SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: جادو یا بیماری۔۔۔! تشخیص خود کیجئے

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Heart Breaker's Avatar
      Join Date
      Mar 2016
      Posts
      115
      Threads
      22
      Thanks
      57
      Thanked 48 Times in 45 Posts
      Mentioned
      5 Post(s)
      Tagged
      11 Thread(s)
      Rep Power
      9

      جادو یا بیماری۔۔۔! تشخیص خود کیجئے


      جب کسی کو قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی ہدایات اور اس کے آخری پیغمبر حضور نبی کریمﷺ کی تاقیامت رہنے والی ہدایات کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے تو وہ حیران ہوجاتا ہے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے…؟؟؟ کہ صرف قرآن مجید کی آیات پڑھنے اور دم کرنے سے ہی بغیر رقم خرچ کیے آرام آجائے۔ صرف اس میں آپ کو کچھ وقت پانچ وقت کی نماز اور وظائف کو دینا پڑیگا بشرطیکہ رزق حرام‘ ذخیرہ اندوزی‘ رشوت اور نشہ آور اشیاء سے پرہیز کرنا ہے۔ یہ سبق چودہ سوسال سے پڑھایا جارہا ہے آخر کیسے آرام نہ ہو؟ اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں فرض کی ہیں تندرست ہوں یا بیمار‘ کھڑے ہوکر بیٹھ کر لیٹ کر اشاروں سے نماز لازمی پڑھیں۔ پانچ وقت کی نماز اور وظائف کی ادائیگی ایسا علاج ہے کہ ثواب کا ثواب اور علاج کا علاج۔
      قرآنی وظائف حاضر ہیں:
      میں چند سورتوںکا نام درج کررہا ہوں جو کہ آیت الکرسی‘ سورۂ فاتحہ‘ سورۂ نصر‘ سورۂ کوثر‘ سورۂ اخلاص‘ سورۂ قریش ہیں یہ وظائف قدرت الٰہی سے وقتاً فوقتاً عطا ہوئے جو میں اپنے مرشد کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ ان سورتوں میں سے کسی ایک سورت کو لے لیں اور یقین کامل کے ساتھ عمل کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ اس کے فوائد سے بھی مستفید ہوں گے۔ اول چالیس دن تک روزانہ ایک تسبیح معہ بسم اللہ اور درود شریف نماز والا اول آخر سات بار۔ کوئی بھی ایک سورت، نماز عشاء کے بعد ایک جگہ اور مخصوص کردہ لباس میں چاند کی پہلی جمعرات سے شروع کریں۔ چالیس دن کے بعد عمل آپ کے ہاتھ میںہوگا بعدازاں کسی بھی وقت دن میں ایک دفعہ تسبیح کرلیا کریں تاکہ عمل آپ کے ہاتھ میں رہے زیادہ محنت نہیں اللہ تعالیٰ کی ذات بھی خوش ہوگی اور ثواب کا ثواب‘ چاہے آپ ایک ہاتھ سے گِنیں یا ایک صاف کاغذ لیکر ایک تا دس تک علیحدہ علیحدہ اعداد لکھیں کسی کے دانت‘ کان‘ جوڑوں کا درد‘ بلڈپریشر ہو زیادہ یا کم کچھ مریضوں کے سر میں اتناشدید درد ہوتاہے کہ ناقابل برداشت ہوجاتا ہے۔ مریض سے کہیں کہ درد والی جگہ پر ہاتھ رکھیں اور اسے پہلے کہہ دیں کہ میں جب اشارہ کروں تو ہاتھ اٹھالے میں نے پھونک مارنی ہے اس کے بعدمریض درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ لے۔ پہلے درود شریف نماز والا تین دفعہ پڑھ کر ایک عدد کوکاٹیں اور سورۂ ایک بارپڑھ کر پھونک ماریں۔ اس طرح جو عدد کاٹیں گے اتنی ہی بار صرف سورۂ مع تسمیہ پڑھ کر پھونک مارتے جائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند پھونکوں سے درد بالکل ختم ہوجائے گا اور مریض سے پوچھتے جائیں کہ درد ختم ہوا ہے یا نہیں۔ آخر میں تین دفعہ درودشریف پڑھ کر خود پر پھونک ماریں مریض سے کوئی رقم نہیں لینی البتہ باہر وہ کسی مانگنے والے کو پانچ دس روپے صدقہ ضرور دے۔ بخار‘ پیٹ درد‘ بلڈپریشر والے کو اول و آخر سات باردرود شریف ایک بار سورۂ مع تسمیہ پانی پر پڑھ کر پھونک مار کر پلادے۔ اللہ تعالیٰ بخار‘ پیٹ درد‘ بلڈپریشر ختم ہوجائے گا۔
      جانیے جادو ہے یا بیماری:
      اسی طرح کسی مریض کی تشخیص کرنی مطلوب ہو کہ اسے کیا مرض ہے تو اس کی قمیص جو کہ سلکی نہ ہو اور استعمال شدہ یعنی دھونے والی ہو۔ قمیص کو اول کندھے کی سلائی سے لے کر نیچے گھیرے تک ایک فیتہ سے ناپ کر لکھ لیں پھر اول و آخر درود شریف معہ مندرجہ ذیل بالا سورتوں میں سے کوئی بھی ایک سورت جو کہ آپ کے عمل میں ہے سات بار پڑھ کر تین پھونکیں قمیض پر ماریں اور دوبارہ اسی طرح قمیض کا ناپ لیں اگر بڑھ جائے تو جنات‘ کم ہوجائے تو تعویذات کا اثر اوراگربرابر رہے تو بیماری۔ تینوںصورتوںمیں اسی سورت کا تعویذ بنا کر اول و آخر سات مرتبہ درودشریف ایک بار سورت مع تسمیہ پڑھ کر اس تعویذ پر اور پانی کی ایک بوتل پر دم کردیں۔ اللہ تعالیٰ بہتر کریگا۔ مندرجہ بالا سورتیں میں تو ساری پڑھتا ہوں آپ اپنی ہمت سے پڑھ سکتے ہیں تو پڑھیں وگرنہ ایک سورت پڑھیں۔ کسی اجازت یا پرہیز کی ضرورت نہیں۔ پرہیز صرف رزق حرام‘ کالا دھند ہ‘ ذخیرہ اندوزی‘ رشوت اور نشہ آور اشیاء سے ہے۔ ضرورت صرف یقین کامل کی ہے اور اس پر عمل کرنے کی ہے۔ یہ وظائف بارہا کے آزمائے ہوئے ہیں۔



    2. The Following User Says Thank You to Heart Breaker For This Useful Post:

      intelligent086 (03-17-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: جادو یا بیماری۔۔۔! تشخیص خود کیجئے


      عمدہ اور خوب صورت
      وللہ اعلم بالصواب
      جزاک اللہ خیراً کثیرا
      شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Heart Breaker (03-17-2016)

    5. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Heart Breaker's Avatar
      Join Date
      Mar 2016
      Posts
      115
      Threads
      22
      Thanks
      57
      Thanked 48 Times in 45 Posts
      Mentioned
      5 Post(s)
      Tagged
      11 Thread(s)
      Rep Power
      9

      Re: جادو یا بیماری۔۔۔! تشخیص خود کیجئے

      Shukrya


    6. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Shazli's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      106
      Threads
      20
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      2 Post(s)
      Tagged
      2460 Thread(s)
      Rep Power
      19

      Re: جادو یا بیماری۔۔۔! تشخیص خود کیجئے

      assalam o alaikum

      her kaam me Mahir Fan ki baat qabil e qobool aur maani rakhti hay.
      Quran pak aur uski taleemat, fuyoozat o barkat se kisi ko koi inkar nahi na hona chahiye, balke poora poora yaqeen bina kisi shak ke hona chahiye.
      me hairan ho jata hon ke ek taraf to sour he ke Quran phoonkne ke liye nahi aya, gale me dalne ke liye nahi aya, dosri taraf her insaan khud se Tabeeb aur moalij bana howa he. chand totke jo kitabon me darj ho un ke ker ke bary bary dawe kerne lag jaty hain.
      Jab Quran ke fazail batay jain tu bahter he us me jo Zahiri Amal ka hukum mila unko bayan kia jay aur un per amal targheeb di jay. na ke uski tafseer ya haqaaiq aur bareekiyon ka ziker cheera jay.
      kion ke ye elim itna asaan nahi ke kitabain parh parh ke aap aalim ban jain ge. her ilm ko janane ke liye uska seekhna lazim he.
      Amalaiyat ka taluq hikmat se hey aur Hikmat ke Maani Israr o Romoz ke aaty hain. aur ISraar o romoz ka pa jana itna bhi asaan kam nahi he.
      KHaas kar ke Amalaiyat me, jahan aap nadeedah dushman ke khilaf larr rahy hoty hain.

      Barahy karam aisi suni sunai btaoon per Amal se gureez kijye. khas kar kitaboon me jo Amaal darj hoty hian un ko hergiz hergiz khud se na kijiye. ke ye jaan jo kham ka kaam he.
      Dr. jo itna khof nahi hota kion ke ziadah se ziadah Mareez ki jan chali jay gi, Lakin amaliyaat me Aamil ki jaan ko bhi khatraat lahaq hoty hain. hamary samne aisy misaalain hian ke jin me logoon ko khud apny wujood ko aag laga dali.

      tu lillilah en cheezon se parheez karain. namaz roza hjj zakat theek theek ada kijey aur Allah pak se masnon amaal aur duaaon ke zariye maded talab kijye. ager koi masla ho roohani ya jismani, tu kisi mahir se rujoo kijye.

      wassalam
      Shazli

      داغ داغ مت کرو سب داغ دار ہے
      بے داغ تو وہی ہے جو پروردگار ہے


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •