حیا کا جب ذہن میں اک ________ گمان آتا ہے
تو لب پر بے اختیار _______ نامِ عثمانؓ آتا ہے
کہا جاتا ہے جب ہر دین کی اک اپنی خصلت ہے
حیا اسلام کی خصلت ہے ____ یہ فرمان آتا ہے
حیا منسوب ہے ملزوم ہے کچھ ایسے ایماں سے
حیا جائے تو پھر ہمراہ ہی_____ ایمان جاتا ہے
نظر ہی گھر حیا کا ہے___ نظر ہی عشق کا فتنہ
محافظ اس کا ہی تو _____ طالبِ قرآن ہوتا ہے
حیا اک آڑ جو حائل ہے _ تم میں اور برائی میں
جہاں پردہ نا ہو ایسا _____ وہاں شیطان آتا ہے
حیا مومن کا شیوہ ہے __ حیا اللّٰه کی سنت ہے
اٹھا کر ہاتھ گر مانگو ____ تو اللّٰه مان جاتا ہے
حیا اک قیمتی زیور _ جو لازم مرد و عورت پر
اسی یاقوت کا مالک ہی تو ____ سلطان ہوتا ہے
نہیں تفریق ہے کوئی کہ اس کا حکم سب کو ہے
نگاہیں نیچی رکھو مومنو ______ میزان آتا ہے
حیاؔ کو دی سمجھ یارب تو توفیق عمل بھی دے
رہے جو عمل سے خالی___ وہی نادان ہوتا ہے
عروسہ حیاؔ
Bookmarks