SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: موبائل فونز خود غرضی کا سبب

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      موبائل فونز خود غرضی کا سبب



      عامر علی
      کیا آپ یقین کریں گے، کہ آپ کے ہاتھوں میں موجود موبائل فون سماجی قبولیت یا پسندیدگی کی سرحدیں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے رشتوں کو تباہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ایک یورپی تحقیقاتی گروپ ’’ہیواس‘‘ میڈیا نے اپنی تحقیق میں یہی دعویٰ کیا ہے، جس کے مطابق دنیا ٹیکنالوجی کی ایسی لت میں تبدیل ہوچکی ہے ،جس میں 16 سے 24 سال کی عمر کے تین چوتھائی نوجوان کسی بھی وقت موبائل فون سے دوری پر اپنی زندگی کو ویران سمجھنے لگتے ہیں۔ اس تحقیق میں موبائل فونز کے معاشرے اور انسانی نفسیات پر اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کی مہربانی سے نوجوان اب ویسے رویے یا سوچ کے حامل نہیں رہے، جیسے دس سال پہلے تھے۔ وہ موبائل کو صرف دوستوں یا رشتے داروں کو فون کرنے کے لیے ہی استعمال نہیں کرتے بلکہ اس کے بغیر وہ خود کو ادھورا اور ذہنی تناؤکا شکار محسوس کرنے لگتے ہیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس یا سوشل میڈیا نے بھی نوجوانوں میں خودپرستی کی حوصلہ افزائی کی ہے اور آج کے نوجوان شیخی باز، شدید ردعمل کے اظہار کے ساتھ فراٹے سے جھوٹ بولنے کے عادی ہوچکے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ ایک تہائی نوجوانوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ سٹیٹس اپ ڈیٹس پر اکثر مبالغہ کرتے ہیں اور خواتین اس معاملے میں زیادہ آگے ہیں۔تحقیق میں مزید یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر دوست یا کسی فرد سے بات چیت میں تعطل آئے ،تو یہ نوجوان فوراً اپنا موبائل چیک کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور گفتگو کے دوران بھی ان کا دھیان اسی پر اٹکا رہتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 79 فیصد نوجوان اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ٹوائلٹس میں بھی موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں اور 81 فیصد کو خاموش مقامات جیسے ہسپتالوں اور لائبریریز میں بھی اسے استعمال کرتے ہوئے شرمندگی محسوس نہیں ہوتی۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: موبائل فونز خود غرضی کا سبب

      Excellent


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •