SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ناول دیمک زدہ محبت سے اقتباس

    1. #1
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      lamp ناول دیمک زدہ محبت سے اقتباس


      ابا ! تیرے ہاتھوں میں کتنی نفاست ہے۔۔ کتنے خوبصورت برتن بناتا ہے۔۔ تو ایسا کر ابا ! کہ مجھے بھی ڈھا کے دوبارہ بنا دے۔۔" ایک دن اس کی عجیب و غریب فرمائش پر اللہ دتا نے دہل کر اسے دیکھا۔۔ یہ بیٹی اس کے جگر کا ٹکڑا تھی اور آنکھوں کی ٹھنڈک۔۔۔
      " ناں پتری ! ایسی باتیں نہیں کرتے، ہمارے ہاتھوں میں ایسی طاقت کہاں، یہ سوہنے رب کے کام ہیں۔۔ وہ جس کو چاہے جیسا بنا دے۔۔" ابا اور اماں دونوں ہی صبر و شکر کی مٹی سے گوندھ کر بنائے گئے تھے۔۔ سکینہ کو انہیں دیکھ کر اکثر یہ خیال آت
      ا تھا۔۔
      " ابا ! کیا ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ پہلے کسی بندے کو اچھا اچھا بنا دے اور پھر کچھ سالوں بعد اس کے مٹی سے بنے وجود کو عیب دار کر دے۔۔" سکینہ کو اس دن پتا نہیں کیا ہوا تھا جو باپ سے ایسی باتیں کر رہی تھی۔۔
      " سکینہ میری دھی ! جھلی تو نہیں ہو گئی۔۔۔ اللہ ایسا کیوں کرنے لگا۔۔ وہ تو اپنے جن بندوں سے پیار کرتا ہے۔۔ ان کو چھوٹی موٹی آزمائشوں میں ڈال دیتا ہے۔۔ جو اللہ کے صابر بندے ہوتے ہیں وہ اس امتحان میں پاس ہو جاتے اور جو ہم جیسے بے صبرے اور جلدباز ہوتے ہیں فورا گلے شکوے کرنے لگتے ہیں۔۔ تو سچ سچ بتا ! جب تو ٹھیک تھی اور پورے چودہ سال تجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی تو تو نے کبھی ایک دفعہ بھی اللہ پاک کا شکر ادا کیا ؟ " اللہ دتا کی بات پر اس نے شرمندگی سے سر جھکا دیا۔۔ دل ندامت کے بوجھ سے بھر گیا تھا۔۔۔
      صائمہ اکرم چوہدری کے ناول ’’دیمک زدہ محبت‘‘ سے اقتباس








      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    2. The Following User Says Thank You to KhUsHi For This Useful Post:

      intelligent086 (10-09-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ناول دیمک زدہ محبت سے اقتباس

      عمدہ اور خوب صورت انتخاب



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •