ہی کے حصے میں آجائے تو تم ہی بتاﺅ باقی سارے قریشی کے پاس کیا رہ جاتا ہے۔
      آپکے کردار کے بارے میں قرآن نے کس اعتماد سے اعلان عام کیا (اے محبوب آپ ان سے پوچھیے) میں (یہ دعوت پیش کرنے سے پہلے) تمہارے درمیان ایک عمر گزار چکا ہوں (کیا تمہیں کبھی اس میں کوئی نقص نظر آیا؟) (یونس ۱۶)





      علامہ رضا الدین صدیقی
      ***




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: اجلااور بے داغ کردار

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-05-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اجلااور بے داغ کردار

      ماشاءاللہ
      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •