SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ایک کہانی بڑی پرانی!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ایک کہانی بڑی پرانی!



      ایک شیر بڈھا ہو کر کمزور ہو گیا۔ اب اس کی وہ اچھل کود، دوڑ دھوپ، سب جاتی رہی۔ جوان شیر آدمی پر حملہ نہیں کرتا، ہاں، بڈھا ہو کر آدمی کو مار ڈالتا ہے۔ دوسرا وہ شیر جو لگور ہو، یہ اور بات ہے، مگر شیرنی آدمی کو مار ڈالتی ہے اور اگر اس کے بچے ہوں تو پھر تو یہ بلا ہے اور شیرنی ہی پر کیا موقوف ہے۔ ہر شکاری جانور کی مادہ، عام یہ کہ وہ پرندہی ہو، بہ نسبت نر کے زیادہ شدید ہوتی ہے۔ غرض یہ شیر بڈھا ہو گیا۔ اس نے یہ خیال کیا کہ اب شکار کا ہاتھ آنا تو مشکل ہے۔ اس سے بہتر یہ ہے کہ تو ایک گڑھے میں پڑارہ۔ جانور تیری مزاج پرسی کو آئیں گے، جو آئے گا، اسے آرام سے کھا لیا کروں گا چنانچہ شیر نے ایسا ہی کیا، جو جانور آتا، شیر اسے کھا جاتا۔ ایک روز ایک لومڑی آئی۔ لومڑی تو مکار بازی میں مشہور ہے۔ لومڑی نے غار کے قریب آکر دیکھا کہ گڑھے کے سرے پر جانور کے اندر جانے کے قدموں کے نشان تو ہیں، لیکن باہر آنے کا کوئی نشان نہیں۔ لومڑی یہ دیکھ کر معاملے کو بھانپ گئی۔ اسے معلوم ہو گیا کہ جو اندر گیا، شیر اسے کھا گیا۔ یہ سوچ کر لومڑی نے باہر ہی سے شیر کو آواز دی کہ ’’اے بادشاہ، نصیب اعدا ، حضور کے مزاج کی کیا حالت ہے؟‘‘ شیر نے جواب دیا کہ ’’یہاں آئو اور میری حالت دیکھو کہ میں کیسے مرض میں مبتلا ہوں‘‘۔ لومڑی نے شیر کی آواز سنی اور خیال کیا کہ یہ جملہ جو شیر کی زبان سے نکلا ہے، مریض بحالت مرض ایسا بے تکان کب بول سکتا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ شیر مکر کرتا ہے کہ میں اندر جائوں اور وہ مجھے کھا جائے چنانچہ لومڑی نے جواب دیا کہ ’’اے بادشاہ تجھ کو خدا تندرست رکھے۔ مجھ سے آپ کے مرض کی حالت کب دیکھی جائے گی کہ آپ بوجہ مرض کے باہر تک تشریف نہیں لاسکتے۔ مجھے یہاں آکر اور یہ حالت دیکھ کر سخت ملال ہوا۔ لہٰذا میں تمام جانوروں کو جمع کر کے کسی متبرک جگہ جا کر خدا سے جناب کی صحت کی دعا مانگتی ہوں کہ خدا رحم فرمائے‘‘۔ غرض یہ لومڑی روانہ ہوئی۔ اب لومڑی نے غور سے آواز سن کر یہ نتیجہ نکالا اور ذہن نے مشورہ دیا۔ذہن ایسی ہی شے ہے کہ اگر آپ اس سے کام لیں ،تو ہزاروں آفتوں سے بچاتا ہے اور آدمی کو آدمی بنا دیتا ہے۔ اگر ہم پابندی کرنے لگے، تو تم دنیا میں جیسا بننا چاہتے ہو، ویسی ہی باتیں سن کر پابندی کرو، ویسے ہی جائو گے۔ دنیا میں جو بنا اچھی باتیں سن کر اور ان کی پابندی کر کے بنا۔ دنیا تو کام کرنے والے کو چاہتی ہے۔ یوں خدا چاہے تو دے، لیکن یہ دیکھا گیا ہے کہ وہ بھی حق دار ہی کا خیال رکھتا ہے۔ اگر قدرت کو یہ منظور ہوتا کہ بے محنت دے، تو ہم کو ایسے ڈھیلے اعضاء نہ دیتی۔ تو تم کیا ہوتے؟ ایک گوشت کا لوتھڑا ہوتے اور ایک ہی جگہ پڑے رہتے۔ ہم کو تو ہمارے اعضاء بتا رہے ہیں کہ ہم بے کار نہیں ہیں۔ دنیا میں ہم کو دو چیزیں نظر آتی ہیں، ایک نیکی، دوسری بدی اور اکثر صاحب نیکی اور بدی کو خدا کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ یہ خیال غلط ہے کیونکہ بلاتشبیہ نہ خدا ناقص ہے نہ خدا نے بدی پیدا کی۔ بدی تو ہم پیدا کرتے ہیں اور جب ہم نیکی کو چھوڑتے ہیں تو بلا خوف بدی میں ڈوب جاتے ہیں کیونکہ دنیا میں جو کچھ ہے اور ہو رہا ہے اور ہو گا، یہ سب زمانے ہی کے پیٹ میں ہے اور زمانہ اگر آنوں پر تقسیم ہے تو ہم آن کو بتاہی نہیں سکتے کہ کتنے چھوٹے سے وقفے کو آن کہتے ہیں اور دنیا میں خلا محال ہے۔ بس پھر کیا ہوتا ہے کہ نیکی چھوڑی اور ساتھ ہی بدی میں ڈوبے۔ بس پھر یہ مرض لا علاج ہے اور کسی نے خوب کہا ہے کہ ’’خود کردہ اعلاجے نیست‘‘ اور کچھ نہ سہی، نیکی کا چھوڑنا ہی بدی ہے۔ بری بات نہ سنو اور نہ بری بات زبان سے نکالو۔ ؎مزن فالِ بد کاورد حالِ بد (کاناباتی از: میرباقر علی داستان گو




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      muzafar ali (04-07-2016)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: ایک کہانی بڑی پرانی!

      boht achi sharing ki he humare sath

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک کہانی بڑی پرانی!

      Quote Originally Posted by muzafar ali View Post
      boht achi sharing ki he humare sath
      پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      muzafar ali (04-08-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •