SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ڈیپریشن اور نفسیاتی بیماریاں (علامات و عل&

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ڈیپریشن اور نفسیاتی بیماریاں (علامات و عل&



      مختلف قسم کی نفسیاتی بیماریوں اور ڈیپریشن دور کرنے کے لیے دواؤں کے مختلف گروپس استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں سکون آور دوائیں بھی شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیپریشن دور کرنے والی دوائیں بھی۔ اس طرح کی چند مشہور دوائیں درج ذیل ہیں: لار جیکٹل (Largactil)، سیرینیس (Serenace) ڈیپریکیپ (Depricap)، لوڈیول (Ludiomil) زینکس (Xanax)، ریسٹورل (Restoril) فریسیم (Frisium) مضراثرات:٭ غنودگی، منہ خشک ہونا ٭ جسم کے پٹھوں میں اکڑاؤ، ہاتھ اور پاؤں میں رعشہ ٭ نظر میں دھندلاہٹ ٭ متلی، قے ، قبض ٭ دل کی دھڑکن میں اضافہ، جلد پر روشنی کا منفی اثر اور الرجی ٭ مردوں میں چھاتیوں کا ابھار اور عورتوں میں چھاتیوں میں زیادہ دودھ کا اترنا ٭ پریشانی اور ڈیپریشن میں اضافہ اور خودکشی کا رجحان ہونا ٭ کپکپی، سردرد، دست، بخار وغیرہ احتیاط:٭ ڈیپریشن میں سکون آور دوائیں کبھی بھی اپنی مرضی سے استعمال نہ کریں۔ ٭ اگر دوا استعمال کرنے کے بعد کسی قسم کا مضر اثر ہونا شروع ہو تو فوراً دوا بند کر دیں۔ ٭ مرگی، جگر کی خرابی، دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور حمل کی صورت میں ان دواؤں کو استعمال نہ کیا جائے۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:نفسیاتی بیماریوں اور ڈیپریشن دور کرنے والی دوائیوں کے بہت مضر اثرات ہوتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسی تمام دواؤں کو ہمیشہ کسی نفسیاتی و ذہنی امراض کے ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کیا جائے کیونکہ نفسیاتی امراض میں دوا کے استعمال میں خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور دوا کو مریض کی حالت کے مطابق کم یا زیادہ کرنا پڑتا ہے۔ آسان اور متبادل علاج: آج کے دور میں گونا گوں معاشرتی، سماجی مسائل اور مالی پریشانیوں کی وجہ سے ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے۔ ڈیپریشن تو اتنی عام ہے کہ شاید ہی کوئی فرد ڈیپریشن کے چھوٹے بڑے حملے سے محفوظ رہا ہو۔ روزانہ کسی نہ کسی ایسی صورت حال سے پالا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے خواہ مخواہ کی ڈیپریشن ہو جاتی ہے اور اس کے زیادہ ہونے کی صورت میں تو اس کا نتیجہ خود کشی کی صورت میں نکلتا ہے۔ خود کشی کی وجہ 100 فیصد ڈیپریشن ہے۔ بعض اوقات بغیر کسی وجہ سے ڈیپریشن شروع ہو جاتا ہے اور بڑے بڑے کامیاب لوگ جن کی زندگی ہر لحاظ سے قابل رشک ہوتی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ ان کا زندہ رہنے کو دل نہیں کرتا۔ ڈیپریشن میں انسان خود کو لا چار اور بے بس محسوس کرتا ہے اور کوئی نہ کوئی سہارا ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایسی حالت میں ڈیپریشن دور کرنے والی دوائیں کچھ نہ کچھ سہاراتو ضرور دیتی ہیں لیکن مستقل مسئلہ کا حل نہیں۔ ڈیپریشن اور دوسرے نفسیاتی مسائل کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ ٭ اللہ تعالیٰ پر یقین کامل رکھیں کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اس سے مدد مانگیں۔ اپنا کام پوری دل جمعی اور ایمانداری سے کریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ ٭ اللہ تعالیٰ شکر ادا کریں جس نے آپ کو جسمانی اور دنیاوی نعمتوں سے نوازا ہے۔ اگر کوئی ایک نعمت ہے یا چھن گئی ہے تو جو نعمتیں موجود ہیں ان کے لیے اس کا شکریہ ادا کریں اور مزید کے لیے اللہ سے مدد مانگیں۔ ٭ اپنے آپ پر اعتماد رکھیں۔ آپ کو ایک خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہے۔ اللہ نے آپ کو احسن التقویم بنایا ہے۔ اپنے اشرف المخلوقات ہونے کا ثبوت دیں۔ ٭ سیب کو شہد ملے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ہر طرح کی ڈیپریشن کم ہو جاتی ہے۔ ٭ معمول کی چائے اور کافی کی بجائے گلاب کی پتیوں سے قہوہ بنا کر پیا جائے، بہت جلد طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔ ٭ کاجو ڈیپریشن کو ختم کرنے میں حیرت انگیز خوبیوں کا حامل ہے۔ موسم سرما میں اس کا استعمال جاری رہنا چاہیے۔ ٭ ڈیپریشن میں سیب کا دودھ اور شہد کے ساتھ استعمال اعصاب کو ری چارج کے لیے یہ بہترین نسخہ ہے۔ ٭ روزانہ صبح اٹھتے وقت ایک پروگرام بنائیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔ جو چیز زیادہ اہم اور ضروری ہے اسے پہلے کریں۔ اپنے خیالات کو پراگندہ نہ ہونے دیں۔ نفرت، غصے، پشیمانی، پریشانی اور حد کے جذبات کو دل سے نکال دیں۔ محبت، خوشی، پیار اور ہم آہنگی کے جذبات کو دل میں بسا لیں۔ آپ کا جی راضی ہو گا اور آپ خوش و خرم رہیں گے۔ ٭ سادہ طرز زندگی اپنائیں سادہ غذا کھائیں اور آپ اپنے آپ کو مختلف مشاغل یا فلاحی کاموں میں مصروف کریں۔ (دوا، غذا اور شفاء از ڈاکٹر آصف محمود جاہ







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: ڈیپریشن اور نفسیاتی بیماریاں (علامات و عل&

      Nice share


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •