سائیں شعر و شاعری سے باز نہ آئے، پھر شعر کی ٹانگ توڑ ڈالی




سائیں کے انداز تو سائیں ہیں ہی اب شاعری بھی سائیں ہو گئی۔ شاہ جی جوش خطابت میں ایسے پرجوش ہوئے کہ برق لکھنوی مرحوم کی روح کو بھی تڑپا دیا۔
کراچی: (دنیا نیوز) واقعی سائیں پن یا پھر خبروں میں رہنے کا فن؟ کچھ بھی ہوا سائیں کچھ نہ کچھ کر کے میڈیا پر"ان" ہی رہتے ہیں۔ آج بھی ایسا ہی ہوا سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران بھی شاہ جی جوش خطابت میں زیادہ ہی جوش دکھا گئے۔ پہلے شاعر نہ ہونے کا اقرار کیا پھر اظہار خیال کیلئے شعر ہی کا سہارا لیا۔ وڈے سائیں نے برق لکھنوی کے شہرہ آفاق شعر کی ٹانگیں اس انداز سے توڑیں کہ مرحوم کی روح بھی تڑپ اٹھی ہو گی۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا دو ہفتے پہلے رزاق آباد کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بھی کچھ ایسا ہی ہواپھر صحافیوں کے لقمے سے جان چھوٹی۔