SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: باتیں اشفاق احمد کی... بابوں کی نشانیاں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      باتیں اشفاق احمد کی... بابوں کی نشانیاں



      ہم سب کی طرف سے آپ سب کو سلام پہنچے۔ ایک بڑی مشکل آپ لوگوں کے ساتھ گفتگو کے شروع سے اب تک رہی ہے اور وہ بدستور اس کے ساتھ چلی آ رہی ہے اور اس کا مداوا مجھ سے کوئی ٹھیک طرح سے نہیں ہو پاتا، تو میں بڑی ایمانداری سے اس کو تسلیم کرتا ہوں کہ ان خامیوں اور کمیوں کو کس طرح سے دور کیا جائے تا کہ اس میں آپ کی تسلی ہو اور میری بھی تسلی ہو۔ وہ یہ ہے کہ میں ’’بابوں‘‘ کا بہت ذکر کرتا ہوں اور آئندہ بھی موقع ملا، تو ان کا ذکر ضرور کروں گا۔ بابوں کی میں نے اپنے طور پر تعریف بھی آپ کی خدمت میں پیش کی تھی اور اس کی Defination بھی بتائی تھی کہ ضروری نہیں کہ وہ بابا ایک بڑا لمبا سا چوغہ پہنے ہو، گلے میں ایک ہا رڈالا ہوا ہو، اس نے منکوں کا، ریٹھوں کا اور چھوہاروں کا اور لال ڈاڑھی بھی ہو اور آنکھوں میں سرخ سرمہ بھی ڈالا ہو اور سر پر چوگوشیا ٹوپی بھی ہو، صرف وہی ہوتا ہے بابا، یہ ضروری نہیں۔ ایک بابا میں نے بتایا تھا کہ بہت ماڈرن، اعلیٰ درجے کا تھری پیس سوٹ پہنے ہوئے سرخ رنگ کی چوڑی پھن دار ٹائی لگائے ہوئے۔ اس کے اندر گولڈ کا بروچ ٹانکے ہوئے۔ اعلیٰ درجے کا کیمرا ہاتھ میں اُٹھائے ہوئے اور جتنی بھی اس موجودہ دور کی ساریEquipment ہیں، وہ اپنے ساتھ لیے ہوئے ہے، وہ بھی بابا ہو سکتا ہے۔ بابا کی ایک Basic Qualificationیہ ہے کہ وہ اس فریم ورک کے اندر رہتا ہے، جو اللہ نے اپنے نبیوں کے ذریعے انسان کے لیے طے کر دیاہے۔ ہم گھوڑی کے اوپر اپنا بچہ بٹھا کر مری کی پہاڑیوں کے اوپر دوڑا دیتے ہیں۔ گھوڑے کو پتا ہے کہ اس پتھر پر پاؤں رکھنا ہے اور اس پتھر پہ پاؤں نہیں رکھنا۔ ایک کتا ہے، وہ پیدا ہوتا ہے، اس کو پتا ہے کہ مجھے یوں بُو لینی ہے، ایک چیز کی اور یوں اگر کوئی غیر بندہ گھر میں آئے تو اس پر حملہ آور ہونا ہے۔ اسی طرح سے جو سارے جانور ہیں۔ وہ پختہ پیدا ہوتے ہیں اور ان کا فریم ورک ان کا چوکھٹا ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایک بے چارہ انسان ہی ایسا ہے کہ جب پیدا ہوتا ہے تو اسے تعلیم کی ضرورت ہوتی اور وہ تعلیم حاصل کر کرکے، پوچھ پوچھ کے توجہ دے دے کے استفسار کر کر کے اپنی زندگی کا ڈھانچہ بناتا ہے اور ایک ڈگر تیار کرتا ہے، جس پر کہ وہ چلتا ہے، پھسلتا ہے ،پھر چلتا ہے،پھر پھسلتا ہے۔ مثلاً کتا ہو اور گھر میں چور آجا ئیں تو آپ اس کی سنگلی کھول دیں اور اس کو کہیں کہ ہش اور وہ کہے کہ جی میں نے تو ابھی F.A ہی نہیں کیا تو میں کیسے حملہ کر دوں۔ کوئیEducation تو دینی چاہیے نا اس کو، تو کتا آرام سے بیٹھ جائے کہ جی میں B.A کروں گا تو حملہ کروں گا، ورنہ مجھے تو نہیں آتایا میں نے ٹائپ نہیں سیکھی یا میں نے کمپیوٹر نہیں سیکھا، تو اللہ میاں سے پوچھا گیا کہ جی میں کیا کروں تو اللہ نے فرمایا کہ دیکھو! میں نے تمہارے لیے انبیاء کے ذریعے تمہارا ایک فریم ورک پہلے ہی پہنچا دیا ہے۔ جیسا وہ فرمائیں، اسی کے مطابق کرنا ہے اور مزے سے سیٹی بجاتے ہوئے زندگی کے سارے مزے لیتے ہوئے اپنی آکسیجن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، سینری سے دریاؤں سے، پہاڑوں سے، چٹانوں سے زندگی کے سفر کو طے کرنا ہے، تو ہم اس مقام پر آکر پھنس جاتے ہیں اور ہمارے درمیان وہ جو چوکھٹا یا فریم ورک دیا ہوتا ہے، اس میں اور بھی بہت ساری چیزیں شامل ہو جاتی ہیں، جو انسان کو تنگ کتی ہیں۔ جس مخلوق کا میں نے نام لیا، اس کا طے شدہ پروگرام ہے، وہ طے شدہ پرو گرام کے مطابق چلا رہا ہے۔ کبھی اس کے اندر اس قسم کا ٹیڑھا پن نہیں آتا، جیسا کہ انسان کے اندر آتا ہے۔ ( کتاب ’’ زاویہ‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: باتیں اشفاق احمد کی... بابوں کی نشانیاں

      Buhat he zabardast sharing ka shukria






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: باتیں اشفاق احمد کی... بابوں کی نشانیاں

      Quote Originally Posted by KhUsHi View Post
      Buhat he zabardast sharing ka shukria




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    سینری باتیں

    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •