SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: جغرافیہ و نقشہ جات بنیادی و تاریخی معلوما&

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      جغرافیہ و نقشہ جات بنیادی و تاریخی معلوما&



      ایم بلال ایم
      جب سے انسان زمین پر نقل و حرکت کر رہا ہے، تب سے یہ سمتوں، راستوں اور فاصلوں کا تعین، نشاندہی، پیمائش اور زمین کی ساخت پر تحقیق کر رہا ہے۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ روزِاوّل سے ہی انسان بہتر سے بہتر سمتی و نقشہ جاتی نظام ( System Navigation) بنانے میں مصروف ہے۔ زمین، اس کی خصوصیات، مظاہر، نقوش اور اس کے باشندوں کے مطالعہ کو جغرافیہ (Geography) کہا جاتا ہے جبکہ زمینی نقشے بنانے کے علم و عمل کو نقشہ نگاری یا نقشہ سازی (Cartography) کہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ جغرافیہ اور نقشہ سازی (نقشہ نویسی) کے لئے مختلف آلات اور اکائیاں بنائی جاتی رہیں۔ سب سے پہلے یونانی ریاضی و جغرافیہ دان ’’اراٹوس تھینیس‘‘ (Eratosthenes) نے مختلف طریقوں سے حساب کتاب لگا کر زمین کی پیمائش کے متعلق بتایا اور نقشہ جات کے متعلق چند قوانین بھی بنائے۔ وہ قوانین آج تک استعمال ہو رہے ہیں۔ یقینااس کے بعد بھی کام ہوتا رہا، پھر عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے بیٹے مامون الرشید نے بھی زمین کی پیمائش معلوم کرنے پر کام کروایا۔ بہرحال 1017ء میں مشہور مسلمان سائنسدان البیرونی نے اپنے پچھلوں کی نسبت زیادہ درست زمین کی پیمائش کی اور بتایا کہ 6335 کلومیٹر زمین کا رداس (Radius) ہے۔سمت کا تعین کرنے کے لئے پہلا قطب نما (Compass) دوسری صدی قبل مسیح سے پہلی صدی عیسوی کے درمیان چین میں بنا اور اسے سب سے پہلے چینیوں نے ہی استعمال کیا۔ بارہویں اور تیرہویں صدی عیسوی کے درمیان مغربی یورپ نے قطب نما کا استعمال شروع کیا۔ اس کے علاوہ فارسیوں نے تیرہویں صدی عیسوی میں اس کا استعمال کیا۔ستاروں اور اندازوں سے سمت اور راستوں کا تعین کرنے والا انسان آج نہایت جدید جغرافیائی و نقشہ جاتی نظام رکھتا ہے۔ دنیا کے ایک ایک کونے کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ہر ایک مقام کو خاص اعداد یعنی طول بلد (Longitude) اور عرض بلد (Latitude) سے پہچانا جاتا ہے۔ جدید نظام میں خاص طور پر سیارچے (سٹیلائٹ) استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سٹیلائٹ کی مدد سے کام کرنے والے فی الحال جو نظام موجود ہیں، ان میں سب سے قابل ذکر گلوبل پوزیشننگ سسٹم یعنی جی پی ایس (GPS) ہے۔ جی پی ایس سے حاصل شدہ معلومات کو نقشہ جات سے ملا کر ایک مکمل سمتی و نقشہ جاتی نظام تشکیل پاتا ہے۔ جی پی ایس پر کام تو پہلے سے ہو رہا تھا ،مگر امریکی شعبہ دفاع نے 1973ء میں جی پی ایس بنایا جبکہ 1995ء میں یہ مکمل طور پر کام کرنا شروع ہوا۔ دن بدن اس میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ یورپی یونین، روس، چین اور انڈیا بھی امریکا کے جی پی ایس کی طرح کے اپنے اپنے جغرافیائی و نقشہ جاتی نظام بنانے میں مصروف ہیں۔ آج کل ناسا کے علاوہ دیگر کئی ادارے جغرافیائی معلومات اور نقشوں کی سہولیات مفت فراہم کر رہے ہیں۔ ان میں سب سے اہم نام گوگل کا ہے۔ گوگل نے عام صارفین کے لئے گوگل ارتھ اور گوگل میپس کے نام سے دو اہم پروگرام بنا رکھے ہیں۔ اکتوبر 2004ء میں گوگل نے کی ہول اور جغرافیہ سے متعلقہ ایک دوسری کمپنی خرید لی۔ اس کے چند ماہ بعد جون 2005ء میں گوگل نے کی ہول کے ارتھ ویور نامی سافٹ ویئر میں ترامیم کر کے اسے ’’گوگل ارتھ‘‘ کے نام سے متعارف کرا دیا۔ ٭…٭…٭







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Mamin Mirza (04-12-2016)

    3. #2
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: جغرافیہ و نقشہ جات بنیادی و تاریخی معلوما&

      معلوماتی شیئرنگ کا شکریہ


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    4. The Following User Says Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      intelligent086 (04-13-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: جغرافیہ و نقشہ جات بنیادی و تاریخی معلوما&

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      معلوماتی شیئرنگ کا شکریہ


      پسند کرنے کا شکریہ




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Mamin Mirza (04-13-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •