SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: punjab service commission

    Threaded View

    1. #1
      Zindagi www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Rana Taimoor Ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      1,418
      Threads
      273
      Thanks
      358
      Thanked 643 Times in 324 Posts
      Mentioned
      172 Post(s)
      Tagged
      2697 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Eye punjab service commission




      پنجاب سروس کمیشن میں کمپیوٹر پروگرامر کی بھرتیاں
      آخر میرے شعبے کی ملازمت آہی گئی۔جی ہاں بات ہورہی ہے پنجاب سروس کمیشن میں ملازمتوں کی۔یوں تو یہاں ہر ماہ ہی نوکریاں آتی رہتی ہیں لیکن میرے شعبے کی نوکری کبھی نظر سے نہیں گزری۔کچھ دِکھائی بھی دیں تووہ نسبتاَ کم درجے کی تھیں۔اب آپ یہ سوچ رہے ہونگے کہ آخر ایسا کونسا شعبہ ہے جس میں ملازمتیں آتی ہی نہیں یا آتی بھی ہیں تو وہ کم درجے کی ہوتی ہیں۔چلیں اب آپ کو بتا ہی دیتا ہوں کہ بندے نے سوفٹ وئیر انجئیرنگ کی ہے۔اب یہ سوفٹ وئیر انجئیرنگ کیا بلا ہوتی ہے تو آسان الفاظ میں اتنا سمجھ لیجیئے کہ کمپیوٹر کی چارسالہ تعلیم کو سوفٹ وئیر انجئیرنگ کہتے ہیں۔ خیر جاب پر نظر پڑی تو خوشی کی ایک لہر سی اندر ڈورتی چلی گئی۔جلدی سے فارم بھرا دوست کو بھی فون کیا وہ بھی اس موقعہ سے فائدہ اٹھا لے۔
      انٹرویو کی کال اور لاھور
      اس کے بعد ذیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا،اور چھ دسمبرکوجاب کے انٹرویو کی کال آگئی کہ انٹرویونو دسمبرکو صبح آٹھ بجے ہوگا۔ پہلا جھٹکا جو لگا وہ یہ تھا انٹرویو لاہور میں تھا جبکہ میں نے راولپنڈی لکھا تھا۔مجھ جیسے بندے کے لیئےجو کبھی لاہور رہا ہی نہ ہو یا یہ کہنا بہتر ہوگا کہ کبھی لاہور گیا ہی نا ہو ۔ کیونکہ اس سے پہلے لاہو ر گیا بھی تھا تو ایک دن کے لئےیہی نہیں میرا ایک اور بھی مسئلہ تھا وہ یہ کہ میں نے ایم۔ایس۔ سافٹ وئیر انجیئرنگ بھی شروع کی ہوئی تھی اور اس دن میرا امتحان بھی تھا ۔ خیر میں نے لاھور جانے کی ٹھان لی۔ اب یہ باتیں غیر ضروری ہیں کہ کیسے لاھور پہنچا ،کہاں رہا اور کیسے شدید دھند میں صبح آٹھ بجے پہلے پنجاب سروس کمیشن کے آفس پہنچا ۔

