intelligent086 (03-02-2016)
عشق کا جادو
میرا تمام فن مری کاوش میراریاض
ایک ناتمام گیت کے مصرعے ہیں جن کے بیچ
معنی کا ربط ہے نہ کوئی قافیے کا میل
انجام جس کا طے نہ ہوا ہو اک ایسا کھیل
میرے متاع بس یہی جادو ہے عشق کا
سیکھا ہے جس کو میں نے بڑی مشکلوں سے ساتھ
لیکن یہ سحرِ عشق کا تحفہ عجیب ہے
کُھلتا نہیں ہے کچھ کہ حقیقت میں کیا ہے یہ
تقدیر کی عطا ہے یا کوئی سزا ہے یہ
کہنے کو یوں تو عشق کا جادو ہے میرے پاس
پر میرے دل کے واسطے اتنا ہے اس کا بوجھ
سینے سے اک پہاڑ سا ہٹتا نہیں ہے یہ
لیکن اثر کے باب میں ہلکا ہے اس قدر
تجھ پر اگر چلاؤں تو چلتا نہیں ہے یہ
q
امجد اسلام امجد
!میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔
intelligent086 (03-02-2016)
عمدہ اور خوب صورت انتخاب
شیئر کرنے کا شکریہ
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Mamin Mirza (03-02-2016)
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks