SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ناقا بلِ تردید

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ناقا بلِ تردید


      ناقا بلِ تردید

      فیلسوفِ اسلام حضرت اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی ملاقات جرمنی کے ایک فلسفی سے ہوئی ۔ باتوں باتوں میں اس نے علامہ اقبال سے پوچھا کیا آپ خداکے وجود کے قائل ہیں ۔ اور اسے مانتے ہیں ۔آپ نے بڑی سادگی سے جواب دیا ہاں میں خداکو مانتا ہوں اس نے حیرانگی سے پوچھا۔کیا آپ اساتذہ اور والدین کی تربیت کے باعث یہ عقیدہ رکھتے ہیں یاآپ کے پا س اس کی کوئی دلیل بھی ہے۔ علامہ اقبال نے جواب دیامیں تقلیدی طور پر ماننے والوں میں سے نہیں ہوں ، اگر دلیل قوی ہوتو تسلیم کرلیتاہوں اگردلیل کمزور ہو تو مسترد کردیتا ہوں ۔اُس نے کہا خداکے وجود اور اس کی وحدانیت پرآپ کے پا س کیا دلیل ہے ،ہم تو اس دشتِ تحقیق میں برسوں سے سر گرداں ہیں،ہمیں تو کوئی دلیل نہیں ملی۔علامہ اقبال نے کہا : میر ے پا س خدا کے وجود اور وحدانیت کی ایک نا قابلِ تردید دلیل موجود ہے۔جس کی بِنا پر میں اسے وحد ہ لاشریک مانتا ہوں اور وہ یہ کہ اس بات کی گواہی ایک ایسے سچے نے دی ہے۔جس کے جانی دشمن بھی کہا کرتے تھے کہ اس نے اپنی زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا ۔جس کے خون کے پیاسے بھی اسے الصادق الامین کہا کرتے تھے۔ایسے سچے کی شہادت پر میں نے بھی کہا لا الہ الا للہ ۔اللہ کی وحدانیت کائنات کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔لیکن عقل انسانی سر توڑ کوششوں کے باوجود اس عقدے کو حل نہ کرسکی ۔ افلاطون،ارسطو، سقراط،جالینوس جیسے ہزاروںفلسفی اس میدان میں بھٹکتے رہے ۔لیکن خداوند قدوس کے عرفان کی دولت سے یکسر محروم رہے۔منزل مقصود تک رسائی توکجاانہیں تو عرفانِ ربانی کا صحیح راستہ تک سجھائی نہ دیا ۔یہ اللہ کے فرستادہ حبیب ہی تھے جو دانائے سبل بن کر تشریف لائے ۔ان کے فیضانِ نگاہ سے ہر حقیقت کو آشکار اور ہر راز مخفی کوبے نقاب ہونا تھا۔مخلوق خدا کو علم وآگاہی کی دولت ملنی تھی ۔یہ حبیب جو سیرت وکردار کا ناقابلِ تردید معجز ہ لے کر آیا تھا۔جب گویا ہوا تو اس کی ایک جنبش لب سے یقین واطمینان کے سوتے پھوٹ نکلے ۔رب ذوالجلال کی وحدانیت ، الوہیت ،ربوبیت وکبریائی کی یہ گواہی سامنے آئی ،تو حقیقت اتنی آشکار ہوئی، اتنی نمایاں ہوئی کہ اس کے بعد کسی گواہی کی ضرورت ہی باقی نہ رہی ۔ آج صد یوں کا سفر طے ہوجانے کے باوجود بھی ایقان کی یہ شمع اسی طرح فروزاں ہے۔
      دور دراز جنگل میں بکریاں چرانے والا ایک گمنام مسلمان چرواہا جسے کبھی کسی استاد کے سامنے زانوے تلمذ طے کرنے کا موقع نہیں ملا ۔ایک یقین و آگہیٰ سے گواہی دیتا ہے لا الہ الا للہ ۔چرخہ کاتتی ہوئی چھوٹے سے گاؤں کی ایک سادہ لوح ان پڑھ ماں جب اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے تو پورے وثوق کے ساتھ سبق پڑھاتی ہے لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ ۔






      علامہ رضا الدین صدیقی
      ***




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: ناقا بلِ تردید

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-05-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ناقا بلِ تردید

      ماشاءاللہ
      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •