باب:کیا جنبی ہاتھوں کو دھونے سے قبل برتن میں ڈال سکتا ہے؟ ۔ صحیح بخاری
بَاب هَلْ يُدْخِلُ الْجُنُبُ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَهَا إِذَا لَمْ يَكُنْ عَلَى يَدِهِ قَذَرٌ غَيْرُ الْجَنَابَةِ وَأَدْخَلَ ابْنُ عُمَرَ وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ يَدَهُ فِي الطَّهُورِ وَلَمْ يَغْسِلْهَا ثُمَّ تَوَضَّأَ وَلَمْ يَرَ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ بَأْسًا بِمَا يَنْتَضِحُ مِنْ غُسْلِ الْجَنَابَةِ

کیا جنبی اپنے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے پانی کے برتن میں ڈال سکتا ہے؟ جبکہ جنابت کے سواء ہاتھ میں کوئی گندگی نہ لگی ہوئی ہو، ابن عمرؓ اور براء ابن عازبؓ نے ہاتھ دھونے سے پہلے غسل کے پانی میں اپنا ہاتھ ڈالا تھا اور ابن عمرؓ اور ابن عباسؓ اس پانی سے غسل میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے تھے جس میں غسل جنابت کا پانی ٹپک کر گر گیا ہو۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۵۷ / حدیث متواتر : مرفوع
۲۵۷۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ أَخْبَرَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ تَخْتَلِفُ أَيْدِينَا فِيهِ۔

۲۵۷۔عبداللہ بن مسلمہ، افلح بن حمید، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں، میں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور ہمارے ہاتھ بار بار اس میں پڑتے تھے۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۵۸ / حدیث مرفوع
۲۵۸۔حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ غَسَلَ يَدَهُ۔

۲۵۸۔مسدد، حماد، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنابت کا غسل فرماتے تھے تو اپنا ہاتھ (پہلے) دھو لیتے تھے۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۵۹ / حدیث متواتر : مرفوع
۲۵۹۔حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنْ جَنَابَةٍ وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ۔

۲۵۹۔ابو الولید، شعبہ، ابوبکر بن حفص، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل جنابت کرتے تھے، اور عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے والد سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۶۰ / حدیث متواتر : مرفوع
۲۶۰۔حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ يَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ زَادَ مُسْلِمٌ وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ شُعْبَةَ مِنْ الْجَنَابَةِ۔

۲۶۰۔ابوالولید، شعبہ، عبد اللہ بن عبداللہ بن جبیر، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی ازواج میں سے کوئی زوجہ دونوں مل کر ایک برتن سے غسل کرتے تھے، مسلم اور وہب بن جریر نے بواسطہ شعبہ من الجنابۃ کا لفظ زیادہ بیان کیا ہے۔