SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اگر آپ کے بچے کو بخار ہو جائے؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اگر آپ کے بچے کو بخار ہو جائے؟



      ڈاکٹر آصف محمود جاہ

      ننھے منے پیارے بچوں کی صحت ماں باپ کے لیے تسلی کا باعث بنتی ہے۔ چھوٹے بچوں کو بخار ہو جائے تو پورے خاندان کے لیے عموماً اور ماں کے لیے خصوصاً پریشانی کا سبب ہوتا ہے۔ بعض اوقات بخار ایک آدھ دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے اور زیادہ پریشان نہیں کرتا ،لیکن بعض صورتوں میں یہ خطر ناک بھی ثابت ہوسکتا ہیــ۔ اس لیے ضروری ہے کہ اگرآپ کے بچے کو بخار ہو جائے تو اس کا ڈاکٹر کے مشورہ سے علاج کیا جائے۔ بخار عموماً کسی انفیکشن یا بیماری کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ بخار کی علامات بخار ہونے سے بچہ کچھ بدلا بدلا نظر آتا ہے اور ایک سمجھ دار ماں بچے کے رویئے میں تبدیلی سے فوراً آگاہ ہو جاتی ہے کہ کوئی مسئلہ ہے۔ بخار میں بچے کا جسم گرم ہو جاتا ہے۔ وہ زیادہ رونے لگتا ہے اور دودھ پینے میں اس کی دلچسپی بالکل ختم ہو جاتی ہے۔ ٹمپریچر چیک کرنا بچوں میں جسم کا درجہ حرارت چیک کرنا بھی مسئلہ ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے یا تو بغل میں تھرما میٹر رکھتے ہیں یا پھر مقعد(Rectum) میں۔ اس کے علاوہ آج کل پٹی نما تھرما میٹر بھی ملتے ہیں ،جو ماتھے پر لگانے سے فوراً ٹمپریچر بتا دیتے ہیں۔ ٹمپریچر کیسے کم کیا جائے؟ بچے کو بخار ہونے کی صورت میں فوری طور پر علاج کی فکر کرنا چاہیے۔ مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں: -1تیز بخار ٹھنڈے پانی سے پٹیاں کرنے سے کم ہو جاتا ہے۔ -2ٹھنڈے پانی میں بھگو کر پٹیاں چھاتی کے علاوہ سارے جسم پر کریں۔ -3پٹیوں سے بخار کم ہوجائے تو اس کے ساتھ ساتھ بخار ختم کرنے والی کوئی دوا، مثلاً پیراسیٹا مول شربت وغیرہ دینا چاہیے۔ -4چھوٹے بچوں کو دوا دیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بچوں کو اسپرین یا ڈسپرین بالکل نہ دی جائے کیونکہ اس سے دماغ کی بیماری ہوسکتی ہے۔ -5 6یا 7 ماہ کی عمر میں جب بچے دانت نکالنا شروع کرتے ہیں تو بخار ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ حفاظتی ٹیکے لگنے کے بعد بھی بخار ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ دونوں صورتوں میں بخار ایک دو دن کے بعد خود بخود ختم ہو جاتا ہے یا پھر بخار دور کرنے والی کسی دوا کے استعمال کرنے سے دور بھاگ جاتا ہے۔ اگر بخار زیادہ دن رہے تو پھر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ -6بخار کے دوران بچے کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور اسے ہوا دار اور روشن کمرہ میں رکھا جائے۔ -7بخار کے دوران خود سے کسی قسم کی اینٹی بائیوٹک دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔ اکثر اوقات ان کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: اگر آپ کے بچے کو بخار ہو جائے؟

      Buhat he zabardast sharing ka shukria






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اگر آپ کے بچے کو بخار ہو جائے؟






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •