امیدِ واثق ہے کہ آپ سب اللہ کریم کی مہربانی سے ہشاش بشاش ہونگے
شعرو شاعری کے ماہانہ مقابلے کے نتیجے کے اعلان کے ساتھ حاضر ہوں۔
اس ماہ فاتح قرار پانے رکن کا نام ہے
زہرہ داؤد @Zehra Dawood
یہ رہی آپ کی شیلڈ
فاتح قرار پانے والے رکن کا اندراجِ مقابلہ
آپ کو بہت بہت مبارک ہو
Winner ki Sharing
!!گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی۔۔۔۔
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کےخلاف
گرجنگ لازمی ہے توپھر جنگ ہی سہی
ظالم کوجونہ روکے وہ شامل ہےظلم میں
قاتل کوجونہ ٹوکے وہ قاتل کےساتھ ہے
ہم سربکف اٹھے ہیں کہ حق فتح یاب ہو
کہہ دو اسے جو لشکرِقاتل کےساتھ ہے
اِس ڈھنگ پر ہے زور تو یہ ڈھنگ ہی سہی
گر جنگ لازمی ہے توپھر جنگ ہی سہی
ظالم کی کوئی ذات نہ مذہب نہ کوئی قوم
ظالم کے لب پہ ذکر بھی اِنکا گناہ ہے
پھلتی نہیں شاخِ ستم اِس زمیں پر
تاریخ جانتی ہے زمانہ گواہ ہے
کچھ کورباطنوں کی نظر تنگ ہی سہی
گر جنگ لازمی ہے توپھر جنگ ہی سہی
یہ زر کی جنگ ہے نہ زمینوں کی جنگ ہے
یہ جنگ ہے بقاء کے اصولوں کےواسطے
جوخون ہم نے نذر دیا ہے زمین کو
وہ خون ہے گلاب کے پھولوں کےواسطے
پھوٹے گی صبحِ امن لہو رنگ ہی سہی
گر جنگ لازمی ہے توپھر جنگ ہی سہی
ساحر لدھیانوی
باقی تمام اراکینِ فورم اور ٹیم کا بھی بے حد شکریہ جنھوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحے نکال کر مقابلے میں شرکت کی۔
Bookmarks