SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: صحابہ کرام کا اشتیاق نماز

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      صحابہ کرام کا اشتیاق نماز

      صحابہ کرام کا اشتیاق نماز

      حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان صحبت نے صحابہ کرام کے ذوق عبادت کی آبیاری کی۔ اللہ کی یاد انکے خیالات وافکار میں اس طرح سرایت کرگئی ،کہ کوئی مشغولیت انھیں اس سے غافل نہ کرسکتی ۔حضرت قتارہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیںکہ صحابہ کرام خرید وفروخت اور تجارت کرتے تھے لیکن جب اللہ کریم کا کوئی معاملہ پیش آتا تھا تو یہ مشتعل وعمل ان کو یادِ الہٰی سے غافل نہیں کرتا تھا۔ بلکہ وہ اس کو پوری طرح اداء کرتے تھے۔حضرت عبداللہ ابن عمر کہتے ہیں کہ وہ ایک دفعہ کسی کام سے بازار گئے۔ اذان کی آواز بلند ہوئی انھوں نے دیکھا کہ صحابہ کرام نے فوراً اپنی دکانیں بند کردیں اور مسجد میں داخل ہوگئے۔(فتح الباری)
      صحابہ کرام نماز میں قرآن مقدس کی آیات تلاوت کرتے تو ان کی معنویت ان کے ذوق وشوق میں اضافہ کرتی ،حضرت تمیم داری ایک رات نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو صرف ایک آیت کی تلاوت میں صبح کردی بار بار اس کاتکرار کرتے اور اس کے معنی سے خط اٹھاتے ۔(اسد الغابہ)
      امام ابو دائود روایت کرتے ہیں کہ ایک رات میدانِ جنگ میں دوصحابہ ایک پہاڑی پر نگرانی کے لیے متعین کیے گئے۔انھوں نے پہرہ دینے کے لیے باری مقررکی ان میں ایک محواستراحت ہوجاتے ہیں۔ دو سرے نے نماز شروع کردی۔ کہیںدور سے کسی دشمن نے انھیں دیکھا اور تاک کر ان کی طرف ایک تیرمارا۔تیرآکر ان کے بدن میں ترازو ہوگیا۔جسم اور کپڑے لہو میں تر ہوگئے۔مگر نماز میں استغراق اسی طرح قائم رہا۔
      نماز مکمل کرنے کے بعد اپنے ساتھی کو بیدار کیا انھیں سارا واقعہ سنایا۔ وہ کہنے لگے ،ارے بھلے انسان تم نے مجھے اسی وقت کیوں نہ جگالیا۔ فرمانے لگے: میں نے ایک پیاری سی سورت شروع کی ہوئی تھی۔میرا دل نہ چاہا کے اس کو ختم کئے بغیر نمازتوڑ دوں۔ (ابودئود )
      بعض اوقات تو یوں ہوا کہ ذوق عبادت بہت زیادہ بڑھ گیا۔ کئی صحابہ نے تو راتوں کی نیند مکمل طور پر ترک کردی۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اعتدال اور توازن کی تلقین فرمائی ۔حضرت ابودردارضی اللہ عنہ کا یہی عالم تھا وہ ساری رات بیدار رہتے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ایک رات ان کے مہمان ہوئے تو اوّل شب میں انھیں آرام کی تلقین کی اور تہجد کے وقت انھیں بیدار کیااور کہا اٹھواب نماز کا وقت ہے۔حضرت عثما ن بن مظعون بھی ساری ساری رات عبادت میں گزرتے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون کو فرمایا:اے عثمان تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے نماز بھی پڑھو اور آرام بھی کرو۔(ابو دئود)



      علامہ رضا الدین صدیقی
      ***




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: صحابہ کرام کا اشتیاق نماز

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-05-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: صحابہ کرام کا اشتیاق نماز

      ماشاءاللہ
      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •