SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: کالا پتھر کیسے موت بانٹنے لگا؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کالا پتھر کیسے موت بانٹنے لگا؟



      انیلہ اشر ف
      کالا پتھر د نیا بھر کی طر ح پا کستان میں بھی با ل رنگنے کی بجا ئے خودکشی کر نے کا سستا اور آسان ذریعہ بن گیا ہے ،جو بازار میں انتہا ئی کم قیمت پر دستیاب ہے اور اس کے خطر ناک ز ہریلے اثرات چند منٹوں میں انسان کو مو ت کے منہ میں پہنچا دیتے ہیں۔’’د نیا ‘‘کی مر تب کردہ رپورٹ کے مطا بق صرف جنو بی پنجاب میں 2015 ء میں 122 مرد وخوا تین نے معمولی تنازعات پرکالے پتھر کے ذریعے اپنی ز ند گیاں ختم کیں۔ عمومی طور پر پاکستان اور دنیا بھر میں کالا پتھر تمام کمپنیوں کے ہیئر کلرز کے ساتھ بالوں کو لمبا کرنے ،بالوں کی خشکی کو کم کرنے کیلئے بنا ئے جا نے والے تیل،وقت سے پہلے سفید ہونے والے بالوں ،گھر میں بنا ئی جا نے والی مہندی اور تمام ہیئر کلرز کے علاوہ خضاب بنا نے کیلئے بھی استعمال کیا جا تا ہے ۔ جنو بی پنجاب سمیت ملک بھر میں کالا پتھر بیرون ممالک سے منگوایا جا تا ہے تا کہ سفید ہو تے بالوں کو رنگا جا سکے ۔ بازاروں میں کالا پتھر ساشے اورکھلی شکل میں 5 سے 10 روپے میں حکیموں، پنساریوں کی دکانوں اور عام جنرل سٹورز پر دستیاب ہے ۔خصو صاً جنو بی پنجاب کے مضا فا تی علا قوں میں اس کی مانگ میں بہت زیادہ اضا فہ ہو ا ہے ۔ لو گ اسے خودکشیوں کا ذریعہ بنا رہے ہیں کیو نکہ کا لا پتھر بے بو اور بے ذائقہ ہو نے کی و جہ سے پا نی میں گھول کر پینا انتہائی آسان سمجھا جا تا ہے، مگر اس کو پینے کے چند منٹوں بعد ہی موت کے مراحل شروع ہو جا تے ہیں،جس میں سب سے پہلے کا لا پتھر پینے والے کی گردن کی رگیں پھولنا،بینا ئی ضا ئع ہو نا اور سانس کی نا لی بند ہونے کے سبب انسان کو شد ید جھٹکے لگنا شا مل ہے ۔بعض اوقات جسم کئی فٹ متواتر اچھلتا رہتا ہے ۔دیکھتے ہی دیکھتے انسان مو ت کے منہ میں چلا جا تا ہے ،اسی طرح کا لے پتھر کے ذریعے خودکشی کے99فیصد واقعات انتہائی معمولی خا نگی جھگڑوں،والدین کی ڈانٹ ڈپٹ،اولا د نہ ہو نے اور پسند کی شادی نہ ہو نے کے باعث پیش آتے ہیں۔اس کے پینے کے بعد زندگی بچنے کے امکانات قر یباً ختم ہو جاتے ہیں۔ بیشتر افراد کا لا پتھر پینے کے 10 سے 15 منٹ کے اندر جان کی بازی ہار جا تے ہیں۔ 2015 ء میں جنو بی پنجاب میں کا لے پتھر کے ذریعے ز ندگی کا خاتمہ کر نے والے 122 مرد وخوا تین میں علی پور کے سجاد،عبدالرحمٰن،عبد الحنان،مدثر،محمد جمیل،کلثوم،آمنہ جلا لپورپیروالا کی حفیظ، وقاص،نذیر احمد،شہزاد،مر ید حسین،شہر سلطان نذیر ما ئی ،علی محمد،رحیم یار خاں کی شریفاں بی بی،رقیہ،حمیدہ ،ناز یہ ، رمضان،مزمل،ڈی جی خاں کی شا ہین،کوٹ سلطان کی غزالہ،شاہ جمال کی ارشاد بی بی،اوچ شر یف کی شازیہ اور نورین،میاں چنوں کی آمنہ،قادرپورراں کی آمنہ ما ئی،لودھراں کی ثمینہ،مظفر گڑھ کی نادیہ،شجاع آباد کی نور بی بی،سلمیٰ،رخسانہ ،عظمت ما ئی،کوٹ مٹھن کی پروین اور دیگر شامل تھیں۔ کا لا پتھر ہما لیہ کے پہاڑوں میں پا یا جا تا ہے جہاں سے بھارت اور نیپال دنیا بھر میں اس کو تجارت کا ذریعہ بنا تے ہوئے کثیر زرمبا دلہ حاصل کر تے ہیں۔سروے کے مطا بق گزشتہ 50 سالوں میں دنیا بھر میں ہو نے والی 60 فیصد خودکشیوں کا ذریعہ بھی بن چکا ہے کیو نکہ پا کستان سمیت دنیا بھر کی معروف ہیئر کلر بنا نے والی کمپنیاں کالا پتھر خرید تی ہیں اور اسے تمام برانڈڈ اور لوکل ہیئر ڈائز میں بالوں کا رنگ سیاہ کر نے کیلئے وافر مقدار میں استعمال کیا جا تا ہے ،اسے پاکستان بھارت سے ساشے کی صورت بھی درآمد کر تا ہے جو ہمارے یہاں بیشتر علاقوں میں چھوٹی دکانوں، حکیموں اور پنساریوں کے پاس باآسانی دستیاب ہے ۔کالے پتھر کے اثرات کی سنگینی کے باوجود کھلے عام فروخت کی روک تھام کیلئے کو ئی قانون نہیں بن سکا ہے ۔ فارماسسٹ آمنہ کے مطا بق اس کے اثرات بہت خطر ناک ہیں کیو نکہ اس میں قدرتی طور پر مٹیلک ڈائز (لیڈ،بسمت اور سلور (bismuth ,silver,lead جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔کالا پتھر انسانی ز ندگی کیلئے انتہا ئی جان لیوا ہے ۔اس کو پینے کے بعد اگر 15 منٹ کے اندر ڈاکٹر اور ہسپتال سے رجوع کر لیا جا ئے اور معدہ واش ہو جا ئے تو شاید خودکشی کی کو شش کر نے والے کو بچا یا جا سکے ۔ورنہ موت واقع ہو جا تی ہے مگر ہمارے یہاں عام حالا ت میں اتنی جلدی ہسپتال پہنچنا ممکن نہیں ،جس سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ٭…٭…٭ - See more at: http://dunya.com.pk/index.php/specia...3#.VwstuGdwBkg





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: کالا پتھر کیسے موت بانٹنے لگا؟

      بہت اچھی اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ







      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •