SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast
    Results 1 to 10 of 20

    Thread: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Khirman's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      68
      Threads
      1
      Thanks
      52
      Thanked 66 Times in 34 Posts
      Mentioned
      15 Post(s)
      Tagged
      1157 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Pen Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      Assalam o alaikum dosto aik shakhsi khakay k sath hazir hun umeed hai pasand aye ga ...ye khaka me ne apni bohttttt achi dost per likha hai jisne 2012 main muj per khaka tehreer kiya tha yai meri aik aisi dost hai jis k baray em emra dil krta hai k ye khushi or ghami main hqeeqtan meray pass ho . apni raye ka izhaar zroor kijiye ga


      !!!ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔



      حالات سے ہیں شاکی ۔۔۔رہتی ہیں اکثر خود سے بھی باغی۔۔۔۔۔کرے جو کوئی ان سے ناچاقی تو ناکوں چنے بھی ہیں چبواتی۔۔۔۔اگر عزت ہے اپنی پیاری تو بھائی جان،مہربان قدردان کرنا نہ ان سے چھیڑ خانی۔پڑ گئے نہ سوچ میں کہ کون ہے یہ دبنگ سی شخصیت۔تو یہ ہیں میری بہت اچھی دوست مومو یعنی مامن مرزا۔جن کو اکثر لوگ ان کے نام کی وجہ سے لڑکا سمجھ لیتے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ بعض لوگ مامن کی بجائے مومن ہی لکھ جاتے ہیں جس پر موصوفہ چراغ پا بھی ہو جاتئ ہیں۔
      محترمہ بہت اچھی شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھی لکھاری بھی ہیں۔بہت سے لوگوں کا بینڈ بجا چکی ہیں ان کی ذات پر لکھ کر۔ہاں جی۔۔! کیونکہ جب یہ کسی کا خاکہ لکھتی ہیں تو اگلا بندہ سمجھ ہی نہیں پاتا کہ الٰہی یہ تعریف کررہی ہیں یا درگت بنا رہی ہیں۔بس بندہ بیچارہ اسی سمجھی نہ سمجھی کے درمیان مارا جاتاہے اور محترمہ اپنا کام کر
      کے ایک طرف ہوجاتی ہیں کہ اب وہ انسان جس پر مشقِ ستم ہوا وہ جانے اور پڑھنے والے جانیں۔
      ادب سے گہرا لگاؤ ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ سب کچھ خاص کرشاعری گھول کر پی رکھی ہے میں نیٹ سے کوئی شاعری چرا کر پوسٹ کرتی ہوں موصوفہ فٹ سے غلطی ڈھونڈ لیتی ہیں یہ بھی کہ پوری بھی ہے یا نہیں اور میں ہر بار حیران رہ جاتی ہوں کہ یہ کیسے یہ سب یاد رکھ لیتی ہے مجھے تو کیا ایک فوجی بھائی ہیں انہوں نےبھی ایک شعرغلط پوسٹ کر ڈالا تو اسنے فٹ سے پوھنچ کر درستگی کر ڈالی وہ فوجی بھی بھی بیچارہ فوجی بھائی بھی یقیناً میری طرح ہکا بکا رہ گیا ہو گا

      بہادر تو اتنی ہیں کہ مجال ہے کسی چیز سے ڈر جائیں۔بس کیا ہوا جو رات میں ہونے والی بارش سے خوف آتا ہے اور بادلوں کی گرج بھی ساتھ میں ہو تو پھر سونے پر سہاگہ ۔بس جی پھر تو اماں کی گود میں گھس جانے کی کسر رہ جاتی ہوگی۔بس جی پھر یہ ساری رات جاگتے ہوئے گزار دیتی ہیں کیونکہ خوف سے نیند بچاری اُڑ جاتی ہے۔
      آپ نے غصے میں لوگوں کا تہذیب کے دائرے سے نکنا تو سنا ہوگا مگر کسی کو غصے میں تہذیب کے دائرے میں جاتے نہیں دیکھا ہوگا،جی محترمہ اپنے غصے میں بھی منفرد ہیں بلکہ کہنا چاہئیے کہ ادب کا ذوق رکھنے کی وجہ سے ان کا غصہ بھی ادبھی واقع ہوا ہےکیونکہ کہ غصے کی حالت میں موصوفہ آپ جناب پر اُتر آتی ہیں اور ایسے ایسے جوتے بھگو بھگو کر وہ بھی ٹھنڈے پانی میں بھگو کر مارتی ہیں کہ سخت گرمی میں بھی آپ کی ہڈیوں میں سردی اتر جائے اور اگلا بندہ ایسے منجمد ہوتا ہے کہ ابان کو حرکت دینے کے قابل نہیں رہتا۔
      منانے کے ہنر سے اتنی ہی واقفیت ہے جتنی ماں کی گود میں کھیلتے بچے کو اے بی سی سے ہوتی ہے۔اس لئے اگر آُپ ان سے خفا ہیں تو بھول جائیں کہ آپ کو منایا جائے گا۔غصے میں بہت بار مجھے فیس بک سے آؤٹ بلکہ کک آؤٹ کر چکی ہیں۔پر مجال ہے جو کبھی منانے میں پہل کرجائیں۔خٰیر اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھ سے پیار نہیں کرتیں بس ذرا ضدی اور انا والی ہیں۔

      لاڈ اٹھانے میں بلکل اناڑی ہیں خود تو ہماری پانچ یا چھے سالہ دوستی میں ایک یا دو بار شاید ہی مجھے جپھی دی ہو میں اگر جذباتی ہو کر جپھی دوں تو فٹ سے کہ دیتی ہیں ہٹ پڑے چونی کمینی کیا میرا دم گھونٹنا تو نے یعنی محبّت کے مظاہروں سے جھنجھلاتی ہیں-
      محبِّ وطن اتنی ہیں کہ کسی کو پاکستان کے خلاف بولتا سنیں تو بس نہیں چلتا کہ اس کا منہ توڑ ڈالیں یا اس کے ٹوٹے یعنی ٹکڑے ہی کر دیں۔اور کچھ نہیں کر سکتیں تو اگلے بندے کا دماغ تو ٹھکانے لگا ہی دیتی ہیں بھئی عشق جو ہوا پاکستان سے اسکو -۔
      اپنی اماں کی محلے دار سہیلیوں سے اتنی چڑ ہے کہ جیسے کسی بچے کو الجبرے سے ہوتی ہے۔کیونکہ ان کے اماں کی سہیلیاں عین دوپہر کے وقت ناگہانی آفت کی طرح نازل ہوتی ہی چلی جاتی ہیں اور محترمہ کا وپہر کی نیند کا خواب ایسے چکنا چور ہوتا ہے جیسے کسی عاشق کا دل ٹوٹ کر چکنا چور ہوجاتا ہے جب محبوبہ کہ بچے ماموں کہہ بلاتے ہیں۔
      لوگوں کو نت نئے نام دینے کا ہنر بھی بدردجہ اتم موجود ہے۔ایسے ایسے نام دیتی ہیں کہ اگلا بندہ کہنے پر مجبور ہوجائے کہ مامن کی بچی کیا چیز ہے تو۔اب تو انکی صحبتِ باکمال کا ازثر مجھ پر بھی ہوگیا ہے۔جب میرے منہ سے کوئی نیا نام سنتی ہیں تو فوراََ کہتی ہیں اوے چونی بڑا دماغ چل رہا ہے آج تیرا۔
      صفائی سے جنون کی حد تک عشق ہے۔گھر کے کونے کونے کو دن میں کتنی بار ہی صاف کرتی ہیں،پھر کہیں چین ملتا ہے۔ان کا بس چلے تو گھر کے افراد کو بھی صفائی کے جنون میں مانجھ ڈالیں۔
      نت نئے کھانے پکانے کی شوقین واقع ہوئی ہیں۔مگر جب گھر والے داد و تحسین سے نوازتے ہیں تو کانوں کو ہاتھ لگاتی ہیں کہ آئندہ کچھ نہیں پکائیں گی۔مگر جلد ہی اپنے عہد کو توڑتے ہوئے باورچی خانے میں گھس جاتی ہیں جس پر بچارہ کوکنگ رینج بھی خوف سے چلا اٹھتا ہے نہیںںںںںںںںںںںںںں۔۔۔۔۔۔یہ نہیں ہوسکتا۔
      یہ سب ایک طرف لیکن ایک بات کہنا چاہوں گی ان لوگوں کو یہ کہتے ہیں کہ مامن مرزا ہر وقت غصے میں رہتی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ یہ بالکل آخروٹ کی طرح ہے جو باہر سے تو سخت دِکھتا ہے مگر اندر سے بالکل نرم ہوتا ہے۔دوستی نبھانے والی انسان ہیں۔دوستوں کی خوشی میں خوش اوران کی پریشانی میں پریشان ہوجاتی ہیں۔دوستوں سے پیار تو کرتی ہیں مگر کھل کر کبھی اظہار نہیں کرتی ہیں۔لیکن میں جانتی ہوں کہ یہ میرے ساتھ بالکل ایک بہن کی طرح پیار کرتی ہے۔میری پریشانی پر ایسے ہی زودرنج ہوتی ہے جیسے اسکی اپنی تکلیف ہو۔میں کچھ دن آن لائن نہ آؤں تو پریشان ہوجاتی ہے کہ میں ٹھیک ہوں یا نہیں۔
      میں جتنا پیار کرتی ہوں اسکو اندازہ تو ہو گا ہی اسکو لکن میں پھر بھی کہنا چاہوں گی کہ میری ہر خواہش ہر خواب تمکو معلوم ہے تو اسکی وجہ یہی ہے کہ مجھے بہت پیر اور اعتماد ہ تم پر جان سے بھی بھڑ کر پیاری ہو مجھے کوئی بھی لڑائی جھگڑا ہماری دوستی کو ختم نہیں کر سکتا انشاءللہ کیوں کے تمھارے جیسے لوگ اور دوست نایاب ہیں آسانی سے نہیں ملتے میں اپن بھوتنی دے بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ.............

      غموں کی دھوپ کا سایہ پڑے نہ تم پر کبھی
      تمہارے دل میں ہر سمت پھول کھل جائیں



      Last edited by Khirman; 03-02-2016 at 02:08 PM.

    2. The Following 6 Users Say Thank You to Khirman For This Useful Post:

      afaq ali (03-03-2016),Arosa Hya (03-02-2016),CaLmInG MeLoDy (03-07-2016),illusionist (05-05-2016),intelligent086 (03-02-2016),Mamin Mirza (03-02-2016)

    3. #2
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      56

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      اس کا جواب بجلیانہ وقفے کے بعد
      ابھی باجی بجلی کی دفناگی کا وقت ہوا چاہتا ہے
      آتی ہوں تیرا بینڈ بجانے رک تو ذرا


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    4. The Following User Says Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Khirman (03-02-2016)

    5. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Khirman's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      68
      Threads
      1
      Thanks
      52
      Thanked 66 Times in 34 Posts
      Mentioned
      15 Post(s)
      Tagged
      1157 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      اس کا جواب بجلیانہ وقفے کے بعد
      ابھی باجی بجلی کی دفناگی کا وقت ہوا چاہتا ہے
      آتی ہوں تیرا بینڈ بجانے رک تو ذرا
      Hehehehehe
      Haan aja,day jawab


    6. The Following User Says Thank You to Khirman For This Useful Post:

      Mamin Mirza (03-02-2016)

    7. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      وعلیکم السلام
      ماشاءاللہ
      آپ کے اپنی دوست کے بارے میں خیالات جان کر خوشی ہوئی ،لکھنے کا انداز بھی کافی ملتا جلتا ہے ۔ اپنی دوست ۔ ۔ کی طرح اچھا لکھتی ہیں۔
      اللہ رب العزت آپ کے لیئے آسانیاں پیدا کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      آمین یا رب العالمین



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Khirman (03-03-2016),Mamin Mirza (03-02-2016)

    9. #5
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      56

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      سب سے پہلےتو تیری ہمت کوداد کہ تونے میری شان میں یہ گستاخی کرنے کی بالآخر جرات تو کی
      اب باری خاکے کی دھجیاں بکھیرنے کی
      ایک زمانہ مجھ سے شاکی رہتاہےاگرمیں حالات سے شاکی ہوجاتی ہوں تو کیا غلط ہے۔
      اپنا نام غلط لکھنے پر شروع میں مجھے غصہ آتا تھا،پھر ہنسی اور اب بے اختیار مسکراہٹ۔میں چڑتی ہرگز نہیں۔
      شاعرہ اور میں۔۔۔۔اللہ اللہ
      ہاں نثر میں صفحے کالے کرلیا کرتی تھی اب تو عرصے سے یہ سلسلہ بھی موقوف ہے۔
      دُرگت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کروں مغل ہوں۔۔۔۔عادتاََ،فطرتاََ مجبور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاندانی مجبور
      خوف تو مجھے خیر دن کی بارش سے بھی آتا ہے ہاں رات میں بارش اوراندھیرا دونوں مل کر دگنے ہوجاتے ہیں۔مگر اماں کی گود میں گھسنے کی نوبت پھر بھی نہیں آتی۔اور میری اماں مجھے گود میں گھسا ہی نہ لیں کہیں۔۔۔ہنہ
      نہ تو توکیا چاہتی ہے کہ میں تو تڑاخ کیا کروں۔۔۔۔۔۔ہو ہی نہ جائے مجھ سے غصے کی حالت میں تو تڑاخ۔
      ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہیہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو جون میں مجھ سے رابطہ کرنا پھر تجھے گرمی نہیں لگے گی
      تو کک آؤٹ اپنی زبان درازی کی وجہ سے ہوئی ہے جب بھی ہوئی ہے۔تجھے اب تلک یہ سمجھ نہیں آیا کہ جب مامن غصےمیں ہو تو خاموشی اختیار کی جائے۔تو آگے سے بک بک وضاحتیں صفائیاں۔۔۔۔۔۔۔۔بولنالگائے رکھتی ہے۔۔۔۔میرے پاس ایک ہی راستہ ہوتا ہےتجھے خاموش کروانے کا اوروہ ان فرینڈ کرنا ہی ہوتا ہے۔رہی بات منانے کی تو مابدولت اس ہنر سے بھی نابلد نہیں ہیں۔بس یوں ہے کہ کسی کو زندگی میں اتنا منایا ہے۔۔۔۔اتنا منایا ہے۔۔۔اپنی انا،خودداری اور عزتِ نفس کو پسِ پشت ڈال کر کہ اب منانے کو دل نہیں کرتا کیونکہ اتنی تابعداری کے بعد سمجھ آیا لوگوں کو ان کی حد میں رکھنا چاہئیے اور خود کواپنی ذات کے خول میں۔
      ایک بات تو بھول گئی مجھے ڈرصرف بارش سے نہیں لگتا
      اوراب جب توبھول ہی گئی ہےتو میں کیوں یاد دلاؤں۔۔۔ہی ہی ہی ہی
      ہاں فوجی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مان گیاتھا وہ بھی اپنی غلطی۔۔۔ہکا بکا کا تو خیر میں نہیں کہہ سکتی
      فوجی ہے۔۔۔۔۔۔کنڑولڈایکسپریشنز یو نو
      تو شاعری کی ٹانگ توڑے گی تومیں تیرا سر کھول دونگی جیسے ابھی تیری یہ اردو پڑھ کر میرا دل کر رہا ہے کہ تجھےنوبل پرائز دوں۔
      جھپی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لاحولولاقوہ
      تو دور سے بات نہیں کرسکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بندہ کے بینڈ بج جاتا ہے تیری مہک سے
      کیا ضرورت ہے جھپی ڈالنےکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔بندہ بات زبانی کلامی کرے
      یہ کیا تُک ہوئی۔۔۔۔۔۔۔لے کرگلے کا ہار بن جایا جائے
      پاکستان میرا عشق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔صاف ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہوں۔کسی کو اعتراض ہے تو اپنے گھر جا کر دوروٹی زیادہ کھا لے مگر میرے سامنے اگر میرے وطن کی شان میں حرفِ غلط کہنے کی جرات کی تواینٹ کا جواب پتھر سے دینا مجھے بخوبی آتا ہے۔کہہ کر تو کوئی کچھ دیکھے۔
      ہڑپن آنٹی آپ نے باکل بجافرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔نام نہ ہوگا تو بدنام نہ ہونگے۔۔ہی ہی ہی ہی ہی
      تیرا ڈبہ گول تو اکثر پیدل اور گم ہی رہتا ہے۔۔۔۔۔کبھی کبھی ہی چلتا ہے اس لئے اسکے چلنے پر چونکتی ہوں میں
      بہن وہن کی طرح باکل نہیں ہوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔خشک فہمی سے باہر نکل آ۔۔۔۔اظہار کرکے مجھے پچھتانا تھوڑی ہے۔۔۔۔۔اتنی ویلی نہیں ہوں میں۔۔۔۔اور آئندہ کوئی اردو تحریر نثر میں لکھنا تواردو درست لکھنا۔
      تیری اردو ٹھیک کرنے کےچکرمیں بندہ اپنی بھول جائے۔
      اور مثالیں تو تونے ایسی ایسی دی ہیں کہ دل کر رہا ہے یہاں سے ہی جوتا برف میں بھیگا ہوا روانہ کروں۔
      گھرکی صفائی نہیں صفایاچاہتی ہوں۔مگر ایسا بھی نہیں جیسا تونے لکھ مارا ہے۔۔۔۔تیری طرح جھاڑن لے کرجھاڑتی نہیں رہتی۔
      تجھے معلوم ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئی ہیٹ کوکنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے کھانا پکانے سے نفرت ہے۔۔۔شدیدنفرت۔۔۔۔بھا اور چھوٹے مرزا صاحب کی وجہ سے پکا لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ویسا بالکل نہیں جیسا تونے لکھا۔۔۔۔ورنہ میری اماں ہرگز نہ کہتیں کہ میں نے پکا پکا کر کھلاکھلا کر عادتیں خراب کی ہیں۔۔۔۔ہا ہا ہا ہا
      بیٹا پہلے مجھے جان لے پھردوبارہ لکھنا۔۔۔
      کوشش اچھی ہے تیری مگر میری شخصیت کا یہ ایک جزو ہے اور اس کی بھی میں نے دھجیاں ہی بکھیری ہیں
      زیادہ تیا پانچا کردیا ہے تومعذرت
      تونے رائے مانگی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔سو دی ہے
      خوش رہ۔


      Last edited by Mamin Mirza; 03-02-2016 at 05:52 PM.
      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    10. The Following 2 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (03-02-2016),Khirman (03-03-2016)

    11. #6
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      56

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      Quote Originally Posted by Khirman View Post
      Hehehehehe
      Haan aja,day jawab
      اور زیادہ خوش بھی نہ ہو اس جواب کے دینے میں تجھے تین برس لگے ہیں
      میں جواب در جواب بھی دے سکتی ہوں۔۔۔۔۔۔پر تجھے اس کا جواب دینے کے لئے چھ برس درکار ہوں شاید

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    12. The Following User Says Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Khirman (03-03-2016)

    13. #7
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      239

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      so sweet mamin jee
      10,15 pages ka hota to zyada maza ata mjy itni jaldi khatam ho gya
      i'll wait for more .......
      Acha likhti hain ap .... keep on


    14. The Following 2 Users Say Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      Khirman (03-03-2016),Mamin Mirza (03-02-2016)

    15. #8
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      56

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      so sweet mamin jee
      10,15 pages ka hota to zyada maza ata mjy itni jaldi khatam ho gya
      i'll wait for more .......
      Acha likhti hain ap .... keep on
      hahahahahahaha

      ye aik safhay ka likhnay main isay 3 saal lag gaye hain
      bechay aap 10,15 pages ki baat kar rahi hoo,zindagi lag jaye gi isay phir tou
      bohat shukriya iss qadar pasand karnay k liye,
      dekhiye kiya jawab deti hai nikammi


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    16. The Following User Says Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Khirman (03-03-2016)

    17. #9
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      239

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      hahahahahahaha

      ye aik safhay ka likhnay main isay 3 saal lag gaye hain
      bechay aap 10,15 pages ki baat kar rahi hoo,zindagi lag jaye gi isay phir tou
      bohat shukriya iss qadar pasand karnay k liye,
      dekhiye kiya jawab deti hai nikammi
      awwww achi lagti hain ap hasty hoay mjy bath:
      ap e help kr dain phir inki
      phir kam chal jaye ga


    18. The Following 2 Users Say Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      Khirman (03-12-2016),Mamin Mirza (03-02-2016)

    19. #10
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      56

      Re: Milne K Nahi Nayab Hain Hum

      Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
      awwww achi lagti hain ap hasty hoay mjy bath:
      ap e help kr dain phir inki
      phir kam chal jaye ga
      Acha tou main khud hi apnay aap par likhnay ki koshish karti hoon
      Isay kaha tou ye behosh hojaye gi ab

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    20. The Following 2 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (03-02-2016),Khirman (03-03-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •