باب:استحاضہ والی عورت کا اعتکاف ۔ صحیح بخاری


بَاب اعْتِكَافِ الْمُسْتَحَاضَةِ

جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۳۰۱ / حدیث مرفوع
۳۰۱۔حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَکَفَ مَعَهُ بَعْضُ نِسَائِهِ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ تَرَی الدَّمَ فَرُبَّمَا وَضَعَتْ الطَّسْتَ تَحْتَهَا مِنْ الدَّمِ وَزَعَمَ أَنَّ عَائِشَةَ رَأَتْ مَاءَ الْعُصْفُرِ فَقَالَتْ کَأَنَّ هَذَا شَيْئٌ کَانَتْ فُلَانَةُ تَجِدُهُ۔

۳۰۱۔اسحق بن شاہین، ابوبشر واسطی، خالد بن عبداللہ ، خالد، عکرمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ آپ کی کسی بیوی نے بھی اعتکاف کیا، حالانکہ وہ مستحاضہ تھیں، خون کو (خارج ہوتے) دیکھتی تھیں، اکثر اپنے نیچے (خون کی کثرت کے وجہ سے) طشت رکھ لیا کرتی تھیں، عکرمہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (ایک بار) کسم کا پانی دیکھا کہ یہ رنگ بالکل ویسا ہے۔ جیسے فلاں عورت استحاضہ کی حالت میں دیکھتی تھیں۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۳۰۲ / حدیث مرفوع
۳۰۲۔حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اعْتَکَفَتْ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِهِ فَکَانَتْ تَرَی الدَّمَ وَالصُّفْرَةَ وَالطَّسْتُ تَحْتَهَا وَهِيَ تُصَلِّي۔

۳۰۲۔قتیبہ، یزید بن زریع، خالد، عکر مہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ آپ کی بیویوں میں سے کسی بیوی نے باوجود مستحاضہ ہونے کے اعتکاف کیا، خون اور وہ زردی کو (خارج ہو تے) دیکھتی تھیں اور نماز پڑھنے کی حالت میں طشت ان کے نیچے (رکھا) رہتا تھا۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۳۰۳ / حدیث مرفوع
۳۰۳۔حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ بَعْضَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ اعْتَکَفَتْ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ۔

۳۰۳۔مسدد، معتمر، خالد، عکرمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ام المومنین میں سے کسی نے مستحاضہ ہو نے کی حالت میں اعتکاف کیا۔