      وہ بندہ اور جاہل لوگ
      کچھ رسمی کاروائی کے بعد میں اور کچھ اور ساتھی کمیٹی نمبر آٹھ میں پہنچ گئے جہاں انٹرویو ہونا تھا۔ کچھ ہی دیر میں حاضری لگنا شروع ہو گئی۔ابھی یہ سلسلہ جاری تھا کہ ہم میں سے ایک بندہ اٹھا اور ڈائریکٹر کے کمرہ میں چلا گیا۔ہم نے یہی سمجھا کہ شائد اسکا انٹرویو شروع ہو گیا ہے۔پر ادھر سلسلہ کچھ اور ہی تھا ۔ انٹرویوسے پہلے اپنی ڈگریوں کے کا غذات کو جاہل لوگوں کو چیک کروانا ضروری ہوتا ہے۔ میں نے جاہل لوگ کیوں بولا ابھی بتاتا ہوں ۔جاب کے لئے ضروری تھا کہ تین سال اس فیلڈ میں تجربہ ہو ۔ ایک صاحب کے سرٹیفیکٹ پے لکھا ہوا تھا سافٹ وئیر ڈویلپر (سافٹ وئیر بنانے والا) جاہل انسان بولا بھائی آپ تو ڈویلپر ہو ہم کو تو پروگرامر چاہیے آپ تو انٹرویو دے ہی نہیں سکتے۔ ادھر آپ کو بتاتا چلوں کہ سافٹ وئیر بنتا ہی پروگرامنگ سے ہے۔اب ذرا آپ خود ہی بتائیں میں ان کو جاہل بول رہا ہوں تو کیا غلط بول رہا ہوں۔ہمارے ہی ایک اور ساتھی سے بولتے ہیں آپ کے سرٹیفیکٹ پہ کچھ چیزیں جو صفحہ کے آخر میں لکھی ہوئی ہیںوہ صفحہ کے شروع میں ہونی چاہئے تھی۔ جاہل انسان سرٹیفیکیٹ ہم لوگ نہیں بناتے یہ کمپنی بناتی ہےاصل ہے یا نکل تم کو کمپنی سے تصدیق کرنی چاہیے اپنی جہالت نہیں دیکھانی چاہئے ہم کو پتہ ہے تم کتنے قابل ہو۔
      پنجاب سروس کمیشن کا فرسودہ سسٹم
      اب میں بتاتا ہوں کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔میرے پاس تین سال کا تجربہ کا سرٹیفیکیٹ بھی تھا اور سب کاغذات بھی مجھے بولتے ہیں آپکی ڈگری ختم ہوئی تھی دو سال پہلے اس لئےآپ کا تین سال کا نہیں بلکہ دو سال کا تجربہ بنتا ہے۔اس سے پہلے والا شمار نہیں کیا جائے گا۔آپ کو ایک بات بتاتا کہ جاب کی تفصیلات میں ایسی کوئی شرط نہیں لکھی ہوئی تھی۔چلو اایک منٹ کے لئے مان لیتے ہیں کہ ایسا لکھا ہوا تھا تو مجھے ایک بات بتائیے میں نے فارم فل کیا تھا جہاں میری ڈگری کی تاریخ صاف صاف لکھی ہوئی تھی آپ کے سسٹم نے مجھے روکا کیوں نہیں؟ آپ مجھے انٹرویو کے لئے بلا رہے ہیںآپکے سامنے میری ساری تفصیل ہے آپ کو پتہ ہے کہ میں اس پر پورا اتر نہیں پا رہا تو مجھے بلا کیوں رہے ہو؟ اوپر میں بتا چکا ہوں کی کتنی مشکل سے اور اپنا ایک پرچہ چھوڑ کر میں انٹرویو دینے گیا تھا ۔پر کچھ جاہل لوگوں کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا ۔ پران کو کون پوچھ سکتا ہے؟ شائد دنیا میں کوئی نہیں۔۔۔ پر اس کے بعد؟
      انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات
      میں پھر بھی کچھ دیر رکا یہ دیکھنے کے لئے کوئی انٹرویودے کر آئے تو اس سے پتا کروں کہ انٹرویو میں کیا پوچھا جا رہا ہے۔ جلد ہی ایک ساتھی انٹرویو دے کر فارغ ہوا اس سے بات کی تو وہ بولا اندر تو نیٹ ورکینگ کے بارے میں پوچھ رہے ہیں ۔ آپ کو بتا دوں جاب کمپوٹر پروگرامر کی تھی نیٹ ورکینگ ایک الگ شعبہ ہے ۔جیسے اردو اور انگلش ۔ان سب باتوں کو دیکھ کر میں تو ہی سب کچھ پہلے سے ہی تہہ شدہ تھا یا تو بڑی شفارش تھی یا پھر رشوت کی مار دھارڈتھی۔آپکی کیا رائے ہے اس بارے میں؟



    2. The Following 2 Users Say Thank You to Rana Taimoor Ali For This Useful Post:

      Arosa Hya (01-05-2017),Moona (12-18-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    trafic qawanin aur challan in urdu punjab pakistan

    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •