SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خسارہ ہی خسارہ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خسارہ ہی خسارہ

      خسارہ ہی خسارہ

      سڑک پر گاڑی کو غلط لائن پر چلا کر دیکھیں۔ جہاز کو ہوا میں کسی فضائی قانون سے آزاد اڑائیں، قوانین کی خلاف ورزی کا نتیجہ حادثہ ہی ہو گا۔ دفتر کے اوقات میں سو جائیں یا پھر سونے کے اوقات میں دفتر پہنچ جائیں، دونوں صورتوں میں نقصان ہی ہو گا۔ سب اس بات کو سمجھتے ھیں اور اسی لیے ہر شعبے کے قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔ لیکن فطرت کے قوانین تمام دوسرے قانونوں سے اٹل ہیں۔ دنیا میں بھی صرف وہی قانون انسانیت کیلئے فائدے مند ہیں جو قانون فطرت کے ہم آہنگ یا کم از کم بہت مماثلت رکھتے ہوں۔ فطرت کے قوانین سے ٹکرانا اور مقابلہ ممکن ہی نہیں، لیکن آج کا مسلمان فطری قوانین سے ٹکرا کر اپنے ماضی کی عظمت کی طرف پیٹھ کئے کھڑا ھے۔ مسلمان کی تخصیص اسلئے کہ اسلام کا ماننے والا مسلمان ہے اور اسلام دین فطرت ھے۔ اسلام نے اسی بات کا حکم دیا ہے جسں میں انسانوں کی بھلائی ہے۔ یہی وجہ تھی جنہوں نے اسلام کو اپنی زندگیوں میں نافذ کیا، اس کائنات کے اسرار ان پر کھلتے چلے گئے۔ ماضی کی عظمت اور تمام علوم و فنون پر مسلمانوں کی دسترس ایک ایسی حقیقت ہے کہ اپنے کچھ لوگ بھی مغرب کے نشے میں ڈوب کراس کو ایک ڈائیلاگ سمجھنے لگے ہیں۔ لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور اس حقیقت کو جاننے والے اس کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
      مسلمان وہ واحد قوم ہیں جن کے پاس فطرت کے قوانین سے فائدہ اٹھانے کا ایک مکمل نظام موجود ھے۔ اس نظام کا نام اسلام ہے اور اس سے مکمل مستفید ہونے کیلئے ایمان ضروری ہے جس کی امین صرف مسلم قوم ہی ہے۔
      اسلام قانون فطرت ہے اور اس کا نظام قرآن کریم ہے اور قرآ ن پاک کی تشریح حدیث ہے اور اس تشریح کو سمجھنے کیلئے سورہ فاتحہ کی آیت صراط الذین انعمت علیھم پر عمل کرنا ہو گا یعنی انعام یافتہ لوگوں کے طریقے پر چل کر اپنی عام زندگی میں اس تشریح کو اپنانا ھو گا ، تب ہی مسلمانوں کی اپنی زندگیوں میں اور پوری دنیا پراسلام کے فیوض و برکات ظاھر ہو سکیں گے۔ ماضی میں مسلم قوم نے جو اسلامی فیوض و برکات حاصل کئے، آج کے جدید علوم فنون اسی کی مرہون منت ہیں۔ ایسے نہیں کہ کچھ مطلب ہوا تو اسلام کے پاس آ گئے، باقی ساری زندگی میں اسلام سے پرھیز۔ انسانی زندگی جہاں جہاں جس بھی درجے پر اسلامی قوانین سے ٹکراتی ہے، اسلام کی حقانیت نکھر کر سامنے آ جاتی ہے۔ آج سب پیسے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ جبکہ پیسے سے متعلقہ آج تک سارے نظام اور موجودہ سودی نظام ناکام ہو چکے ہیں۔ عالمی سطح پر بنکوں کے دیوالیوں کا سیلاب سب نے دیکھ لیا۔ ترقی یافتہ کہلانے والے ملکوں کی عوام کا بڑھتا اضطراب اور ان کے بڑھتے مسائل ، ان کے ملکوں میں رائج نظاموں کی ناکامی کا اعلان کر رہے ھیں۔
      صرف اسلامی نظام ہی ہے جس میں امیر کے ساتھ غریب بھی سکون سے سوتا ہے۔میرا موضوع عام مسلمانوں کی عام زندگی میں اسلام کو نافذ کرنا ہے۔ ایک بچے کی مثال سے شروع کرتے ھیں۔ دو سال تک ماں کا دودھ بچے کا حق ھے، اسلامی قانون ھے۔ کیونکہ ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی دوسری چیز بچے کو مطلوبہ طاقت نہیں دے سکتی۔ آج کے بچے اکثر ماں کے دودھ سے محروم ڈبے کے دودھ پر پلتے ھیں۔ جسکی وجہ سے بچے کی صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
      بیٹھ کر کھانا پینا اسلامی قانون ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے پر جو بیماریاں انسان پر حملہ آور ھوتی ھیں، میڈیکل سائنیس ان کی تصدیق کر رھی ھے۔ کھانے پینے میں صفائی کے اسلامی معیار کو چھوڑنے کے نتائج خصوص طور پر بازاری ہوٹلوں میں مشاھدہ کئے جا سکتے ہیں۔
      اسلامی تاکید ھے آٹا ان چھنا کھایا جائے۔ ایک معمولی سی بات لیکن عمل نہ کرنے سے قبض کا دروازہ کھل جاتا ھے جو سب بیماریوں کی ماں ھے۔ داڑھی ایک مٹھی رکھنا سنت ھے لیکن رکھتے ہی نہیں اور اگر رکھیں بھی تو ایک مٹھی سے کم یا پھر بہت زیادہ ۔ داڑھی رکھنے کے جسمانی اور جنسی صحت پر مثبت اثرات کی رپورٹس آئے بہت دیر ھو چکی۔ بھوک لگے تو کھائیں اور بھوک رھتی ہو تو چھوڑ دیں، یہ بیماریوں سے حفاظت کا قیمتی نسخہ ھم نے چھوڑ دیا اور آج طبی محقیقین بہت ساری بیماریوں کی جڑ اسی بات کو قرار دیتے ھیں۔ فرد سے فرد کے تعلقات میں اسلامی ھدایات کا علم نہ رکھنے کا خمیازہ، ساس بہو، والدین اور اولاد، خاوند بیوی،اپنے کاروبار میں، دفتری ملازمین کی آپس میں ناچاقیوں میں ہم بھگت رھے ھیں۔ پیسہ کمانا چاھتے ھیں، اسلامی قوانین کو پس پشت ڈال کر محنت کرتے ہیں بے برکتی عام ہے۔ سارا دن محنت کرتے ھیں جس جل جلالہنے رزق دینا ہے اس جل جلالہ پر توکل کی دولت سے خود کو محروم کر رکھا ہے۔ بھول گئے ہمیں ایک مسلمان کو روزی تلاش کرنے کی سنت ادا کرنا ہوتی ہے اور فرائض، واجبات کے اہتمام کے ساتھ ، لیکن رزق اللہ کریم جل جلالہ کی مرضی ہی سے ملتا ھے۔ توکل، بھروسہ ،امید یقین اللہ کریم پر رکھنی ھوتی ھے۔ لیکن آج اکثریت کی نظر اور خیال کا حال ایسا نہیں ھے۔ ایک مسلمان کی سیاسی ذمہ داری کیسی ھونی چاھئے، نہ جاننے کا نتیجہ سارا ملک بھگت رھا ھے،بڑی بڑی ڈگریوں کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کو بھی سیکھ لیا جاتا تو اچھا بلکہ سب اچھا ھو جاتا لیکن ھم ایسا نہیں کرتے۔
      آج کا مسلمان چاھتا ھے، کہ وہ میڈیا کی پر پیش کردہ چیزوں کو دیکھے، مغربی لباس پہن کر معزز بنے اور اور اپنے سارے کنبے کے ساتھ مغربی طرز زندگی میں اعلٰی مہارت حاصل کرے اور جب بیمار ھو، دوائیاں کھا لے، اگر پھر بھی آرام نہ آئے توآخر میں اللہ جل جلالہ کی یاد آتی ھے۔ گویا جب تک مصیبت نہیں آئے گی ھم اللہ جل جلالہ کو یاد نہیں کریں گے۔ نیتجہ کیا ھے. پریشانی ، ذلالت صرف اس زندگی میں نہیں اگلی زندگی میں بھی۔ لیکن جنہوں نے اسلام کو سمجھا ھے، اپنی عام زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کی ھے وہ ھر جگہ کامیاب ھی کامیاب ھیں۔ کئی سو سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ھے اور ھمارے آج کے دور میں بھی اس کی مثالیں ملتی ہیں ، اگر ھم دیکھنا اور سمجھنا چاھیں۔
      اگر ھم اپنی عام زندگی میں، اپنی معاشرتی زندگی میں، اپنی سیاسی ذمہ داریوں میں ، اس زندگی کے بعد میں آنے والی زندگی میں کامیاب ھونا چاھتے ھیں تو گھر میں، دفتر میں اور اس معاشرے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسلم امت کی کامیا بی کیلئے سب کو اپنی ذات پر اسلام نافذ کرنا ھو گا اور کسی کہ یہ بات نہیں ماننی تو عرض ھے مان جائو ورنہ خسارہ ھی خسارہ ھے۔
      ٭٭٭

      زبیر طیب





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: خسارہ ہی خسارہ

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-05-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: خسارہ ہی خسارہ

      ماشاءاللہ
      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •