SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: بھولے بسرے پکوان

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بھولے بسرے پکوان




      ہمارے روایتی پکوان سادہ ،مگر ذائقے سے بھرپور رہے ہیں چونکہ دیہاتی ماحول میں گائے بھینسوں کا دودھ اور اس کی ذیلی پیداوار گھی اور مکھن کی صورت میں عام تھی اس لیے گھروں میں سالن پکانے کے لیے دیسی گھی استعمال ہوتا تھا ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آبادی میں بے پناہ اضافہ ہوا اوردیہاتوں نے شہروں کا روپ دھارنا شروع کیا تو تن آسانی اور پیداواری قلت کی وجہ سے دیسی گھی کی جگہ بناسپتی گھی نے لے لی اور مزید وقت گزرنے کے ساتھ اور صحت کے مسائل سے آگہی اور تعلیم کے نسبتاً عام ہونے کے ساتھ خوردنی تیل کا استعمال بھی شروع ہو گیا۔آج بھی پکانے کے لیے دیسی گھی ،بناسپتی گھی اور خوردنی تیل کا ایک ساتھ استعمال ہور ہا ہے ۔دیسی گھی کی شدید قلت اور دیہاتی زندگی میں حکمرانوں کی عدم دلچسپی ،مویشی پالنے کے جدید طریقوں سے لا علمی اور زراعت کو ترجیح نہ دینے کی پالیسی کی وجہ سے اس قلت میں اور اضافہ ہوا ۔اس لیے آج کل دیہاتوں میں بھی بناسپتی گھی زیادہ اور خوردنی تیل بہت کم استعما ل ہورہا ہے ۔ روایتی مزیدار پکوان آج کل کھانے کو تو کم کم ملتے ہیں، تاہم یہاں ان کے ذکر سے ضرور لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے : سرسوں کا ساگ، مکئی کی روٹی پر لطف اور سادہ ترین کھانا سرسوں کی نرم و گداز گندلوں سے تیارکیا ہوا سالن، جس میں مکھن کی بہتات ہوتی ہے ۔مکئی کے آٹے سے بنی روٹی کے ساتھ کھانا پنجاب کی پہچان تھا۔ آج شہروں میں تو کیا دیہاتوں میں بھی یہ کھانا عنقا ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی وجوہ بھی سہل انگاری اور تن آسانی ہی کہی جا سکتی ہے ۔ سرسوں کا ساگ پکانے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور پکانے میں توجہ اور محبت درکار ہوتی ہے جو شاید کم ہوتی جار ہی ہے ۔اس طرح یہ روایتی ذائقہ اب عام نہیں رہا، تا ہم ابھی بالکل ختم نہیں ہوا۔ بینگن کا بھرتا تنو رہماری تہذیبی روایت کا جزو لازم رہا ہے ۔گھروں میں تنوریاں موجود تھیں، جہاں خواتین خود روٹیاں پکاتی تھیں ۔ان کے علاوہ دیہاتوں میں تنور پیشہ کے طور پر بھی موجود تھے ۔جہاں اُجرت کے طور پر گندھا ہوا آٹا لے کر روٹیاں لگائی جاتیں، پھر وقت گزرنے کے ساتھ معاشی حالات میں بہتری کی وجہ سے پیسے دے کرتنور سے روٹیاں لگوائی جاتیں۔ انہی تنوروں میں بینگن کا بھرتا (آگ پر پکانا)تیار کیا جاتا ہے ۔ بینگن کا پکا ہوا گودا نکال کر دہی میں ملا یا جاتا ہے ۔ ہری مرچیں اور پیاز ملا کر تنور کی روٹی سے کھایا جانا والا بھرتا مزہ ہی مزہ دیتا تھا۔ یہ ڈش بہت جلد تیار ہو جاتی ہے ۔اس لیے گرمیوں میں بطور خاص پسند کی جاتی ہے۔ (غلام نبی شاکر کی کتاب ’’میراگمشدہ پنجاب‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: بھولے بسرے پکوان

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: بھولے بسرے پکوان

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    7. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: بھولے بسرے پکوان

      u r welcome


    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-16-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •