اسلام و علیکم
امیدِ واثق ہے کہ اللہ سائیں کے فضل و کرم سے آپ سب بخیر و عافیت ہونگے
حاضر ہوئی ہوں ایک نئے ہفتہ وار مقابلے کے اعلان کے ساتھ
اس ہفتے ہم منائیں گے ہفتہ ءِ بیت بازی
مگر ذرا مختلف انداز میں
کرنا یوں ہے کہ شعر کا جواب شعر کی صورت دینا ہے
مگر آخری حرف سے شروع ہونے والا شعر نہیں آخری حرف سے پہلے والے حرف سے شروع ہونے والا شعر
مثال کے طور پر
مجھ کو میرے وجود کی حد تک نہ جانیئے
بے حد ہوں ،بے حساب ہوں، بے اِنتہا ہوں میں.
جواب
یہ جو خود شکستہ سے ہیں قہقے، میرے دل کو لگتے ہیں بوجھ سے
وہ جو اپنے آپ میں مست ہو، مجھے اس ہنسی کی تلاش ہے
دھیان رہے کہ اگر کوئی ایسا حرف آجائے جس سے کوئی لفظ شروع نہ ہوتا ہو تو اس سے پہلے والے حرف سے شعر پوسٹ کرنا ہوگا
مثال کے طور پر
ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺍُﻣﯿﺪِ ﻧﺎﺯ ﮐﺎ، ﮨﻢ ﺳﮯ ﯾﮧ ﻣﺎﻥ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ
ﻋُﻤﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﺩِﯾﺠﯿﮯ ___ ﻋُﻤﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ
ء سے کوئی لفظ شروع نہیں ہوتا لہٰذا گ سے شعر کہنا ہوگا
گماں نہ کر کہ مجھے جراتِ سوال نہیں
فقط یہ ڈر ہے تجھے لاجواب کردوں گا
جس ممبر کے سب سے زیادہ اشعار ہونگے وہی فاتح قرار پائے گا۔
مقابلے کی حتمی تاریخ ١٤ فروری ٢٠١٦ ہے
پہلے سے پوسٹ ہوا شعر پوسٹ کرنے والے ممبر کو مقابلے سے خارج کردیا جائے گا
پہلا شعر میری طرف سے
شمار اُسکی سخاوت کا کیا کریں کہ وہ شخص
چراغ بانٹتا پھرِتا ہے چھین کر آنکھیں
ی
Note : GHALAT HARF SAY ENTERY BINA WARNING DELETE KAR DI JAYE GI.....!
Bookmarks