باب:حائضہ کے ساتھ مباشرت ۔ صحیح بخاری

بَاب مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ

جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۹۳ / حدیث متواتر : مرفوع
۲۹۳۔حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ کِلَانَا جُنُبٌ وَکَانَ يَأْمُرُنِي فَأَتَّزِرُ فَيُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ وَکَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ إِلَيَّ وَهُوَ مُعْتَکِفٌ فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ۔

۲۹۳۔قبیصہ، سفیان، منصور، ابراہیم، اسو د، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے، (جب کہ) ہم دونوں جنبی ہوتے تھے، اور حیض کی حالت میں آپ مجھے حکم دیتے تھے، میں ازار پہن لیتی تھی، پھر آپ مجھ سے اختلاط کرتے تھے، (یہ بھی ہوتا تھا کہ) آپ بحالت اعتکاف اپنا سر (مبارک) میری طرف نکال دیتے تھے، اور میں اس کو دھو دیتی تھی، حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۹۴ / حدیث مرفوع
۲۹۴۔حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ هُوَ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا کَانَتْ حَائِضًا فَأَرَادَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاشِرَهَا أَمَرَهَا أَنْ تَتَّزِرَ فِي فَوْرِ حَيْضَتِهَا ثُمَّ يُبَاشِرُهَا قَالَتْ وَأَيُّکُمْ يَمْلِکُ إِرْبَهُ کَمَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِکُ إِرْبَهُ تَابَعَهُ خَالِدٌ وَجَرِيرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ۔

۲۹۴۔اسمعیل بن خلیل، علی بن مسہر، ابواسحق شیبانی، عبدالرحمن بن اسو داپنے والد سے اور وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم میں سے جب کسی بیوی کو حیض آجاتا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اختلاط کرنا چاہتے، تو اسے حکم دیتے تھے کہ اپنے حیض کے غلبہ کی حالت میں ازار پہن لے، اس کے بعد آپ اس سے اختلاط کرتے تھے، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی خواہش پر کوئی اس قدر قابو نہیں رکھتا ہے، جس قدر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی خواہش پر قابو رکھتے تھے۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۹۵ / حدیث مرفوع
۲۹۵۔حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ شَدَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ مَيْمُونَةَ تَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُبَاشِرَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ أَمَرَهَا فَاتَّزَرَتْ وَهِيَ حَائِضٌ وَرَوَاهُ سُفْيَانُ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ۔

۲۹۵۔ابوالنعمان، عبدالواحد، شیبانی، عبداللہ بن شداد، حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنی بیویوں میں سے کسی بیوی کے ساتھ اختلاط کرنا چاہتے تو اسے حکم دیتے کہ وہ حالت حیض میں ازار پہن لے۔