SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: رحمان ڈھیری

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      رحمان ڈھیری



      وادیٔ گومل میں رحمان ڈھیری کی دریافت اور اس کی تحقیق آثار ِقدیمہ کی تاریخ میں خاصی اہمیت رکھتی ہے۔ اس قدیم شہر کا شکار جو ڈیرہ اسماعیل خان سے چودہ میل اور چشمہ رائٹ بنک کینال سے کوئی دو میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ ہر لحاظ سے جنوبی ایشیاء اور پاکستان کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ اس کی دریافت 1970ء میں شعبہ قدیم آثار پشاور یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد حسن دانی نے، جو ایک بین الاقوامی شہرت کے حامل سکالر ہیں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور اس کی تحقیق کا آغاز پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کے طلبا کو بھی حاصل ہے۔ پاکستان کے ایک قدیم ترین شہر کی بنیاد محققین کی تحقیق کے مطابق قریباً 33 صد قبل ازمسیح میں رکھی گئی تھی چونکہ یہ شہر اس دَور میں دریائے سندھ کے کنارے آباد تھا اور موجودہ ڈیرہ اسماعیل خان کی طرح اس کی سرزمین زراعت کے لیے نہایت موزوں تھی۔ فضاء سے لی گئی، تصاویر رحمان ڈھیری کی منصوبہ بندی کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ شہر مستطیل کی شکل میں کوئی 18 سو فٹ شمالاً جنوباً اور 13 سو فٹ مغرب اور مشرق تک پھیلا ہوا ہے ۔مرکزی شاہراہ شہر کے وسط سے گزرتی ہوئی شہر کو دو یکساں حصوں میں تقسیم کرتی ہے اور اطراف کی گلیاں اس سے مل کر شہر کو ریگولر بلاکس میں موہنجودڑو کی طرح تقسیم کرتی ہیں۔ موہنجودڑو سے کوئی چھے سو سال قدیم ہونے کے باوجود محققین کی رائے میں اس کی آبادی کوئی دس ہزار افراد پر مشتمل تھی، جن کا ذریعہ معاش تجارت اور صنعت و حرفت پر مبنی تھا۔ زراعت میں گندم، جو، باجرہ، روئی اور سرسوں کی کاشت کو خاص اہمیت حاصل تھی ،یہاں سے حاصل شدہ کانسی اور پتھروں کے اوزاروں اور ہتھیاروں سے پتا چلتا ہے کہ ان اوزاروں اور ہتھیاروں کا بھی ان کی بودوباش میں اہم کردار رہا ہے، ان اشیائے خوردنی میں ہر قسم کے پرندوں اور جانوروں، مثلاً:مچھلی، ہرن، بھیڑ، بکری، گائے، بھینس اور خرگوش کا گوشت بھی شامل تھا اور دودھ مکھن کو بھی خاص اہمیت حاصل تھی۔ وادی ٔگومل کا یہ قدیم شہر رحمان ڈھیری، وادیٔ سندھ کی صنعت و تجارت کا گڑھ تھا۔ اس سے وسط ایشیاء اور مغربی ایشیاء کے ساتھ تجارت کو فروغ حاصل ہوا۔ یہاں سے حاصل شدہ مٹی کے برتنوں، سونے، کانسی، عقیق ،زمرد اور دیگر قیمتی پتھروں اور ہاتھی دانت کے بنے ہوئے زیورات وغیرہ کی تحقیق سے یہاں کی صنعت و حرفت کی عکاسی ہوتی ہے۔ کھدائی کے دوران یہاں سے ملنے والے ظروف پر ہرن ،بچھو اور مینڈک کے عکس کو خاص اہمیت حاصل ہے ،یہ نہ صرف موہنجودڑو اور ہڑپہ سے ملی ہوئی مہروں پر کندہ جانوروں اور رسم الخط کے ابتدائی دور کی نشاندہی کرتی ہیں بلکہ وادی ٔسندھ کی تہذیب کے پڑھنے لکھنے کی ابتداء میں وادی ٔگومل کی اہمیت کی گواہی دیتی ہیں۔ پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کی نگرانی میں جو کھدائی کی گئی اور ان سے حاصل شدہ تمام شواہد شہری منصوبہ بندی، صنعت و حرفت کی اشیاء، زیورات، ہتھیار ،اوزار، طرز رہائش، تجارت، مہرورسم الخط کی ابتداء اور ان شواہد کی تحقیق و تجزیئے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ رحمان ڈھیری، وادی ٔگومل کا کردار، وادی ٔسندھ کی تہذیب و تمدن کے پھلنے پھولنے میں خاصا اہم رہا اور یہ کہ وادیٔ سندھ کی تہذیب اسی سرزمین سے ابھری باہر سے نہیں آئی جبکہ موہنجودڑو اور ہڑپہ اس تہذیب کے عروج کی عکاسی کرتے ہیں۔ الغرض رحمان ڈھیری کو اس کی ابتداء اور تہذیب کے ارتقاء کے سلسلے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ ( شیخ نوید اسلم کی کتاب ’’ پاکستان کے آثارِ قدیمہ‘‘ سے ماخوذ) ٭…٭…٭






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      muzafar ali (04-07-2016)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: رحمان ڈھیری

      boht khoob sharing mazid achi achi sharing ka intzar rahe ga share karne ka shukrya

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: رحمان ڈھیری

      Quote Originally Posted by muzafar ali View Post
      boht khoob sharing mazid achi achi sharing ka intzar rahe ga share karne ka shukrya
      پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •