SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: حجرۂ ہفت بلا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حجرۂ ہفت بلا



      مشتاق احمد یوسفی
      زینت مینشن میں ایک تنگ و تاریک سی کیبن تھی جس میں ڈھنگ کی ایک میز بھی اس صورت میں سما سکتی تھی کہ کرسی کا کھٹراگ نہ ہو۔ اس میں چار آدمیوں کی شانہ بشانہ نشست کا اس طرح اہتمام کیا گیا تھا کہ دیوار میں چیڑ کا ایک آٹھ فٹ لمبا، ڈیڑھ فٹ چوڑا تختہ کیلوں سے جڑدیا گیا تھا، جسے کاؤنٹر کہتے تھے اس لیے کہ ڈکشنری میں اس شے کے لیے کوئی علیحدہ لفظ نہیں تھا۔ بیٹھیں تو کھوے سے کھوا، زآنو سے زآنو بلکہ قلم سے قلم چھلتا تھا جب تک دونوں سروں کے آدمی زور لگا کر خود کو اپنے جڑواں پڑوسی سے علیحدہ نہ کر لیں، بیچ والے اٹھ بھی نہیں سکتے تھے سب با جماعت اُٹھتے بیٹھتے تھے۔ بغیر نوٹس دائیں بائیں سرہلا کر لطیفے کی داد دینے کی اجازت نہ تھی ۔سو سال پرانی چھت پر چھپکلی بھی ذرابے احتیاطی سے چلتی تو ہمارے سر پرپلستر کے ٹکڑے گرتے۔ دیوار بوسیدہ اور سیلی سیلی۔ کیلیں بار بار اُکھڑ جاتی تھیں۔ بیشتر وقت ہم تختہ کو گود ہی میں لیے بیٹھے رہتے۔ اس ’بلیک ہول‘ میں کسی طرف سے روشنی کا گزر نہ تھا۔ ہوا کے جھونکے البتہ باتھ روم سے گزر کر برابر آتے اور ہر دفعہ تازہ بدبو لاتے۔ مکھی مچھر یہاں زندہ نہیں رہ سکتے تھے۔ کھٹملوں کا ذکر ہم نے عمداً نہیں کیا، اس لیے کہ ان کے چندہراوّل دستے کالروں پر رینگتے ہوئے پکڑے گئے، وہ مقامی نہ تھے، ان کے خون کے معائنے سے پتہ چلتا تھا کہ ان کا تعلق اہالیان پیر آلہی بخش کالونی، لالو کھیت اور آرٹیلری میدان کے ’’بلڈ گروپ سے ہے ۔دور ترین کونے میں 15 واٹ کا ایک ننگا بلب لٹکا ہوا تھا۔ (15 واٹ سے کم کے بلب اس زمانے دستیاب نہ تھے۔) اسے ستلی سے کھینچ کر ایسے غیر جانبدارانہ نقطے پر لے آئے تھے کہ سب کو یکساں طور پر دھندلا نظر آئے۔ یہ بینک کا رجسٹرڈ آفس اور چیف اکاؤنٹنٹ کا دفتر تھا۔ کلرک تو خیر اپنا علیحدہ علیحدہ وجود رکھتے تھے، لیکن تینوں افسر ایک ہی قمیض پتلون کے کوزے میں بند تھے۔ بینک میں ملازم ہوئے ہمیں مشکل سے تین سال ہوئے ہوں گے کہ اینڈرسن نے ازراہ مرحمت ہمیں چیف اکاؤنٹنٹ بنا دیا۔ سیکرٹری اور انسپکٹر آف برانچز کے عہدوں پر ہم پہلے سے ہی فائز تھے۔ ہماری دن دوگنی رات تگنی ترقی سے بینک کو کل 15 آنے کا نقصان ہوا، اس لیے کہ تین ربڑ اسٹامپ بنوانے پر اس زمانے میں یہی لاگت آتی تھی۔ جیسا کہ ہم تفصیل سے کہیں اور بیان کر چکے ہیں، اس ترقی سے ہر چیز میں ایک خوشگوار تبدیلی آ گئی سوائے تنخواہ کے۔ وہ بدستور وہی رہی۔ اینڈرسن ڈسپلن، دفتری آداب اور ضابطہ کا اس قدر پابند تھا کہ کبھی ہمیں نام لے کر نہیں بلاتا تھا۔ بلکہ کاغذات کی نوعیت دیکھ کر چپراسی کو حکم دیتا کہ ’’انسپکٹر آف برانچز کو بلاؤ‘‘ ’’کمپنی سیکریٹری کو سلام دو‘‘ ’’ایکڈم چیف اکاؤنٹنٹ کو حاضر کرنا مانگٹا‘‘۔ اور جس حیثیت سے طلب کرتا صرف اسی کے متعلق سوال کرتا۔ دوسرے عہدے سے متعلق کچھ پوچھنا ہو تو دو تین منٹ کا وقفہ دے کر دوبارہ طلب کرتا۔ ایک دفعہ اس نے ایک گوشوارے میں، جسے ہم نے خود بنا کر خود ہی، بحیثیت چیف اکاؤنٹنٹ، چیکنگ کے دستخط کیے تھے، ایک موٹی سے غلطی پکڑی اور ہمیں دھمکی دی کہ میں چیف اکاؤنٹنٹ کے کام کے ابھی انسپکٹر آف برانچز سے سرپرائز چیکنگ کروا کے پرخچے اُڑوا دوں گا! ہم خود کوزہ و کوزہ گرد گل کوزہ ہی نہیں، کوزہ شکن بھی تھے۔ کبھی اظہار خوشنودی کرنا ہو تو یہ نہیں کہتا تھا کہ میں تمہارے کام سے خوش ہوں، بلکہ فقط اتنا اعتراف کرتا کہ جنرل مینجر سردست انسپکشن ڈپارٹمنٹ سے غیر مطمئن نہیں ہے۔ گفتگو صیغۂ جمع غائب ہی میں ہوتی تھی، حالانکہ ڈپارٹمنٹ مذکور ہماری ذات واحد پر مشتمل تھا۔ اور اس کی علیحدہ دوات تک نہ تھی۔ ویسے تو گھنٹی بھی نہ تھی، لیکن اس کی کمی ہم نے کبھی محسوس نہ کی۔ اس لیے کہ اسے بجا کر لانے کے لیے کوئی علیحدہ چپراسی نہ تھا۔ ایک مشترکہ چپراسی کو اپنی جیب خاص سے چار روپے ماہوار دیتے تھے۔ وہ ہمیں صبح و شام سلام کرنے کے علاوہ کبھی کبھی دفتری کام بھی کر دیتا تھا۔ (لیل و نہار، طنز و مزاح نمبر





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: حجرۂ ہفت بلا

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حجرۂ ہفت بلا

      Quote Originally Posted by KhUsHi View Post
      Thanks for great sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •