اسلام وعلیکم
امیدِ واثق ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت ہونگے
ہفتہ وار مقابلے کے اعلان کے ساتھ حاضر ہوں۔
اس بار ہم ہفتہ ءِ پاکستان منانے جا رہے ہیں۔
ہرملک اور شہر کی کوئی نہ کوئی ایسی عمارت ضرور ہوتی ہے جو اس کی وجہِ پہچان گردانی جاتی ہے۔
جیسے
نیویارک کی اسٹیچو آف لبرٹی
۔دیوارِچین
پیرس کا ایفل ٹاور
اسی طرح میرے وطن کے بھی ہر شہر میں کوئی نہ کوئی ایسی تاریخی عمارت ضرور موجود ہے جو اس کی وجہِ شہرت اور وجہِ پہچان ہے۔سوآپ سب نے اپنے اپنے یا پاکستان کے کسی بھی شہر کی ایسی عمارت کی تصویر شیئر کرنی ہے جو اسکی شہرت یا پہچان کی وجہ ہو۔
تمام شئیرنگ اسی تھریڈ میں ہونگی۔
ایک رکن اگر کوئی شئیرنگ کر چکا ہے تو دوسرا اسے شئیر نہیں کر سکے گا۔
عمارت کے ساتھ اس کا نام اور شہر کا نام ضرور تحریرکریں۔
ایک رکن ایک ہی بار مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے۔
اس تھریڈ میں گفتگو کی ممانعت ہے۔
کسی ایک عمارت کی ایک سے زائد تصاویربھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔
مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ ٢٠ فروری ٢٠١٦ رات بارہ بجے تک ہے۔
Bookmarks