SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: کوئٹہ تہذیب

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کوئٹہ تہذیب



      شیخ نوید اسلم
      کوئٹہ تہذیب صرف پانچ نواحی ٹیلوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ وسعت 120 میل جنوب کی طرف پھیلا ہوا ہے۔ بعض مورخین کا خیال ہے کہ یہ تہذیب کوئٹہ سے لے کر ٹوگائو محلات سراب، سیاہ ومب سراب اور انجیرہ تک پھیلی ہوئی ہے ،لیکن مادام بیڑی دی کارڈی، مسٹرفیر سروس اور دیگر ملکی و غیر ملکی ماہرین کی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کوئٹہ تہذیب کا دائرہ اثر اور اس کی حدود بلوچستان میں وسیع تر ہے۔ مادام ڈی کار ڈی نے انجیرہ اور دوسرا مقام سیاہ ومب سراب پر کھدائی کی تھی، جن سیاہ ومب نامی ٹیلوں پر کھدائی کی گئی ہے ،ان میں سے تین ٹیلوں کے آثار کے متعلق اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ وہ چھ ہزار سال پرانے ہیں۔یہاں کے لوگ مکانات مٹی گارے سے بناتے تھے اور یہاں سے مٹی اور سنگ جراحت کے کچھ برتن ملے ہیں۔ کوئٹہ ظروف کا رنگ عام طور پر بادامی ہے، جن پر سرخی مائل بھورے رنگ(قدرے سیاہ) کے نقش و نگار ہیں۔ برتنوں پر آدمی جانور یا درختوں کی تصاویر کی بجائے ہندسی اشکال ہیں۔ برتنوں میں عام طور پر ہانڈیاں ،کاسے اور طشتریاں شامل ہیں۔ بعض برتن منہ اور پیندے دونوں طرف سے مخروطی ہیں۔ کوئٹہ ظروف کے مشابہہ و متماثل ظروف ایران عراق اور روسی ترکستان میں بھی ملے ہیں، جن سے اس تہذیب کے دائرہ اثر اور تمدنی یک جہتی کا پتا چلتا ہے۔ پاکستان کے حجری دور کے آثار و باقیادت وادیٔ کوئٹہ میں کلی گل محمد کے مقام پر سب سے پہلے ماہر آثار قدیمہ فیر سروس نے 1956ء میں دریافت کیے تھے اور اس حجری دور کے آثار 1980ء اور 1982ء میں مسٹر جیرج اور میڈو نے کچھی کے میدان میں مہر گڑھ اور بنوں بسین میں شیرے خان اور تارا کئی میں دریافت کیے۔ یہ مقامات 6 ہزار قبل مسیح یا 5 ہزار قبل مسیح میں آباد ہوئے اور باہمی طور پر مربوط رہے۔ ان کے تمدنی اور تجارتی روابط بلوچستان کے دوسرے مقامات کے علاوہ وادی ٔسندھ اور جنوبی افغانستان کے ساتھ بھی استوار رہے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ سوات اور وادی ٹیکسلا کے بعض آثار کا تعلق بھی اسی نئے حجری دور سے ہے۔متاخر حجری دور یا نیا حجری دور کے اہم ترین آثار و باقیات وادی کوئٹہ میں کلی گل محمد میں دریافت ہوئے ہیں۔ کلی گل محمد ایک قدیم ڈھیری ہے۔ بعض محققین کے نزدیک اس کا زمانہ پانچ ہزار قبل مسیح سے لے کر 4 ہزار قبل مسیح تک ہے، لیکن ریڈیو کارین ٹیسٹ کے ذریعے کلی گل محمد کلچر کے آغاز کی تاریخ قریباً 6 ہزار قبل مسیح کا آخری دور متعین ہوئی ہے۔ کلی گل محمد یعنی پہلے دور کے لوگ برتن استعمال نہیں کرتے تھے ۔یہ تھوبے کی بنی دیواروں پر گھاس پھوس یا چٹامی کی جھونپڑیاں بنا کر زندگی بسر کرتے تھے۔ زیادہ تر لوگ زراعت پیشہ تھے اور بھیڑ بکریاں اور گائے پالتے تھے۔ (کتاب ’’پاکستان کے آثارِ قدیمہ ‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Mamin Mirza (04-12-2016)

    3. #2
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: کوئٹہ تہذیب

      شیئرنگ کا شکریہ


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    4. The Following User Says Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      intelligent086 (04-13-2016)

    5. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: کوئٹہ تہذیب

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    6. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کوئٹہ تہذیب

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      شیئرنگ کا شکریہ
      Quote Originally Posted by KhUsHi View Post
      Thanks for great sharing
      بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •