اسلام و علیکم
امیدِ واثق ہے کہ آپ سب اللہ کریم کی مہربانی سے ہشاش بشاش ہونگے۔
ایک طویل غیر حاضری کے بعد ہفتہ وار سلسلے مقابلے کے اعلان کے ساتھ حاضرہوں۔
اس بارسلسلہ کچھ یوں ہے کہ
ایک لفظ دیا جائے گا اور آپ نے کوئی ایسا شعرپوسٹ کرنا ہے جس میں وہ لفظ موجودہو۔
ابتداء میں،درمیان میں،اختتام میں کہیں بھی۔
مثال کے طور پر
لفظ ہے
رائے
شعر
تو مجھے بحث کا ماحول بنا لینے دے
!میرے بارے میں تری رائے بدل بھی سکتی ہے۔۔۔
ایک رکن دئیے ہوئے لفظ سے شعر لکھنے کے بعد اگلا لفظ دے گا۔اگلا رکن ایسا شعر لکھے کا جس میں وہ لفظ موجود ہو اور پھر اگلا لفظ دے گا۔
لفظ کوئی بھی دیا جاسکتا ہے لیکن کوئی ایسا لفظ نہ دیں کہ جوبمشکل کسی ایک شعر میں پایا جائے۔
اگر کسی رکن کے لفظ دینے کے ١٢ گھنٹوں بعد تک کسی بھی رکن نے اس لفظ سے شعر پوسٹ نہ کیا تو وہ رکن خود ہی شعر پوسٹ کر کے اگلا لفظ دے سکے گا۔
دھیان رہے کہ صرف شعر ہی پوسٹ کرنا ہے۔قطع یا نظم قطعاً شاملِ مقابلہ تصور نہیں کی جائیں گی۔
!کسی بھی غلط اندراج کو بناء کسی تنبیہہ کے خارجِ مقابلہ کردیاجائے گا۔۔۔
جس رکن کے سب سے زیادہ اندراجِ مقابلہ یعنی انٹریز ہوئیں وہی فاتح قرار پائے گا۔
!مقابلے کے حتمی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا جارہا۔۔۔
پہلا لفظ میری جانب سے
دل
Bookmarks