SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 13 of 13

    Thread: Baat Karni Mujhe Mushkil Kabhi Aisi Tou Na Thi..................!!!

    1. #1
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Bubble Baat Karni Mujhe Mushkil Kabhi Aisi Tou Na Thi..................!!!

      !!!بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


      نموبی بھی اپنے نام کی ایک ہی ہیں۔پاکستان میں ہوں تو یہاں کے حالات سے نالاں رہتی ہیں اور پاکستان سے باہرہوں تو اسکی محبت اور عقیدت کے گن گاتی رہتی ہیں۔پچھلے برس نومبر سے کینیڈا اوربرطانیہ میں مقیم تھیں۔وجہ وہی پرانی،برف باری اور سردی کا موسم جو کراچی میںناپید ہوا کرتا ہے۔سردی کےموسم سے مکمل لطف اندوز ہونے اور پاکستان سے جدائی اور دوری میں ٹھنڈی آہیں بھرنےکے بعد اس برس اپریل میں جونہی نموبی کی سواری بادِ بخاری کی قدم بوسی اس سرزمینِ پاک پر ہوئی ہے اس کے دوسرے ہی دن سے کراچی میں سورج سوانیزے پر براجمان دِکھائی پڑتا ہے۔
      گرمی اور اِس بلا کی گرمی کی حافظے سے امن،چین اور سکون آور موسم کا احساس ہی محو ہوگیا ہے۔پناہ مانگتے مانگتےپناہ کا لفظ بھی بے ضرر،بے اثر اور چھوٹا محسوس ہونے لگا ہے۔اس سہانے موسم میں اباواپڈا،اماں کے الیکڑک اور باجی بجلی کی کرم فرمائیاں تڑکے کا کام دیتی ہیں اورمزید جلتی پر تیل کی ذمہ داری پھوپھا واٹر بورڈ نے اپنے ذمے لے رکھی ہے۔
      بہرحال بات نمو بی کی ہورہی تھی۔یوں تو محترمہ اپنے ہر سیاحتی دورے کے بعد جب بھی پاکستان تشریف لاتی ہیں توکوئی نہ کوئی غیر معمولی تبدیلی اپنے اندر سموئے ہی جلوہ افروز ہوتی ہیں۔اور کچھعرصے بعد اس تبدیلی کو اپنے آپ سے پرے کر کے پرانی ڈگر پر واپس لوٹ آتی ہیں۔لیکن اس بار نقصان کچھ سوا ہوا ہے۔
      اس بار وطن واپسی پر نمو بی اپنی زَبان کہیں بھول آئی ہیں۔جی ہاں! زُبان نہیں زَبان۔اور جو اپنے ساتھ واپس لائی ہیں،وہ،وہ زَبان تو ہرگز نہیں جو انھیں ان کے والدین اور اساتذہ نےپڑھائی،سکھائی اورسمجھائی ہے۔
      کل ہی مجھے ملاقات کا شرف بخشنے کے بعد سے شدید ذہنی اذیت،صدمے اور حیرت میں مبتلا کرگئیں ہیں۔گھر میں قدم رنجہ فرماتے ہی میری بے خبری کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک عدد نوبل پرائز(گھونسا)عنایت فرماکر کہنے لگیں“ہاں بھئی مرزی مربّہ! کہاں گم ری ہو،آجکل کیاکررئی ہو؟“
      کافی دیر تو مجھے یہی سمجھ نہیں آیا کہ محترمہ نے گھوم رہی پوچھا ہے یا گم ہو دریافت فرمایا ہے۔میرے چہرے پرالجھن اور شش و پنج کے تاثرات دیکھ کر بولیں“کیا ہوا میں نے کوئی اِتّا مشکل سوال تو نئیں کرا ہے۔“
      حٰیرت زدہ آواز میں،میں نےپوچھا“نموبی! یہ آپ کس زَبان میں بات کر رہی ہیں؟ جواباً اک ادائے بےنیازانہ کےساتھ داغ کا شعر مرحمت فرمایا:

      اردو سے جس کا نام ہمی جانتےہیں داغ
      سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے

