Awsome Sharing Keeo It up bro
وہ رنگوں میں ڈھلی لڑکیکبھی جب بات کرتی ہےتو اس کے لفظ خوشبو کی طرح محسوس ہوتے ہیںوہ ہنستی ہے تو جیسے سارا عالم اس ہنسی میں ڈوب جاتا ہےوہ لب اس کے، وہ آنکھیں اور وہ چہرے کی شادابیکہ جیسے اپسرا کوئیوہ میرا نام لیتی ہے تو میری روح میں جیسے نشہ سا اک اُترتا ہےمرا مَن جھوم اٹھتا ہےوہ رنگوں میں *ڈھلی لڑکیجھکائے اپنی پلکوں کو کبھی مجھ سے جو کہتی ہےمجھے تم سے محبت ہےتو اس کا شرمگیں لہجہ، یقیں مجھ کو دلاتا ہے کہ دُنیا خوبصورت ہےوہ رنگوں میں ڈھلی لڑکیاُداسی کے گھنے سایوں کو جب بھی اوڑھ لیتی ہےمرا دل خون روتا ہےمیں اس کی شربتی آنکھوں کے نم سے بھیگ جاتا ہوںوہ رنگوں میں ڈھلی لڑکیجسے مجھ سے محبت ہےمرا اظہار سنتی ہے تو پھر سب بھول جاتی ہےجھکائے اپنی پلکوں کو وہ ایسے مسکراتی ہےکہ جیسے اپسرا کوئیوہ رنگوں میں ڈھلی لڑکیمرے لفظوں میں رہتی ہےمجھے اکثر یہ کہتی ہےمجھے تم سے محبت ہے٭٭٭
Similar Threads:
Awsome Sharing Keeo It up bro
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks