وہ چاہنے والوں کع مخاطب نہیں کرتا
اور ترکِ تعلّق کی میں وضاحت نہیں کرتا
وہ اپنی جفائوں پہ نادم نہیں ہوتا
میں اپنی وفائوں کی تجارت نہیں کرتاخوشبو کسی تشہیر کی محتاج نہیں ہوتی
سچّا ہوں مگر اپنی وکالت نہیں کرتا
احساس کی سُولی پہ لٹک جاتا ہوں اکثر
میں جبرِ مسلسل کی شکایت نہیں کرتا
میں عظمتِ انسان کا قائل تو ہوں محسن
لیکن کبھی بندوں کی عبادت نہیں کرتا



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out




Bookmarks