      “جی بالکل! وہ اردو ہے جس کی دھوم ہے۔پر جو آپ بول رہی ہیں وہ کوئی اور ہی شے ہے۔اپنی زَبان کہاں بھول آئی ہیں نمو بی؟“
      جھنجھلا کے گویا ہوئیں“اوہو!انیس سو سوا ڈیڑھ کے دیمک زدہ غاروں کی پھپھوند لگی بھیگی گیلی صحافت کے نام پرمرزی مربّہ۔۔! یہ جدید اردو ہے۔کتابی چہرہ(فیس بک) کا استعمال کررئی ہوروز ای،پرسیکھ کچھ نہیں رئی۔جس انداز میں تم بات کرتی ہو وہ طریقہ اب کسی کو سمجھ نہیں آتا۔
      جو کام پہلے کیا جاتا تھا،وہ اب کراجاتا ہے۔بات کہی جاتی تھی،اب بولی جاتی ہے۔کھانا اور روٹی پکتے تھے،اب بننےلگے ہیں۔گویا روٹی نہیں ربر کی گیند ہے جو کاغذ پر بنانی ہے۔پھر“فر“ ہوگیا ہے۔بدامنی کی جگہ مُنی بے امنی نے لے لی ہے۔مہارت حاصل کروائی جانے سے کرائی جانا ہوگئی ہے۔تمہیں،“تم سے“ ہوگیا ہے۔
      چمچ کو اسپون نہ کہو تو وہ برا مان جاتا ہے کہ اسے سیاستدانوں میں کیوں شمار کیا۔ہاتھ دھونے کو ہینڈ واش کرےنہ کہنا اخلاقی بد تہذیبی کے زُمرے میں آتا ہے۔بالکل کا نیا املا بلکل ہے۔خ کو“کھے“ کی آواز کے ساتھ ادا نہ کیا تو منہ کھول کے زیادتی کی۔
      پھل فروش،اشیائے خوردونوش،ریڑھی بان جیسے الفاظ متروک ہوچکے ہیں،کسی کے گوش گزار کرنے سے پہلے ان کےانگریزی متبادل ضرور ذہن نشین کرلیں۔بصورتِ دیگرآپ کا شمار جُہلا اور قدامت پرستوں کی فہرست میں ہونا لازمی ہے۔
      سامعین“لسنرز“ اور ناظرین ویوورز“ کے لفظوں میں ڈھل گئے ہیں۔یہ اردو کا نہیں رومن اردو کا دور ہے۔اور اس میں سب آسان ہے،زَبان بھی،کچھ سمجھی آئی؟
      “جی نموبی! آگئی سمجھ“ میں نے جواب دیا۔“کیا آرئی سمجھ میں“ایک ہاتھ کمر پر ٹِکا کر دریافت فرمایا۔“یہی کہ ہم کسی اور کام میں ماہر ہوں یا نہ ہوں،اندھی تقلید،وہ بھی اپنےاصل کو بھلادینے کی اندھی تقلید میں کمال مہارت کےحامل ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنی ڈھٹائی پر کبھی شرمندہ بھی نہیں ہوتے“۔قہقہہ لگا کر بولیں“جلو،کڑھو۔اچھا ہے تمہارا رنگ بھی تھوڑا کوئلے جیسا ہووے۔تم جیسے لوگ اس کے علاوہ اور کچھ کربھی نئیں سکرے۔“
      واقعی۔۔! مجھ جیسے اپنے اصل سے وابستہ،اس پر نازاں،مٹی کے ساتھ پیوستہ،خاک سے جڑے،اپنے حقیقی تشخص پرنازاں اسےبرقرار رکھنے کی کوششِ ناتواں کرنے والے اور کچھ کر بھی نہیں سکتے۔سوائے اپنی درست ڈگر پر محوِ سفر رہنے کے۔مخالفت سہنے کے۔اور اگر یہ جرمِ سنگین ہے تو،بہ سروچشمِ یاراں کہ


      اردو ہے جس کا نام ہمی جانتےہیں داغ

      پر


      !!بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔


      مامن مرزا


      Last edited by Mamin Mirza; 03-14-2016 at 10:09 PM.
      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    2. The Following 3 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      afaq ali (03-14-2016),Arosa Hya (03-15-2016),CaLmInG MeLoDy (03-16-2016)

    3. #11
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: Baat Karni Mujhe Mushkil Kabhi Aisi Tou Na Thi..................!!!

      baita achi tehreer ya baat ki tehsein na karna bhi ziyazti hai. yah tehreer tehsein ki mostahiq hai


    4. The Following User Says Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      Mamin Mirza (03-18-2016)

    5. #12
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Heart Breaker's Avatar
      Join Date
      Mar 2016
      Posts
      115
      Threads
      22
      Thanks
      57
      Thanked 48 Times in 45 Posts
      Mentioned
      5 Post(s)
      Tagged
      11 Thread(s)
      Rep Power
      9

      Re: Baat Karni Mujhe Mushkil Kabhi Aisi Tou Na Thi..................!!!

      Khob likha . Unwan. Andaz. Alfaz bahtrin.


    6. The Following User Says Thank You to Heart Breaker For This Useful Post:

      Mamin Mirza (03-18-2016)

    7. #13
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Baat Karni Mujhe Mushkil Kabhi Aisi Tou Na Thi..................!!!

      Quote Originally Posted by Dr Maqsood Hasni View Post
      baita achi tehreer ya baat ki tehsein na karna bhi ziyazti hai. yah tehreer tehsein ki mostahiq hai

      aainda bhi aapki raye ka intezar rahay ga sir

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •