SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: ایسے لوگ کہاں ہیں

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      ایسے لوگ کہاں ہیں

      ایسے لوگ کہاں ہیں
      منسانہ


      یہ دنیا سرائے کی مانند ہے کوئی آ رہا ہے تو کوئی جا رہا ہے۔ سرائے میں مستقل کوئی اقمت نہیں رکھتا۔ ہاں ہر آنے والا اپنا ایک تاثر ضرور چھوڑ جاتا ہے۔ کوئی اچھا تو کوئی برا۔ اس تاثر کے حوالہ سے ہی اس مسافر کو یاد میں رکھا جاتا ہے۔
      بابا صاحب بھلے آدمی تھے۔ طبعا مہربان شفیق اور اپنے پرائے کے غم گسار تھے۔ کسی کو دکھ میں دیکھتے تو تڑپ تڑپ جاتے۔ جب تک اس کی تکلیف دور کرنے کا پربند نہ کر لیتے سکھ کا سانس نہ لیتے تھے۔ اچھائی اور خیر کے معاملہ میں دھرم اور مسلک ان کے نزدیک کوئی معنویت نہ رکھتا تھا۔ ان کا موقف تھا جس طرح اللہ سب کا نگہبان ہے اسی طرح انسان بھی سب کا نگہبان ہے۔ اس کی پیدا کی ہوئی کوئی بھی مخلوق دکھ میں ہے تو انسان کو اس کا ہر حال میں دکھ دور کرنا چاہیے۔ کوئی برا کرتا ہے تو یہ اس کا کام ہے برائی کے بدلے برائی کرنا تمہارا کام نہیں۔ تم جو بھی کرو اچھا اور اچھے کے لیے کرو۔
      ان کے پاس ہر دھرم سے متعلق لوگ آتے۔ کوئی خیر و برکت کی دعا کے لیے آتا تو کوئی علم وادب اور مذہب سے متعلق گفتگو یا مشاورت کے لیے آتا۔ سب کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھتے۔ تحمل سے اس کی سنتے اور پھر اپنا موقف پیش کرتے۔ جب تک وہ مطمن نہ ہو جاتا رخصت نہ کرتے۔
      بائیبل مقدس رومائن بھگوت گیتا گرنتھ صاحب کا ورق ورق انہوں نے پڑھ رکھا تھا۔ بدھ مت کے متعلق بھی اچھا خاصا نالج رکھتے تھے۔ پہلے تو متعلقہ کی کتاب اور پھر قرآن مجید کے حوالہ سے بات کرتے۔ یار کمال کے شخص تھے۔ کوئی نذر نیاز لے آتا تو رکھ لیتے جب جانے لگتا تو اس تاکید کے ساتھ واپس کر دیتے کہ چیزیں صرف اپنے بیوی بچوں میں تقسیم کرنا۔ اصرار کے باوجود کچھ نہ رکھتے۔ فرماتے بیٹا تم چنتا نہ کرو اللہ مجھ اور میری بھوک پیاس سے خوب خوب واقف ہے۔
      ایک بار ایک اجنبی آیا۔ کچھ کہے سنے بغیر ہی دروازے پر کھڑے ہو کر بابا صاحب کو برا بھلا کہنے لگا۔ جب حد سے گزرنے لگا تو بیٹھے لوگوں میں سے ایک اٹھ کر اس کی ٹھکائی کرنے لگا۔ بابا صاحب نے اسے منع کر دیا۔ بہت کچھ کہہ لینے کے بعد وہ چلا گیا۔
      ایک بولا بیڑا غرق ہو اس خانہ خراب کا کتنی بکواس کر رہا تھا۔ اگر بابا صاحب نہ روکتے تو آج میں اسے اس بدتمیزی کا ایسا مزا چکھاتا کہ نسلوں کو بھی منع کر جاتا۔ بابا صاحب اس کے اس طرز تکلم سے سخت پریشان ہوئے۔ پھر فرمانے لگے بیٹا کبھی اور بھی کسی بھی صورت میں گفتگو میں شائستگی کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔ یاد رکھو ایک طرف نیکیوں کا انبار لگا ہو تو دوسری طرف ایک بددعا بددعا اس پر بھاری ہے۔ کیا تمہیں حضرت یونس علیہ السلام کی بددعا کا انجام یاد نہیں۔ انہیں مچھلی کے پیٹ میں جانا پڑا۔ پھر فرمایا بددعا کی بجائے تم دعا بھی دے سکتے ہو کہ اللہ اسے ہدایت دے۔ بعید نہیں وہ وقت قبولیت کا وقت ہو۔
      تھوڑی دیر کے بعد وہ شخص دوبارہ سے آ گیا اور دروازے پر کھڑا ہو کر اندر آنے کی اجازت طلب کرنے لگا۔ اب کہ وہ اور اس کا انداز بڑا مہذب اور شائستہ تھا۔ سب اس کے اس دوہرے روپ سے حیران رہ گئے۔ بابا صاحب نے اسے اندر آنے کی اجازت دے دی۔ اندر آ کر وہ بابا صاحب کے پاؤں پڑنے لگا تو بابا صاحب نے اسے سختی سے منع کر دیا اور پھر اس کی طرف دیکھ کر مسکرائے۔ وہ مسکراہٹ کیا تھی جنت کی ہوا کا ایک جھونکا تھا جو سب کو نہال کر گیا۔
      وہ شخص کہنے لگا: سرکار میں تو آپ کے ظرف کا امتحان لے رہا تھا۔ جیسا اور جو سنا ویسا ہی پایا۔ آپ سچے ولی ہیں۔
      نہیں بیٹا یہ تم محبت میں کہہ رہے ہو۔ میں بےچارہ کہاں اور ولایت کہاں۔ ہاں یہ اللہ کا احسان اور لطف وکرم ہے جو اس نے توفیق دی اور میں اس امتحان میں کامیاب ہوا۔
      سوچتا ہوں اب ایسے لوگ کہاں ہیں۔ اگر کوئی ہے تو چلا کیوں جاتا ہے۔ کیا کریں یہاں کوئی ٹھہرنے کے لیے نہیں آتا۔ اچھا ہو کہ برا گریب ہو کہ امیر شاہ ہو کہ فقیر اسے ایک روز جانا ہی تو ہے۔ لالچ ہوس اور حرص نے انسان کو انسان نہیں رہنے دیا۔ کاش ہمیں یقین ہو جائے کہ ہمیں ہر صورت میں جانا ہی ہے اور کوئی یہاں ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں آیا۔ جمع پونجی ساتھ نہ جا سکے گی۔ جاتے وقت ہاتھ خالی ہوں گے اور اپنے قدموں پر نہیں جا سکیں گے۔



    2. The Following User Says Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      intelligent086 (11-25-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایسے لوگ کہاں ہیں

      بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: ایسے لوگ کہاں ہیں

      boht lajawab sharing

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    5. #4
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: ایسے لوگ کہاں ہیں

      shukarriya janab


    6. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: ایسے لوگ کہاں ہیں

      Nice post






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    7. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایسے لوگ کہاں ہیں

      شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •