امیدِ واثق ہے کہ آپ سب اللہ کریم کی مہربانی سے ہشاش بشاش ہونگے
اردو تہذیب کے گوشہءِ مصنفین کے ماہانہ مقابلے کے نتیجے کے اعلان کے ساتھ حاضر ہوں۔
اس ماہ فاتح قرار پانے والے رکن کا نام ہے
زہرہ داؤد
@Zehra Dawood
آپ کو بہت بہت مبارک ہو
یہ رہی آپ کی شیلڈ
فاتح قرار پانے والے رکن کا اندراجِ مقابلہ
جی میں آتا ہےکہ مار ہی ڈالیں تم کو
محبت اندھی ہوتی ہے۔اس لئے آج کل جسے دیکھو اس نے محبت کے نام پر اندھی مچا رکھی ہے۔جب جی چاہا مبتلا ہوئے۔جب من میں آیا مکر گئے۔عاشقوں کے اس غیرذمہ دارانہ روئیے کے سبب محبت کے دامن میں زلزلے،فریادیں،واہمات اور مغلظات کا ڈھیر لگتا جارہا ہے۔جنھیں کچھ نہیں سوجھتا وہ نام نہاد محبت میں مبتلا ہوکر غم کھانے اور سر کھجانے لگتا ہے۔محبت بچاری کی کوئی اہمیت اور وقعت اگر رہ بھی گئی ہے توہ صرف اتنی کی ہر سال محبت کے نام پر بےحیائی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
تمام اراکین کا بے حد شکریہ کہ انھوں نے اپنے قیمتی وقت میں چندلمحے نکال کر اس مقابلے میں حصہ لیا۔
Bookmarks