CaLmInG MeLoDy (03-29-2016),Dilkash (04-20-2016),intelligent086 (04-21-2016),Moona (04-21-2016),Rana Taimoor Ali (04-20-2016)
امید ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت ہونگے
حاضر ہوں اردو شعر و شاعری کے ماہانہ مقابلے کے نتیجے کے اعلان کے ساتھ۔
اس ماہ آپ سب کو محسن نقوی صاحب کی شاعری سے اپنی پسند کی نظم یا غزل شاملِ مقابلہ کرنی تھی۔
سو اس بار فاتح قرار پانے والے رکن ہیں
@Intelligent086
آپ کو بہت بہت مبارک ہو
یہ رہی آپ کی شیلڈ
فاتح کا اندراجِ مقابلہ
رہتے تھے پستیوں میں مگر خود پسند تھے
ہم لوگ اِس لحاظ سے کتنے بلند تھے
آخر کو سو گئی کھلی گلیوں میں چاندنی
کل شب تمام شہر کے دروازے بند تھے
گزرے تو ہنستے شہر کو نمناک کر گئے
جھونکے ہوائے شب کے بڑے درد مند تھے
موسم نے بال و پر تو سنوارے بہت مگر
اُڑتے کہاں کہ ہم تو اسیرِ کمند تھے
وہ ایک تو کہ ہم کو مٹا کر تھا مطمئن
وہ ایک ہم کے پھر بھی حریصِ گزند تھے
محسن ریا کے نام پہ ساتھی تھے بے شمار
جن میں تھا کچھ خلوص وہ دشمن بھی چند تھے
باقی تمام اراکین کا بھی بے حد شکریہ جنھوں نےمقابلے میں شرکت کر کے اسے رونق بخشی۔
Last edited by Mamin Mirza; 04-19-2016 at 11:49 PM.
!میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔
CaLmInG MeLoDy (03-29-2016),Dilkash (04-20-2016),intelligent086 (04-21-2016),Moona (04-21-2016),Rana Taimoor Ali (04-20-2016)
Congratulations
intelligent086 (04-21-2016)
intelligent086 (04-21-2016)
intelligent086 (04-21-2016)
@Mamin Mirza
خوب صورت تھریڈ
خیر مبارک
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 2 users browsing this thread. (0 members and 2 guests)
Bookmarks