SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: آیت اسوئہ حسنہ کا شانِ نزول

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آیت اسوئہ حسنہ کا شانِ نزول



      آیت اسوئہ حسنہ کا شانِ نزول
      تمہاری رہنمائی کیلئے اللہ کے رسول (کی زندگی) میں بہترین نمونہ ہے۔ (۲۱/۳۳)
      یہ آیت اپنے الفاظ کے اعتبار سے عام ہے۔ اسے زندگی کے کسی ایک شعبہ کیساتھ وابستہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن جس موقع پر اسکا نزول ہوا، اس نے اسکی اہمیت کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ یہ آیت غزوئہ خندق کے ایاّم میں نازل ہوئی جبکہ دعوت حق پیش کرنیوالوں کے راستہ میں پیش آنیوالی ساری مشکلات اور آلام و مصائب پوری شدّت سے رونما ہو گئے۔ دشمن سارے عرب کو ساتھ لے کر آدھ مکا ہے۔ یہ حملہ اتنا اچانک ہے کہ اسکو پسپا کرنے کیلئے جس تیاری کی ضرورت ہے۔ ا س کیلئے خاطر خواہ وقت نہیں، تعداد کم ہے، سامانِ رسد کی اتنی قلت ہے کہ کئی وقت خاتمہ کرنا پڑتا ہے۔ مدینہ کے یہودیوں نے سنگین وقت پر دوستی کا معاہدہ توڑ دیا ہے۔ انکی غداری کے باعث حالات مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ دشمن سیلاب کی طرح بڑھا چلا آتا ہے۔ اسکے پہنچنے سے قبل مدینہ طیبہ کی مغربی سمت کو خندق کھود کر محفوظ بنا دینا ازحد ضروری ہے۔
      ان حالات میں حضور سرور عالم(ﷺ) اپنے صحابہ کے دوش بدوش موجود ہیں۔ خندق کھودنے کا موقع آتا ہے تو ایک عام سپاہی کیطرح خندق کھودنے لگتے ہیں۔ مٹی اٹھا اٹھا کر باہر پھینک رہے ہیں۔ دوسرے مجاہدین کیطرح فاقہ کشی کی تکلیف بھی برداشت فرماتے ہیں۔ اگرصحابہ نے پیٹ پر ایک پتھر باندھ رکھا ہے تو شکمِ رسالت پر دو پتھر بندھے دکھائی دیتے ہیں۔ مہینہ بھر شدید سردی میں میدانِ جنگ میں صحابہ کیساتھ دن رات قیام فرما ہیں۔ دشمن کے لشکر جرار کو دیکھ کر بھی پریشان نہیں ہوتے۔ بنو قریظہ (ایک یہودی قبیلہ) کی عہد شکنی کا علم ہوتا ہے، تب بھی پریشانی نہیں ہوتی۔ ان تمام ناگفتہ حالات میں عزم و استقامت کا پہاڑ بنے کھڑے ہیں قدم قدم پر صحابہ کی دلجوئی فرماتے ہیں، منافقین سے صرفِ نظر کرتے ہیں۔ دشمن کو مرغوب کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جاتا۔
      پھر جنگی اور سیاسی خطوط پر ایسی تدبیریں کی جاتی ہیں کہ دشمن آپس میں ٹکرا جاتا ہے اور حملہ آور خود بخود محاصرہ اٹھا کر ایک دوسرے پر گالیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے، ایک دوسرے پر غداری اور عہد شکنی کے الزامات لگاتے ہوئے بھاگ جاتا ہے۔ غرض یہ کہ ایک ماہ کا عرصہ ایسا ہے کہ محبوب رب العالمین(ﷺ) کی سیرت طیبہ کے سارے پہلو اپنی پوری دلفریبوں کیساتھ اجاگر ہو جاتے ہیں۔ اس وقت یہ آیت نازل فرمائی گئی کہ ان مہیب خطرات میں تم نے میرے پیارے رسول کا طریقہ کار دیکھ لیا۔ یہ کتنا، راست بازانہ سچا اور اخلاص و للّہیت کے رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ یہی تمہاری زندگی کے ہر موڑ پر تمہارے لئے ایک خوبصورت نمونہ ہے اسکے نقشِ قدم کو خضر راہ بنا لو۔ اسکے دامن شفقت کو مضبوطی سے تھام لو یقینا منزل تک پہنچ جائوگے۔ (ضیا ء القرآن)

      علامہ رضا الدین صدیقی
      ***



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: آیت اسوئہ حسنہ کا شانِ نزول

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-05-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آیت اسوئہ حسنہ کا شانِ نزول

      ماشاءاللہ
      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •