SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: Al Maun Ayat 2

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Al Maun Ayat 2

      اعوذ بااللہ من الشیطان الرجیم
      بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

      أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ
      فَذَٰلِكَ ٱلَّذِى يَدُعُّ ٱلْيَتِيمَ

      تو یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
      Then that is the one who repulses the orphan.

      اس آیت سے پہلے کہا گیا کہ بھلا اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے اور اب اسی شخص کی نشاندہی کی جا رہی ہے کہ دین کو جھٹلانے والا شخص وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.
      دھکے دینے سے مراد ہے کہ اسکا حق سلب کرنا , اس سے ناروا سلوک کرنا اسے ایذا پہنچانا اسکا مال ناجائز کھانا...
      یتیم اس شخص کو کہتے ہیں جو باپ کے سایہ شفقت سے محروم ہو جائے. خصوصا ایسے چھوٹے بچے بہت حساس اور قابل رحم ہوتے ہیں. ان کے ساتھ برا سلوک , حق تلفی اور زیادتی بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں جو تکلیف کچھ عرصہ نہیں بلکہ پوری زندگی ان کیساتھ رہتی ہے
      مفہوم: ایک مرتبہ ایک شخص کا بچہ گم ہوگیا اس پہ اسکی پریشانی دیدنی تھی پھر اسے علم ہوا کہ فلاں جگہ اسکا بیٹا بچوں کیساتھ کھیل رہا ہے وہ شخص بے قراری میں جانے لگا تو آپ ص نے اسے تاکید کی کے اسے "میرا بیٹا" کہنے کے بجائے اسکے نام سے پکارنا کہ وہاں دوسرے کھیلنے والے بچوں میں کوئی یتیم بھی ہوگا تو جب تم میرا بیٹا کہو گے تو اس بچے کو اپنے باپ کی کمی محسوس ہوگی وہ غمزدہ ہو جائے گا (فداک ابی وامی یا رسول اللہ
      )
      مفہوم : ایک مرتبہ آپ ص نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کو قریب کیا اور اشارہ کرتے ہوئے فرمایا میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص (اسکا قریبی ہو یا غیر) جنت میں اسطرح ساتھ ہوں گے (مسلم و بخاری )

      اور ایک حدیث میں سات ہلاک کردینے والے گناہوں میں ایک یتیم کا مال کھانا بتایا گیا

      آپ ص نے حضرت زید رض (جو یتیم و مسکین بچے تھے) کو گھر لایا صاف کپڑے پہنائے اور فرمایا آج سے عائشہ رض تمہاری ماں اور میں تمہارا باپ ہوں اور انکا نام اس آیت(جس میں حکم ہوا کہ بچوں کو صرف ان کے اصل باپ کے نام سے پکارا جائے اور اگر نام معلوم نہیں تو وہ دین کی رو سے تمہارے بھائی ہیں) کے نزول سے پہلے تک آپکا نام زید بن محمد پکارا جاتا رہا.
      یتیم بچوں کی کفالت اور نصیحت کرنے کیلئے باپ کی شفقت اور راہنمائی موجود نہیں ہوتی اس لیے وہ ہماری شفقت اور اچھائی کے زیادہ مستحق ہیں. اگر ہم کسی یتیم بچے کی کفالت کریں یا انہیں اپنے گھر میں پناہ دیں تو اس سے رزق یا جگہ کم نہیں ہوگی بلکہ رازق و مالک تو صرف اللہ ہے وہ ہی اصل پالنے والا ہے ہمارا تو وہ صرف دل اور اسکا تقوی دیکھتا ہے.
      اور اگر یتیم کے ورثے میں مال و جائیداد آتا ہو تو اسکے بارے میں بھی یہ کہا گیا کہ "احسن طریقے" سے خرچ کرو یعنی یہ نا ہو کہ اسکے نابالغ اور کم عقل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارا مال خرچ کردو یا اپنے نام کروالو. نہیں بلکہ ہم اسکے امین ہیں اور اس پہ جواب دہ ہیں
      بات یہ ہے کہ انسانی عقل حساب کے اصول دو جمع دو چار, چار سے آٹھ , آٹھ سے سولہ, سولہ سے بتیس تک سوچتی ہے مگر اللہ کبھی ایک کا دس گنا کبھ ستر گنا اور کبھی اس سے بھی زیادہ جتنا چاہتا ہے بدلہ بڑھا دیتا ہے.
      لہذا اللہ کے دین کو ماننے والے ہی یتیم کیساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں ناکہ اسے کمزور اور لاوارث سمجھ کر جیسا چاہیں رویہ رکھیں.
      اپنے دل اور ظرف میں اتنی وسعت پیدا کریں کہ یتیم کو یتیم خانے میں چھوڑنے کے بجائے ایک نارمل ماحول اور محبت بھرے گھر میں جگہ دے سکیں. صرف ان لوگوں کیلئے جو یقین رکھتے ہیں روز جزا پر !اے اللہ فہم یا لکھنے میں کوتاہی کو درگزر فرمانا اور میری کوشش قبول فرمائیے آمین








      Last edited by Arosa Hya; 05-08-2016 at 11:51 AM.

    2. The Following 4 Users Say Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (05-08-2016),intelligent086 (05-09-2016),muzafar ali (05-08-2016),Rana Taimoor Ali (05-08-2016)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: Al Maun Ayat 2

      beshak jazak Allah

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    4. #3
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Al Maun Ayat 2

      Jazakallah..bohot achi sharing hai arosa.






    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Al Maun Ayat 2

      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #5
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: Al Maun Ayat 2

      Thanks to read

      Razi ALLAH mikum wa minni ameen


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •