• You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    User Tag List

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,287
      Threads
      969
      Thanks
      954
      Thanked 828 Times in 507 Posts
      Mentioned
      459 Post(s)
      Tagged
      6969 Thread(s)
      Rep Power
      236

      نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار



      (نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار)
      کہاں میں ، کہاں مدح ِ ذاتِ گرامی
      نہ سعدی، نہ رومی، نہ قدسی نہ جامی
      پسینے پسینے ہُوا جا رہا ہوں
      کہاں یہ زباں اور کہاں نامِ نامی
      ( ماہرالقادری)
      ولادت باسعادت
      یہ اس زمانے کی بات ہے جب عرب پر جہالت کا دور دورہ تھا. افراد اخلاقی پستی کا شکار تھے .جنگ و جدل، خوں ریزی، ظلم عام تھا. جہالت کا گھٹا ٹوپ اندھیرا چہار جانب سے عرب پر چهایا ہوا .ایسے میں وہ چاند طلوع ہوا جس نے قیامت تک کے اندھیروں کو روشن کرنا تھا، اس نور کا ظہور ہوا جس نے ہمیشہ کے لیے کفر و شرک کی سیاہی ختم کرنی تھیں. یہ عرب کے لیے باعث صد افتخار ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبر ﷺ
      کو اس سرزمین میں مبعوث فرمایا.
      آپ ﷺ ١٢ ربیع الاول بروز سوموار اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئے.(١) آپ کا نام محمد (ﷺ) رکھا گیا.
      آپﷺ کی عمر مبارک جب چالیس سال ہوئی تو آپﷺ کو نبوت عطا ہوئی.آپ ﷺ کی زندگی کو اللہ کی طرف سے ایک واضح مقصد عطا کیا گیا اسی مقصد کے حصول کے لئے آپ نے تمام عمر جد و جہد کی.
      آپکی زندگی کو دو ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے.
      *مکی زندگی*
      *مدنی زندگی*
      آپ ﷺ نے بحیثیت ایک سپہ سالار دونوں ادوار میں بے مثال کردار ادا کیا ہے.
      سپہ سالار اعظم

      ( مکی دور ) :-
      سپہ سالار اعظم ﷺ نے مکی دور میں جس عظیم فہم و فراست کا مظاہرہ کیا وہ آپ ﷺ کی اطاعتِ الہیہ ، آپﷺکے صبر اور معاملہ فہمی کی مثال ہے . بحیثیت ایک سپہ سالار آپﷺ نے مکہ میں بعثت کے بعد درج ذیل امور سرانجام دیئے:

      عقائد کی اصلاح
      آپ ﷺ ایک ایسے دور میں مبعوث ہوئے جب بلاد عرب جہالت سرکشی اور خوں ریزی کو اپنا وطیرہ بنا چکا تھا نسلی تفاخر انکی سرشت میں شامل ہوچکا تھا کفر و شرک میں ڈوبا یہ معاشرہ لاتعداد بتوں کی پوجا کرتا جاہلی رسومات اپنے عروج پر تھیں . آپ ﷺ نے اس معاشرے کی اصلاح کے لیے جدوجہد کا آغاز کر دیا. آپﷺ نے انکو ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دی جسے کثیر تعداد نے جھٹلایا مگر قلیل افراد نے قبول کیا مگر آپکے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی یہی ایک عظیم جرنیل ، ایک قائد، ایک سپہ سالار کی نمایاں خوبی ہے .

      مرکزیت کا اصول
      ایک ایسا معاشرہ جو لاقانونیت، انتشار، نسلی تفاخر میں مبتلا تھا جس کے بے شمار قبائل تھے اور ہر قبیلہ منافرت میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتا اور کسی دوسرے کی بالا دستی قبول نہ کرتا تھا اس معاشرے کو آپﷺ نے ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دی .سپہ سالار اعظم ﷺ کی یہ مرکزیت کسی جنگ کا طبل بجا دینے کے مترادف تھی . قریش مکہ بھڑک اٹھے اور آپ کے خلاف اکهٹے ہوگئے مگر آپ مسلسل افراد کو مرکزیت یعنی ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دیتے رہے. تعداد میں قلیل ہونے کے باوجود آپ ﷺ کی اولوالعزمی بے مثال تھی.
      خاموش جنگ
      باطل پرست آپکی دعوت کے جواب میں چراغ پا ہوگئے انہوں نے آپکو اس مقصد سے ہٹانے کے لیے جو حربے اختیار کئے وہ موجودہ دور میں (بارد جنگ ) یا ( کولڈ وار) کے نام سے مشہور ہیں. آپ پر "کولڈ وار" کے تمام حربے آزمائے گئے یعنی
      پہلے استهزاء اڑانا پهر بزرگانہ خفگی کا اظہار کرنا سخت برہم ہو جانا دلچسپ ترین لالچ دینا پهر خاندانی دباؤ ڈالنا اور بالآخر تشدد پر اتر آنا. یہ تمام جنگی حربے آپ ﷺ پر آزمائے گئے. آپﷺ کے مٹهی بهر ساتھیوں پر تشدد کے پہاڑ توڑے گئے مگر وہ حق سے نہ پهرے. ایسے میں سپہ سالار اعظم ﷺ نے وہی طریقہ اپنایا جو آج تک دنیا میں
      "پرامن مدافعت" کے نام سے پہچانا جاتا ہے. آپ ﷺ نے اپنی قلیل جماعت کو مدافعت کے اصول پر عمل پیرا رہنے کی تاکید کی.
      فیصلہ کن شکست
      حتی کہ مظالم کے پہاڑ توڑنے کے بعد قبائل اس نتیجہ پر پہنچے کہ "محمد (ﷺ)کی جان لے لی جائے تاکہ اس دعوت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا جا سکے (نعوذ باللہ)"
      دشمن نے جب بھی مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی انکے شر کو اللہ نے مسلمانوں کے حق میں خیر سے بدل دیا . آپ ﷺ پر مکہ کے حالات دن بدن مشکل ہوتے جا رہے تھے. تکالیف کا سلسلہ جاری تھا .آپکا سوشل بائیکاٹ کر دیا گیا آپکو محصور رکھا گیا اور آپ کو قتل کرنے کے منصوبے بنائے جانے لگے اور یہی وہ انقلابی موڑ ہے جس پر کفار مکہ کو فیصلہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا. اللہ تعالیٰ نے آپکو مدینہ کی طرف ہجرت کا حکم دے دیا جسکے حالات آپ ﷺ کے لیے سازگار تھے. آپ نے خود ہجرت کرنے سے پہلے اپنے صحابہ کو مدینہ کے لیے روانہ کیا اور اللہ کے حکم سے خود کفار کا محاصرہ توڑتے ہوئے مدینہ منورہ کی طرف کوچ فرمایا یہ کفار کی شکست فاش تھی اور سپہ سالار اعظم ﷺ کی فتح. آپ ﷺ اللہ کی مدد سے(٣) بخیریت مدینہ پہنچ گئے.

      جاری ہے ............




      منقول





      Last edited by Arosa Hya; 12-15-2016 at 02:50 PM.

    2. The Following 5 Users Say Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      Dr Maqsood Hasni (12-22-2016),intelligent086 (12-16-2016),Mamin Mirza (01-01-2017),Moona (12-22-2016),_Alex_ (12-16-2016)

    3. #2
      Administrator www.urdutehzeb.com/public_html intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      37,270
      Threads
      11945
      Thanks
      7,296
      Thanked 6,330 Times in 5,984 Posts
      Mentioned
      3868 Post(s)
      Tagged
      3286 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

      سبحان اللہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (01-05-2017)

    5. #3
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... www.urdutehzeb.com/public_html _Alex_'s Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      5,044
      Threads
      255
      Thanks
      330
      Thanked 266 Times in 216 Posts
      Mentioned
      343 Post(s)
      Tagged
      6420 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

      Jazak Allah


    6. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      5,136
      Threads
      0
      Thanks
      5,918
      Thanked 3,735 Times in 3,672 Posts
      Mentioned
      341 Post(s)
      Tagged
      109 Thread(s)
      Rep Power
      7

      Re: نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

      Jazak Allah
      Informative...

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    7. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      Arosa Hya (01-05-2017)

    8. #5
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,224
      Threads
      757
      Thanks
      64
      Thanked 251 Times in 209 Posts
      Mentioned
      27 Post(s)
      Tagged
      6319 Thread(s)
      Rep Power
      76

      Re: نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

      shukarriya Allah jaza de aur asanioon main rakhe


    9. The Following User Says Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      Arosa Hya (01-05-2017)

    10. #6
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,287
      Threads
      969
      Thanks
      954
      Thanked 828 Times in 507 Posts
      Mentioned
      459 Post(s)
      Tagged
      6969 Thread(s)
      Rep Power
      236

      Re: نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

      khush rehye


    11. #7
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,831
      Threads
      485
      Thanks
      1,177
      Thanked 1,179 Times in 935 Posts
      Mentioned
      101 Post(s)
      Tagged
      486 Thread(s)
      Rep Power
      4

      Re: نبی کریم ﷺ بحیثیت سپہ سالار

      jazak allah

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    12. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      Arosa Hya (01-06-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    آخری نبی بحثیت سپہ سالار

    نبئ کریم بحیثیت سپہ سالار

    SEO Blog

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •