یقین کی روشنی
مجھے اندھیروں سے
ڈر نہیں لگتا
کہ ڈالتی ہے جب
میرے دل پہ اثر
گہری تاریکی
اور وہم کی تخلیقات
ان دیکھے ہیولے
مبہم آوازیں
ہوا کی چٹکیاں
کوئی ایسی شے
جو پہنچائے مجھے نقصان
وحشی درندہ
یا کوئی انسان
نہیں ڈگمگائیں گے
میرے قدم
کہ میرے پاس ہے
یقین کی روشنی
یہاں میرے دل میں
کہ بڑھ جاتا ہے میرا ایمان
پہلے سے زیادہ
اس گہری تاریکی سے زیادہ مضبوط ہے میرا احساس
کہ میرا رب ہے تاریکی کا خالق
اے تاریکی !
دیکھو میری شہ رگ
وہ میرے ساتھ ہے
اس سے بھی کم فاصلے پر !
میرے دل کی تسکین کے لیے!
حسبنااللە
![]()



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out




Reply With Quote




Bookmarks