SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: پاکستان میں اوّل اوّل

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پاکستان میں اوّل اوّل



      تیل کا کنواں قیام پاکستان کے بعد تیل کا پہلا کنواں 1948ء۔ 1950ء کی درمیانی مدت میں برما آئل کمپنی نے لاکھڑا (سندھ) کے مقام پر کھودا یہ جگہ حیدرآباد سندھ کے قریب واقع ہے ،کنواں12666 فٹ کی گہرائی پر کھودا گیا تھا، لیکن بد قسمتی سے اس میں سے ایک قطرہ تیل بھی برآمد نہ ہوسکا۔ سمندر سے تیل نکالنے کے لیے کھدائی پاکستان میں سمندر میں تیل کی تلاش کا سلسلہ پہلی بار 11اکتوبر1985ء کو قائم کیا گیا۔ اس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان محمد خان جونیجو نے کیا۔ اس ضمن میں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے 21ہزار ٹن وزنی ڈرل شپ، ڈان وڈائس پر پہنچے اور پیٹرو انٹرنیشنل کینیڈا کے تعاون اور کینیڈا کی امداد سے شروع کی جانے والی زیر سمندر کنوئیں کی کھدائی کی رسم ادا کی۔وزیراعظم، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل طارق کمال خاں، گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل جہانداد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ پہلا پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کراچی میں جولائی1963ء میں قائم کیا گیا تھا۔ آئل ریفائنری پاکستان کی پہلی آئل ریفائنری کا افتتاح صدر ایوب نے کراچی میں 14نومبر1962ء کو کیا۔ اس پر 9کروڑ 80لاکھ روپے لاگت آئی۔ افتتاحی تقریب میں ڈھائی ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ یہاں 24 لاکھ ٹن سے زائد تیل صاف کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس کی تعمیر کا منصوبہ مارچ1952ء میں تیار کیا گیا تھا۔ جولائی 1957ء میں حکومت پاکستان نے برماشیل، ایسو اور کال ٹیکس کو مشترکہ طور پر ایک رپورٹ مرتب کرنے کی دعوت دی۔ ستمبر1959ء میں حکومت اور مذکور بالا کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پایا، فروری1962ء میں صدر پاکستان نے اس کاسنگ بنیاد رکھا۔ گیس کے پہلے میدان کی دریافت پاکستان میں گیس کا پہلا میدان کشمور (بلوچستان) سے چالیس میل جانب مغرب سوئی کے مقام پر دریافت کیا گیا۔ اس کی دریافت کا سہرا پاکستان پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے سر ہے۔ سوئی کے اس قدرتی گیس کے ذخیرے کی مقدار کا اندازہ6000000 ملین مکعب فٹ لگایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں سے اگر روزانہ ایک سو ملین مکعب فٹ گیس مختلف علاقوں کو مہیا کی جائے، تو یہ ذخیرہ 155سال کیلئے کافی ہو گا، تا ہم اس وقت جو اندازے لگائے جا رہے ہیں ،ان کے مطابق یہ ذخیرہ مزید پچیس سال چل سکے گا۔ گیس کو استعمال میں لانے کیلئے سوئی گیس ٹرانسمشن کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کمپنی کا جاری شدہ سرمایہ 3.87کروڑ روپے ہے۔ اس کمپنی کے معاونین میں پاکستان پٹرولیم، کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن اور پاکستان انڈسٹریل فنانس ڈیویلپمنٹ کارپوریشن شامل ہیں۔ سوئی گیس کو سب سے پہلے 1955ء میں 16انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا ۔اس کی لمبائی تقریباً ساڑھے تین سو میل بنتی ہے، اسے کراچی، لاہور، راولپنڈی، حیدر آباد، ملتان، کوئٹہ اور پشاور میں گھروں کے علاوہ کارخانوں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ قدرتی گیس کا بطور خام مال استعمال فرٹیلائزز فیکٹری ملتان پاکستان کی پہلی فیکٹری ہے، جہاں 1961ء میں قدرتی گیس کو بطور کیمیائی خام مال کے طور پر استعمال کیا گیا۔ (انسائیکلوپیڈیا پاکستان میں اوّل اوّل، از: زاہد حسین انجم) ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: پاکستان میں اوّل اوّل

      @intelligent086 Thanks 4 informative Sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-18-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستان میں اوّل اوّل

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: پاکستان میں اوّل اوّل

      بہت عمدہ اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستان میں اوّل اوّل







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •