باب:حیض کا غسل ۔ صحیح بخاری


بَاب غَسْلِ الْمَحِيضِ

جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۳۰۷ / حدیث مرفوع
۳۰۷۔حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ أَغْتَسِلُ مِنْ الْمَحِيضِ قَالَ خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّکَةً فَتَوَضَّئِي ثَلَاثًا ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَحْيَا فَأَعْرَضَ بِوَجْهِهِ أَوْ قَالَ تَوَضَّئِي بِهَا فَأَخَذْتُهَا فَجَذَبْتُهَا فَأَخْبَرْتُهَا بِمَا يُرِيدُ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔

۳۰۷۔مسلم، وہیب، منصور، صفیہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ایک انصاری عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ میں غسل حیض کس طرح کروں؟ آپ نے فرمایا کہ ایک کپڑے کا ٹکڑا مشک سے بسا ہوالے اور تین مرتبہ وضو کر، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (صاف صاف بیان کرتے ہوئے) شرمائے اور اپنا منہ پھیر لیا اور فرمایا کہ اس سے صفائی کر، پس میں نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کچھ کہنا چاہتے تھے میں نے کہہ دیا۔