باب:کیا عورت اس کپڑے سے نماز پڑھ سکتی ے جس میں حیض آیا ہو۔ صحیح بخاری

بَاب< هَلْ تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي ثَوْبٍ حَاضَتْ فِيهِ

جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۳۰۴ / حدیث موقوف
۳۰۴۔حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ مَا کَانَ لِإِحْدَانَا إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ تَحِيضُ فِيهِ فَإِذَا أَصَابَهُ شَيْئٌ مِنْ دَمٍ قَالَتْ بِرِيقِهَا فَقَصَعَتْهُ بِظُفْرِهَا۔

۳۰۴۔ابو نعیم، ابراہیم بن نافع، ابن ابی نجیح، مجاہد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ہم میں سے کسی کے پاس ایک کپڑے سے زائد نہ ہوتا تھا، اسی میں حائضہ ہوتی تھی، پھر جب اس میں خون لگ جاتا، تو اس پر تھوک دیتی اور اپنے ناخن سے اسے مل ڈالتی تھی۔