باب:استحاضہ ۔ صحیح بخاریبَاب الِاسْتِحَاضَةِ
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۹۸ / حدیث مرفوع۲۹۸۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي لَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَاتْرُکِي الصَّلَاةَ فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ وَصَلِّي۔
۲۹۸۔عبداللہ بن یوسف، مالک، ہشا م، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ فاطمہ بنت حبیش رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں (کبھی بھی) پاک نہیں ہوتی؟ (مسلسل حیض جاری رہتا ہے) ، تو کیا میں نماز چھوڑ دوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ تو صرف ایک رگ کا خون ہے اور حیض نہیں، جب حیض کا زمانہ آجائے، تو نماز چھوڑ دو اور جب حیض کے ایام اندازا گذر جائیں، تو اپنے جسم سے خون کو دھو ڈالو اور نماز پڑھو۔
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks